بعض اوقات ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہمیں اپنی آنکھوں میں سانپ دکھائی دینے لگتے ہیں یا کچھ اس قسم کے چھوٹے باریک اور تار نما کیڑے دکھائی دینے لگتے ہیں۔ کچھ لوگ ان کو سانپ کہتے ہیں تو کچھ کو یہ بچھوؤں کی طرح محسوس ہونے لگتے ہیں۔ اکثر آپ نے سنا ہوگا کہ کچھ لوگ اس کو جادو ٹونا سمجھنے لگتے ہیں چونکہ ہمارے ہاں تعلیم کی بڑی کمی ہے۔ بہرحال کسی چیز کو دیکھتے ہوئے اچانک آنکھوں کے سامنے عجیب سے کیڑے ناچنا شروع ہو جائیں تو اس کا کیا مطلب ہے؟ دراصل آنکھوں کے سامنے ننھے کیڑوں جیسا اسٹرکچر حرکت کرتا نظر آتا ہے۔
ایسا اس وقت ہوتا ہے جب ہم کسی تیز روشنی یا ہموار چیز جیسے آسمان، برف یا سفید اسکرین کو کچھ دیر دیکھتے ہیں۔ اسے میں Muscae volitantes یا فلائنگ فلائیز کہا جاتا ہے یہ کیڑے ہماری نظروں کا دھوکا نہیں ہوتے بلکہ حقیقت میں موجود ہوتے ہیں اور آنکھوں کے اندر حرکت کررہے ہوتے ہیں۔ ہماری آنکھوں کے سامنے کورنیا ہوتا ہے اور اس کے پیچھے پتلی ہوتی ہے جس کے پیچھے aqueous humour ہوتا ہے جو بنیادی طور پر سیال کا چھوٹا سا ذخیرہ ہوتا ہے جس میں ٹشو، خون کے سرخ خلیات یا پروٹین کے ذرات موجود ہوتے ہیں۔ یہ جیل جیسا مادہ ہوتا ہے جو عدسے اور پردہ چشم کے درمیان ہوتا ہے۔
آنکھوں میں روشنی عدسے کے ذریعے داخل ہوتی ہے اور پردہ چشم کے خلیات کو متحرک کرتی ہے۔ اس دوران کئی بار جیل نما مادے میں موجود ذرات یا فلائنگ فلائیز پردہ چشم پر اپنا ایک سایہ چھوڑ دیتے ہیں۔ یوں ان عجیب کیڑوں جیسی تصویریں ہماری آنکھوں کے سامنے دکھائی دیتی ہیں۔ لیکن یہ کوئی خاص مسئلہ نہیں اور اس سے پریشان ہونے کی ضرورت بھی نہیں ہوتی کیونکہ چند سیکنڈ بعد یہ عجیب کیڑے غائب بھی ہوجاتے ہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ankhon Mein Keery Nazar Ana and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ankhon Mein Keery Nazar Ana to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
آنکھوں میں کیڑے نظر آنا ۔۔ کیا آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوا ہے تو جانیں ہماری آنکھوں میں یہ عجیب سے کیڑے کیوں ناچنے لگتے ہیں؟
آنکھوں میں کیڑے نظر آنا ۔۔ کیا آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوا ہے تو جانیں ہماری آنکھوں میں یہ عجیب سے کیڑے کیوں ناچنے لگتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آنکھوں میں کیڑے نظر آنا ۔۔ کیا آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوا ہے تو جانیں ہماری آنکھوں میں یہ عجیب سے کیڑے کیوں ناچنے لگتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔