اگر آپ کو بھی ایسے بیٹھنے کی عادت ہے تو فوراً چھوڑ دیں ورنہ ۔۔ اس طرح بیٹھنے سے آپ کن خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟

کئی لوگ اپنے گھروں، دفاتر ، ہوٹلوں پر ٹانگ پر ٹانگ رکھ کربیٹھتے ہیں جن سے انہیں آرام محسوس ہوتا ہے۔
جبکہ طبی ماہرین اس پوزیشن سے بیٹھنے کو خطرناک قرار دیتے ہیں اور کہتےہیں کہ ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنے سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ ٹانگ پر ٹانگ چڑھا کر بیٹھنے کو سٹنگ کراس لیگز (sitting cross legs) بھی کہا جاتا ہے۔
اس انداز میں بیٹھنے سے کونسی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں کے فوڈ کے آرٹیکل میں آپ کو بتائیں گے۔

1- بلڈ پریشر متاثر ہوتا ہے

ایک طبی تحقیق کے مطابق اس طرح بیٹھنا درحقیقت بلڈ پریشر کو بڑھانے کا باعث بنتا ہے۔ جی ہاں بلڈ پریشر، جس کی وجہ یہ ہے کہ ٹانگ کے اوپر ٹانگ رکھنے سے ٹانگوں میں خون کو کشش ثقل کے مخالف کام کر کے واپس دل کی جانب ہوتا ہے جبکہ بیٹھنے کا یہ انداز اس عمل کے لیے مزاحمت پیدا کرتا ہے، جس کے نتیجے میں خون کی گردش مشکل ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جسم بلڈ پریشر بڑھا کر خون کو واپس دل تک پہنچاتا ہے۔
آپ کو اس کے فوری اثرات کا احساس تو نہیں ہوگا تاہم اگر آپ کے دن کا زیادہ وقت بیٹھ کر گزرتا ہے تو یہ ضروری ہے کہ آپ اس پر توجہ دیں کہ آپ ٹانگوں کو کتنی دیر تک ایک دوسرے پر رکھتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق کسی بھی صورت 15 منٹ سے زیادہ اس انداز میں نہ بیٹھیں اور ہر ایک گھنٹے میں کچھ منٹ کے لیے چہل قدمی کو یقینی بنائیں۔

2- گردن اور کمردرد

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ یہ عادت گردن اور کمردرد کا بھی باعث بنتی ہے کیونکہ ہمارا جسم اس وقت زیادہ متوازن ہوتا ہے جب پیر فرش پر ہوں، تاہم دفاتر میں اس طرح پورے دن بیٹھنا کوئی آسان کام نہیں۔جب آپ ٹانگ پر ٹانگ چڑھاتے ہیں تو کولہے ایک ٹوئیسٹ پوزیشن میں آجاتے ہیں جس کے نتیجے میں pelvic کی ہڈی مڑ جاتی ہے جو کہ گردن اور ریڑھ کی ہڈی کو سپورٹ دے رہی ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں ان حصوں پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔

3- ٹانگوں اور پیروں کے اعصاب سن ہوجانا

تحقیق کے مطابق بہت دیر تک ٹانگ پر ٹانگ چڑھائے رکھنے کے نتیجے میں ٹانگوں میں سوئیاں چبھنے یا سن ہوجانے کا احساس بھی ہوتا ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ اس انداز سے ٹانگوں اور پیروں کے اعصاب اور شریانوں پر دباؤ بڑھ جاتا ہے جس کے نتیجے میں پیر عارضی طور پر سن یا مفلوج ہوجاتے ہیں۔یہ حالت ایک سے دو منٹ تک رہتی ہے مگر بار بار ایسا کرنے سے ٹانگوں کا سن ہونا اعصاب کو مستقل بنیادوں پر نقصان پہنچا سکتا ہے۔
کوشش کریں کہ اگلی بار بیٹھنے کے بعد کوشش کریں کہ آپ کے دونوں پیر فرش پر ہوں جو کہ طویل المعیاد بنیادوں پر صحت کے لیے فائدہ مند پوز ہے۔

Is Tarah Bethna Chor Dain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Is Tarah Bethna Chor Dain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Is Tarah Bethna Chor Dain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain BAsit  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2294 Views   |   09 Sep 2022
About the Author:

Zain BAsit is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain BAsit is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 10 December 2024)

اگر آپ کو بھی ایسے بیٹھنے کی عادت ہے تو فوراً چھوڑ دیں ورنہ ۔۔ اس طرح بیٹھنے سے آپ کن خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟

اگر آپ کو بھی ایسے بیٹھنے کی عادت ہے تو فوراً چھوڑ دیں ورنہ ۔۔ اس طرح بیٹھنے سے آپ کن خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ کو بھی ایسے بیٹھنے کی عادت ہے تو فوراً چھوڑ دیں ورنہ ۔۔ اس طرح بیٹھنے سے آپ کن خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔