مکھن بنانا ہوا آسان ۔۔۔ اب جانیں صرف 15 منٹ میں مکھن بنانے کی آسان ٹپ جو خواتین کا کام آسان کر دے

ناشتے میں کھانا ہو یا بے وقت بھوک میں، ملائی بوٹی میں ڈالنا ہو یا کڑاہی میں، اپنا مکھن گھر میں خود تیار کریں تاکہ کھانے میں بھی مزیدار بنے اور کھانوں کا ذائقہ بھی بڑھا دے۔ مکھن کو روزانہ استعمال کریں یہ آپ کی اور آپ کے گھر والوں کی صحت کے لئے بہت مفید ہے کیونکہ مکھن میں وٹامن اے، وٹامن ڈی، وٹامن کے، کیلشیم، زنک، تانبا، میگنیشیم، سوڈیم اور آئیوڈین کی مقدار پائی جاتی ہے ۔
آج کے-فوڈز میں جانیئے مکھن بنانے کا اتنا آسان طریقہ جو آپ کی بھی مشکل آسان کردے!

گھر میں مکھن بنانے کا آسان طریقہ:

گھر میں مکھن بنانے کے لئے سب سے پہلے:
٭ ایک کلو دودھ کو اچھی طرح گرم کریں اور اس کی بالائی کو الگ کرلیں۔
٭ پھر اس بالائی کو ٹھنڈا ہونے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
٭ اس کے بعد آپ ملائی میں صرف آدھا کپ دودھ، آدھا چمچ بیکنگ پاؤڈر اور ایک چمچ لیموں کا رس ڈال کر اس کو بلینڈر کرلیں
٭ اور 15 منٹ تک بلینڈر کو چلنے دیں، یا وقفے وقفے سے تقریباً 15 منٹ تک چلائیں۔
٭ لیجیئے بن گیا مزیدار مکھن ۔۔۔ بس اب بلینڈر میں جتنا مکھن اوپری سطح پر آیا ہے اس کو ایک پیالے میں الگ کرلیں۔
٭ نیچے بچ جانے والے مکھن میں آپ آدھا گلاس ٹھنڈا پانی ڈال کر مزید چلائیں۔
٭ اب اس کو بھی مکھن کے پیالے میں ڈال لیں۔
٭ منٹوں میں گھر کا بنا ہوا مکھن کھانے کے لئے تیار ہے۔

مکھن کے فوائد:

٭ مکھن ہماری ہڈیوں اور دانتوں کے لئے مفید ہے۔
٭مکھن آنکھوں کی روشنی کو تیز کرتا ہے۔
٭ مکھن جلد کو چمکدار بناتا ہے۔
٭مکھن دبلے پتلے اور کمزور افراد کا وزن بڑھانے میں مددگار ہے۔
٭مکھن کینسر کے خلاف قوت معدافعت رکھتا ہے خاص کر چھاتیوں اور آنت کے کینسر سے محفوظ رکھتا ہے۔
٭مکھن دماغ اور اعصابی نظام کے لئے فائدہ مند ہے۔
٭مکھن دل کو تقویت دیتا ہے۔
٭مکھن گھٹیا اور جوڑوں کے دردوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
٭مکھن تھائیرائیڈز سے متعلقہ بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔
٭مکھن معدے اور نظام انہظام کے لئے فائدہ مند ہے۔
٭مکھن اچھے کولیسٹرول کو بڑھاتا ہے۔
٭مکھن جنسی مسائل میں مبتلا افراد کے لئے نہایت مفید غذا ہے۔
٭مکھن ذیابیطس ہونے کے عمل کو کم کر دیتا ہے۔
٭مکھن انسولین اور بلڈ گلوکوز کی سطح کو کم کرتا ہے۔
٭مکھن گلے کی خراش اور زخموں کے لئے مفید ہے۔

How To Make Butter At Home

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like How To Make Butter At Home and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Make Butter At Home to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   11474 Views   |   09 Apr 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

مکھن بنانا ہوا آسان ۔۔۔ اب جانیں صرف 15 منٹ میں مکھن بنانے کی آسان ٹپ جو خواتین کا کام آسان کر دے

مکھن بنانا ہوا آسان ۔۔۔ اب جانیں صرف 15 منٹ میں مکھن بنانے کی آسان ٹپ جو خواتین کا کام آسان کر دے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مکھن بنانا ہوا آسان ۔۔۔ اب جانیں صرف 15 منٹ میں مکھن بنانے کی آسان ٹپ جو خواتین کا کام آسان کر دے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔