پاکستانی شوبز کا بڑا نام اسماعیل تارا گذشتہ شب انتقال کر گئے۔ سب کو ہنسانے والے فنار اسماعیل تارا آج سب کو رُلا گئے۔ کئی عرصے تک میڈیا سے وابستہ رہنے والے مزاحیہ اداکار نے متعدد ڈرامہ سیریلز، فلموں اور تھیٹروں میں لاجواب کردار ادا کیے۔
اسماعیل تارا 16 نومبر 1949 کو پاکستان کے شہر لاہور میں پیدا ہوئے۔ ان کے معروف ترین کامیڈی شوز میں ففٹی ففٹی سب سے نمایاں ہے جسے آج بھی پسند کیا جاتا ہے۔انہیں کامیڈین کے متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔
فنکار اسماعیل تارا کئی دنوں بیمار تھے۔ ان کے اہلخانہ کے مطابق وہ کل صبح وینٹی لیٹر پرچلے گئے تھے۔ اہلخانہ نے بتایا کہ اسماعیل تارا کے گردے فیل ہوگئے تھے۔
اسماعیل تارا کیسے باپ تھے؟
اسماعیل تارا کے بیٹے شیراز تارا نے اپنے والد کے بارے میں بتایا کہ میرے میرے لیے وہ سب کچھ تھے۔ ان کے ساتھ میں بہت وقت گزارا ہے۔آخری وقت میں بھی میں انہی کے ساتھ موجود تھا۔
اسماعیل تارا کے بیٹے کا کہنا تھا کہ وہ کل بالکل ٹھیک تھے سب کے ساتھ ہنسی مذاق بھی کر رہے تھے پھر اچانک ان کی طبعیت خراب ہوئی اور وہ دنیا سے چلے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ والد گھر میں سب کے ساتھ اچھا سلوک رکھتے تھے اپنے پوتے پوتیوں کے ساتھ بھی کھیلا کرتے تھے۔ والد نے کبھی بھی ہم پر غصہ نہیں کیا گھر پر وہ ہنسی مذاق والا ماحول رکھا کرتے تھے۔
اسماعیل تارا کا اصلی نام اسمعیل مرچنٹ ہے۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اگر میں اداکاری کے شعبے میں نہ آتا تو سیاستدان ہوتا۔ انہوں نے اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی والدی کی آنکھ کا تارا تھا۔ اداکار نے بتایا تھا کہ ہم چار بھائی اور چار بہنیں ہیں۔ انہوں نے اپنے بڑے بھائی کا ایک یادگار قصہ سناتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی نے اس فیلڈ میں آنے کے لیے مجھے سزا دی تھی۔ انہوں نے مجھے گنجا کرا دیا تھا۔
اپنی شادہی متعلق بات کرتے ہوئے مزاحیہ فنکار اسماعیل تارا نے بتایا کہ میری تین منگنیاں ٹوٹی تھیں جس کی وجہ شوبز کی فیلڈ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میرے چار بیٹے اور ایک بیٹی ہے اور ان سب کی میں نے شادی کر دی ہے۔
زندگی کا دکھ بھرا لمحہ کیا تھا؟
جس طرح سب کی زندگی میں کوئی نہ کوئی دکھ ہوتا ہے اسی طرح اسماعیل تارا بھی ایک مشکل وقت سے گزرے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا ایک چھ ماہ کا بیٹا تھا جو انتقال کر گیا تھا۔ اور میں اپنے شو کے لیے گیا ہوا تھا تب مجھے معلوم ہوا کہ بیٹا انتقال کر گیا ہے۔ بعد ازاں جب پروگرام ختم ہوا تب میں نے لوگوں کو بتایا کہ میرا بیٹا انتقال کر گیا ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ismaeel Tara Kesi Shakhsiyat Thay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ismaeel Tara Kesi Shakhsiyat Thay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.