مسلمان شخص نے بھانجیوں کی شادی ہندو لڑکے سے کروا دی ۔۔ بابا بھائی پٹھان کون ہے، شادی پر اس نے بھانجیوں کے ساتھ کیسا سلوک کیا جسے دیکھ کر سب جذباتی ہو گئے؟ دیکھیں

دنیا میں ہر آدمی کیہ خواہش ہوتی ہے کہ ہونے والا جیون ساتھ اپنے مذہب کا ہو اور خوبصورت بھی ہو۔ لیکن ایک ایسا واقعہ سامنے آیا جس میں ایک مشہور مسلمان نے بھانجیوں کی شادی ہندو لڑکوں سے کروائی ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے علاقے احمد نگر کے ایک گاؤں میں ہندو عورت بیوہ ہو گئی۔

جسے بابا بھائی پٹھان نامی مسلمان آدمی نے بہن کہہ ڈالا۔ جس کے بعد یہ عورت ہندو رسم و رواج کے مطابق ہر سال راکھی کی رسم پر اپنے مسلمان بھائی کو راکھی باندھتی جس کے بعد بھائی اسے تحفہ دیتے ہوئے کہتا کہ تیرے سارے غم میرے، آج سے تم رو گی نہیں کیونکہ تمہارا بھائی ابھی زندہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس عورت کی 2 بیٹیوں کا بابا بھائی ک ماموں ہوا۔

مزید یہ کہ جب ان کی شادی کا وقت قریب آیا تو مسلمان بھائی نے کوئی پریشر نہیں دیا کہ آپ مسلمان لڑکے سے ہی شادی کرو بلکہ اپنے ہاتھوں سے ان کی شادی ہندو لڑکوں سے ہندو رسم ورواج کے مطابق ہی کروایا۔

یہی نہیں شادی کا ہر کام اپنے ہاتھوں سے کیا ۔ گھر سے رخصت ہوتے وقت یہ دونوں بہنیں ماموں کے لگ کر بہت روئیں، اس لمحے کو دیکھنے والے بھی جذباتی ہو گئے۔

واضح رہے کہ بابا بھائی پٹھان کا یہ عمل پورے بھارت میں ایک مثال بن گیا ہے اور ہر جگہ ان کی تعریفیں ہو رہی ہیں، کہا تو یہاں تک جاتا ہے کہ کسی بھی مذہب کا کوئی فنکشن یا تقریب ہو اگر انہیں اس میں مدعو کیا جاتا ہے تو یہ کھلے دل کے ساتھ اس میں شرکت ضرور کرتے ہیں۔

Shadi Hindu Se Kara Di

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shadi Hindu Se Kara Di and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shadi Hindu Se Kara Di to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Faiq  |   In News  |   0 Comments   |   2116 Views   |   27 Jan 2023
About the Author:

Faiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Faiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

مسلمان شخص نے بھانجیوں کی شادی ہندو لڑکے سے کروا دی ۔۔ بابا بھائی پٹھان کون ہے، شادی پر اس نے بھانجیوں کے ساتھ کیسا سلوک کیا جسے دیکھ کر سب جذباتی ہو گئے؟ دیکھیں

مسلمان شخص نے بھانجیوں کی شادی ہندو لڑکے سے کروا دی ۔۔ بابا بھائی پٹھان کون ہے، شادی پر اس نے بھانجیوں کے ساتھ کیسا سلوک کیا جسے دیکھ کر سب جذباتی ہو گئے؟ دیکھیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مسلمان شخص نے بھانجیوں کی شادی ہندو لڑکے سے کروا دی ۔۔ بابا بھائی پٹھان کون ہے، شادی پر اس نے بھانجیوں کے ساتھ کیسا سلوک کیا جسے دیکھ کر سب جذباتی ہو گئے؟ دیکھیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔