اسمودی صحت اور ذائقہ کا حسین امتزاج

انسان ہمیشہ ہی ہر کام میں خوب سے خوب تر کی جستجو میں لگا رہتا ہے، اسی طرح کھانے تیار کرنے اور اسے مزید صحت بخش بنانے کے لیے بھی نت نئی ترکیبیں آزماتا رہتا ہے ان ہی میں اسمودی بھی شامل ہے۔
اسمودی کسی بھی ملک شیک کے مقابلے میں قدرے گاڑھا مشروب کہلاتی ہے جو کہ تازہ پھل، سبزیوں، ان کے جوس، دودھ یا دہی ڈال کر تیارکی جاتی ہے۔ اس میں چینی اوردودھ کا ستعمال کم کیا جاتا ہے جبکہ ان کی جگہ بھی پھلوں اور سبزیوں کا رس اور مٹھاس کے لیے شہد کو ترجیح دی جاتی ہے اسی بنا پر یہ ہر طرح سے غذائیت سے بھر مشروب کہلاتی ہے۔
یہاں پرچند مزےدار اسمودی کی ترکیبیں پیش کی جارہی ہیں جو آپ کے لیے صحت اورغذائیت سے بھرپور ثابت ہوں گی۔

اجزا:

دہی آدھا کپ، اسٹرابیری دو کپ، کیلا ایک عدد، پینٹ بٹردو چائے کے چمچے، برف حسب ضرورت۔

ترکیب:

ان تمام اجزائ کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں، مزے دار اسمودی تیار ہے۔

غذائیت:

کیلوریز 327، پروٹین 18 گرام، کاربوہائیڈریٹ 55 گرام، چکنائی 7 گرام، فائبر 9 ملی گرام، سوڈیم 94 ملی گرام۔

ٹراپیکل مارننگ اسمودی

اجزا:

دہی پون کپ، کٹے ہو ئے آم آدھا کپ، کٹا ہواپائن ایپل آدھا کپ، کیلا ایک عدد، پسے ہوئے السی کے بیج دو کھانے کے چمچے۔

ترکیب:

تمام اجزا کو بلنیڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔

غذائیت:

کیلوریز 368، پروٹین 22 گرام، کاربوہائیڈریٹ 60 گرام، فیٹ 7 گرام، فائبر 9 گرام، سوڈیم 68 ملی گرام۔

پالک اسمودی

دہی پون کپ، پالک دوکپ، امرود ایک عدد، انگورچند دانے، ایواکاڈودو کھانے کے چمچے، لیموں کا رس دو کھانے کے چمچے۔

ترکیب:

تمام اجزائ کو بلینڈر میں ڈال اچھی طرح لینڈ کرلیں۔ صحت سے بھرپور اسمودی تیارہے۔

غذائیت:

کیلوریز 316، پروٹین 21 گرام، کاربوہائیڈریٹ 52 گرام، فیٹ 6 گرام، فائبر 9 گرام، سوڈیم 115 ملی گرام۔

Smoothie Sehat Aur Zaiqa Ka Haseen Imtezaj

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Smoothie Sehat Aur Zaiqa Ka Haseen Imtezaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Smoothie Sehat Aur Zaiqa Ka Haseen Imtezaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina Yousuf  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   3108 Views   |   22 Sep 2021
About the Author:

Hina Yousuf is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina Yousuf is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

اسمودی صحت اور ذائقہ کا حسین امتزاج

اسمودی صحت اور ذائقہ کا حسین امتزاج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اسمودی صحت اور ذائقہ کا حسین امتزاج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔