آپ اس وقت کیسے پرسکون رہ سکتے ہیں اور چل پھر سکتے ہیں جب کوئی ناخن گوشت میں گھس جائے؟
ایسا ہونے پر معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوتے ہیں جبکہ پیر میں انفیکشن کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔
اور یہ ایسا عام مسئلہ ہے جس کا سامنا ہزاروں بلکہ لاکھوں افراد کو ہوتا ہے بلکہ برسوں تک ہوتا ہے حالانکہ اس سے نجات پانا اتنا زیادہ مشکل بھی نہیں۔
پاؤں کے ناخن کا گوشت میں گڑ جانا ایک انتہائی تکلیف دہ مگر پیروں کا بہت عام مسئلہ ہے جو ناخن کے ایک یا دونوں جانب ہوسکتا ہے۔
تنگ جوتے، چوٹ، جینز اور غلط انداز سے ناخن کاٹنا اس کی وجہ بنتے ہیں اور ایسا ہونے پر درد، سوجن، سرخی یا انفیکشن کا سامنا بھی ہوتا ہے۔
تاہم اگر اس کا سامنا ہو تو یہ گھریلو ٹوٹکے آرام پہنچانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔
نمک
اپنے پیر کو اپسم نمک ملے پانی میں 15 سے 20 منٹ کے لیے روزانہ 2 مرتبہ ڈبو دیں، اگر ناخن میں انفیکشن نہیں ہوا ہوگا تو وہ باہر اگنے لگے گا اور پھر اسے اوپر سے مناسب طریقے سے کاٹ لیں۔
روئی
یہ اس حوالے سے مقبول ٹوٹیکا ہے جس میں روئی کا ایک ٹکڑا ناخن کے اندر اس جگہ رکھ دیتے ہیں جہاں وہ جلد میں گھستا ہے، اس کے بعد ناخن باہر کی جانب اگنے لگتا ہے اور آپ کو اسے ٹھیک طرح سے کترنے کا موقع مل جاتا ہے، انفیکشن سے بچنے کے لیے روئی کے ٹکڑے کو سیب کے سرکے میں ڈبو کر رکھیں اور روزانہ اسے بدل دیں۔
دانت صاف کرنے والا دھاگا
جلد میں گھسنے والے ناخن کی سمت کو بدلنے کے لیے دانت صاف کرنے والے نرم دھاگے کا ایک ٹکڑا اس کے کونے میں رکھیں، دھاگے کے باہر نکلنے والے حصے کو کاٹ کر اسے وہاں چھوڑ دیں، اس طریقہ کار سے ناخن کو متاثرہ حصے سے الگ کرکے درد میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔
وکس
وکس کی تھوڑی سی مقدار متاثرہ ناخن پر مل لیں اور پھر پٹی سے ڈھانپ دیں، وکس میں موجود آئلز جراثیم کش خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں جبکہ اس کا چکنا پن ناخن کو نرم کرنے میں مدد دیتا ہے، جس سے اس کے رخ کو موڑنا آسان ہوجاتا ہے۔
ہلدی
ایک چائے کا چمچ ہلدی لے کر کچھ مقدار میں پانی میں ملا کر پیسٹ بنالیں اور اسے متاثرہ حصے میں لگا کر کچھ گھنٹوں کے لیے چھوڑ دیں اور پھر صاف کریں، یا پٹی سے ڈھانپ کر اس پیسٹ کو خشک ہونے دیں، ضرورت پڑنے پر یہ عمل دوبارہ دہرائیں۔ ورم کش اور درد میں کمی لانے والی خصوصیات کی بناءہلدی اس تکلیف سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
بشکریہ : ڈان نیوز
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like How To Treat An Ingrown Finger Nail and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Treat An Ingrown Finger Nail to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
کیا آپ بھی ناخن گوشت میں گھسنے سے پریشان ہیں؟
کیا آپ بھی ناخن گوشت میں گھسنے سے پریشان ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ بھی ناخن گوشت میں گھسنے سے پریشان ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔