510 برس کے بعد پہلی بار اذان کی آواز آئی ۔۔ اسپین کی وہ مسجد، جس کے لیے مسلمان بادشاہ نے عیسائی ملکہ سے شرط رکھی تھی، دیکھیے

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر دیکھی ہوں گی جس میں منفرد اور دلچسپ معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

اسپین کے شہر غرناطہ میں ایک وقت تھا جب مسلمانوں کی حکومت ہوا کرتی تھی، اس وقت مسلمان یہاں حکومت میں تھے اور اسلامی طور طریقے سے زندگی گزر بسر کر رہے تھے۔

اسپین میں کئی ایسے تاریخی مقامات ہیں جو کہ مسلمانوں کی جانب سے تعمیر کیے گئے تھے۔ جن میں الحمبرہ پیلس بھی شامل ہے۔ 1330 میں آخری مسلم بادشاہ یوسف اول کی جانب سے بنایا گیا تھا۔

اندلس ملکہ ایزابیل اور فرنیندو کے حوالے کر دیا گیا کیونکہ مسلمانوں کا دور ان دنوں ختم ہو گیا۔ آخری بادشاہ نے جنگ کے بغیر ہی ملکہ کے آگے گھٹنے ٹیک دیے تھے۔س عیسائیوں کی حکومت قائم ہوئی اور 1492 میں عیسائی دور میں اس مقام کو نظریاتی لوگوں اور آرٹسٹس کے لیے وقف کر دیا گیا۔

آخری بادشاہ نے گھٹنے ٹیکنے سے پہلے ملکہ سے معاہدہ کیا تھا جس کے تحت مذہبی ہم آنگی اور مسلمانوں کے جان و مال کے تحفظ کی ضمانت لی گئی تھی۔ لیکن چند ہی ماہ بعد مسلمانوں سمیت یہودیوں کے لیے بھی جگہ تنگ ہونے لگی، صورتحال یہاں تک خراب ہوئی کہ مسلمانوں نے بغاوت تک کی، لیکن ناکام رہے، یہی وجہ تھی کہ بعض رضا کارانہ طور پر مراکش چلے گئے جبکہ کچھ کو بے دخل کیا گیا۔

صورتحال یہاں تک پہنچ گئی تھی کہ مسلمانوں کے مذہب کو زبردستی تبدیل کیا جا رہا تھا، قتل کیا جا رہا تھا اور مساجد کو گرجا گھروں میں تبدیل کیا جا رہا تھا۔ 20 ویں صدی میں مراکش اور دیگر مسلمانوں کی آمد کا سلسلہ اسپین میں شروع ہوا یعنی ایک بار پھر مسلمانوں کا تاریخی شہر کی طرف آنا ہوا۔

غرناطہ کے مقام پر آج بھی ان تاریخی مساجد اور مسلم عمارتیں موجود ہیں جو کہ برسوں پہلے گرجا گھروں میں تبدیل کر دی گئی تھیں یا پھر انہیں بند کر دیا گیا تھا۔ لیکن آج بھی ان میں مسلمانوں کے رہن سہن اور طور طریقے کی جھلک نمایاں ہے۔

نام تبدیل کر دیے مگر آج بھی مسلم عمارتیں اپنی مثال آپ ہیں۔ لیکن اب ہسپانوی مسلمان اسی علاقے میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں، اور پھر دیگر مسلم ممالک سمیت مقامی افراد کی مدد سے 2003 میں 510 سال بعد غرناطہ کی پہلی مسجد قائم کی گئی۔ حالانکہ اس مسجد کے قائم کرنے سے پہلے بہت سی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

یہ بات بھی بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ اسپین کی واحد مسجد ہے جہاں پانچوں وقت کی اذان دی جاتی ہے۔ مقامی افراد کا کہنا تھا کہ لاؤڈ اسپیکر کے بغیر اذان دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، ہماری خیال تھا کہ اذان کی آواز سن کر لوگ پریشان ہوں گے، کیونکہ اس وقت یہاں زیادہ تر غیر مسلم تھے۔ لیکن جب اذان دی گئی تو لوگ گھروں کی کھڑکیوں اور بالکونی سے باہر نکل کر اذان سننے آئے اور انہیں اچھا لگا۔

اسپین کی اس واحد مسجد میں دیگر مشہور مساجد کے ڈیزائن کو بھی اپنایا گیا ہے۔ جن میں مسجد صوفیا، مسجد قرتبہ اور مسجد اقصیٰ شامل ہیں۔ جبکہ اسی مسجد میں خواتین کے لیے بھی حصہ مختص ہے جو ایک الگ دروازے سے داخل ہو کر اپنی عبادت کرتی ہیں۔

اس مسجد کو مسلمانوں کے لیے تعلیمی اور کلچرل سینٹرل بنایا گیا ہے جہاں ایک بڑی لائبریری بھی واقع ہے۔ اس مسجد کو گرینڈ مسجد آف غرناطہ کہا جاتا ہے۔

جبکہ مسجد میں فوارے اوردرخت بھی موجود ہیں جو کہ قدرتی حسن کو خوب نکھار رہے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ مسلمانوں کی تاریخ کو ایک بار پھر زندہ رکھے ہوئے ہے۔

Pehli Bar Azan Ki Awaz

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Pehli Bar Azan Ki Awaz and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pehli Bar Azan Ki Awaz to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   13146 Views   |   30 Nov 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 April 2024)

510 برس کے بعد پہلی بار اذان کی آواز آئی ۔۔ اسپین کی وہ مسجد، جس کے لیے مسلمان بادشاہ نے عیسائی ملکہ سے شرط رکھی تھی، دیکھیے

510 برس کے بعد پہلی بار اذان کی آواز آئی ۔۔ اسپین کی وہ مسجد، جس کے لیے مسلمان بادشاہ نے عیسائی ملکہ سے شرط رکھی تھی، دیکھیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 510 برس کے بعد پہلی بار اذان کی آواز آئی ۔۔ اسپین کی وہ مسجد، جس کے لیے مسلمان بادشاہ نے عیسائی ملکہ سے شرط رکھی تھی، دیکھیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔