بہت ساری چیزیں سر درد کا باعث بن سکتی ہیں جیسے کسی سے بحث و مباحثہ، ٹریفک جام، دفتر میں کسی کام کی ڈیڈ لائن یہاں تک کہ اچھی چیزیں بھی آپ کو سر درد میں مبتلا کرسکتی ہیں۔
مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اکثر سر میں ہونے والے درد کو آپ گھر میں موجود عام چیزوں سے باآسانی دور کر سکتے ہیں۔
سر درد سے آرام پانے کے لیے درج ذیل ٹوٹکے ضرور آزمائیں۔
اگر آپ کو سر درد کی شکایت ہے تو سر کو بھاپ دیجئے اور پھر اسے سرد پانی میں بھیگے ہوئے تولیے سے صاف کر دیجئے۔ سر درد دور ہو جائے گا۔
ذرا سا نمک کھائیے اور پھر اس کے دس منٹ بعد ٹھنڈا پانی پی لیجئے بہت جلد شفاء نصیب ہوگی۔
پیاز کاٹ لیجئے اور اسے سونگھئے، ایسا کرنے سے بھی سر درد دور ہوجاتا ہے۔
روئی کو لیموں کے عرق میں ڈبو لیجئے اور پھر اسے پیشانی پر ملیے اور سر درد ختم ہوجائے گا۔
سر درد کے لیے ادرک کی چائے:
ادرک سردرد سے نجات کے لیے ایک بہترین چیز ہے جو سر میں جانے والی خون کی شریانوں کی سوجن کو کم کرکے سردرد سے نجات دیتی ہے۔ ادرک کے تین ٹکڑوں کو دو کپ پانی میں ڈال کر آدھے گھنٹے تک ڈھک کر رکھیں اور پھر اسے چائے کی شکل میں تیار کرکے استعمال کرلیں۔