گوشت میں دھنسا ناخن تکلیف دہ بھی اور انفیکشن کا خطرہ بھی ۔۔ اس کا کیا علاج ہے؟

کئی دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ ناخن بڑھتے بڑھتے ہمارے گوشت میں گھسنا شروع ہو جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے ناخن کے اطراف کا حصہ پھوڑے کی طرح دکھنے لگتا ہے اور بعض اوقات تو پَس بھی پڑ جاتا ہے۔ یہ ایسا تکیف دہ ہو تا ہے کہ اس سے چلنے پھرنے جوتا پہننے اورچھونے سے بھی تکلیف ہوتی ہے۔ اگر ناخن کی صحیح تراش نہ کی جائے تو یہ پھر سائڈز سے بھی بڑھنا شروع ہو جاتا ہے۔ اور گوشت کے اندر گھنسے لگتا ہے۔ ایک دفعہ یہ گوشت میں گھس جائے تو پھر اس کو نکالنا اور پھر کاٹنا بڑا مشکل کام ہوتا ہے۔

اس کا علاج کیا ہے؟

اگر ایسا ناخن جو کہ گوشت کے اندر چلا گیا ہے تو اس کو چھیڑنا اب خطرناک ہو سکتا ہے۔ اس کو کسی ڈاکٹر کو دکھائیے، یا اگر ہلکا سا گوشت کے اندر ہے تو اس کو خود نیل کٹر سے کاٹ کر نکالنے کی کوشش کریں لیکں اگر زیادہ اندر چلا گیا ہے تو پھر اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ مسئلے کو بڑھا سکتا ہے۔ اس لئے اگر دیکھیں کہ یہ زیادہ دُکھ رہا ہے تو پھر فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ انفیکشن نہ ہو۔ کیونکہ زرا سی لاپرواہی سے یہ انفیکشن پھیل سکتا ہے۔

ناخن اوپر اٹھا نے کی کوشش کریں:

اگر تو ابھی یہ اس مسئلے کی ابتداء ہے تو اس کو خود کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لئے پیر کو یا ہاتھ کو جہاں کا بھی ناخن ہے ، اس کو کچھ دیر پانی میں بھگو لیں، اس سے وہ نرم ہو جائے گا ، اب اس کو تھوڑا سا کسی چمٹی کی مدد سے اٹھائیں۔ جب وہ کچھ الگ ہو جائے تو اس میں گیپ لانے کے لئے زرا سا کسی روئی کا ٹکڑا اندر بھر دیں تاکہ ناخن اور گوشت کے بیچ میں کچھ گیپ آجائے۔

اینٹی بایوٹک لوشن یا مرہم:

اس ناخن میں اینٹی بایوٹک مرہم یا لوشن لگا کر اس کو زخم یا انفیکشن بننے سے روکا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد اس پر کوئی صاف کپڑا یا پٹی لپیٹ دیں۔ اس پٹی کو زیادہ سخت نہ لپیٹیں بلکہ ہلکا سا لپیٹیں ورنہ وہ ناخن سے چپک کر زیادہ تکلیف دے گی۔

پین کلرز:

اگر آپ کے ناخن میں تکلیف زیادہ ہو تو اس کے لئے پین کلرز لی جا سکتی ہیں۔

گرم پانی اور نمک:

اگر متاثرہ ناخن کو گرم پانی میں نمک ڈال کر بھگو دیں تو سوجن اور تکلیف دونوں کم ہو جائیں گی۔ دن میں تین سے 4 بار یہ کام کریں۔ تکلیف میں آرام آئے گا ۔

ہائیڈروجن پر آکسائیڈ: یہ انفیکشن کو روکنے اکے لئے خاصا پر اثر ہے۔ گرم پانی میں اس کا آدھا کپ ڈالیں اور اس میں متاثرہ حصہ ڈبو دیں افاقہ ہوگا۔

ٹی ٹری آئل:

ٹی ٹری آئل بہت موثر تیل ہے یہ اکثر جلد کی حفاظت کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس کے دو تین قطرے گرم پانی میں ڈال کر اپنا ناخن اس میں 20 منٹ تک ڈبو دیں۔ اس سے بہت فائدہ ہو گا اس کے علاوہ اس آئل کے دو سے تین قطرے زیتون کے تیل میں ملا کر روئی کے ذریعے ناخن پر اور اس کے اردگرد رگڑیں تو انفیکشن کو روکا جا سکتا ہے۔۔

Gosht Main Dhansa Nakhun

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Gosht Main Dhansa Nakhun and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gosht Main Dhansa Nakhun to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2746 Views   |   04 Aug 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

گوشت میں دھنسا ناخن تکلیف دہ بھی اور انفیکشن کا خطرہ بھی ۔۔ اس کا کیا علاج ہے؟

گوشت میں دھنسا ناخن تکلیف دہ بھی اور انفیکشن کا خطرہ بھی ۔۔ اس کا کیا علاج ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گوشت میں دھنسا ناخن تکلیف دہ بھی اور انفیکشن کا خطرہ بھی ۔۔ اس کا کیا علاج ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔