چاول ابالتے وقت اس میں چمچ ہر گز نہ چلائیں کیونکہ ۔۔ مشہور شیف کے بتائے ہوئے کھانا بنانے کے وہ پروفیشنل طریقے جو خواتین کو ذائقہ دار کھانا پکانے میں مدد دیتے ہیں

خواتین کھانا بنانے کے لئے پروفیشنل طریقے ڈھونڈھتی رہتی ہیں اور اسی لئے کے فوڈز میں ہم بھی آپ کو مختلف شیف کی بتائی گئی ذائقہ دار ٹپس بتاتے ہیں تاکہ آپ کے کھانے بھی جو کھائے وہ کھاتا رہ جائے۔ لیکن بعض اوقات کھانے بناتے وقت خواتین ایسی غلطیاں بھی کر جاتی ہیں جو انہیں خود بھی معلوم نہیں ہوتی ہیں، البتہ وہ نقصان دہ ہوتی ہیں۔ آئیے آپ کو کھانا بنانے کے پروفیشنل طریقے بتاتے ہیں:

٭ نوڈلز بناتے وقت:

نوڈلز بناتے وقت آپ ان کو ابالتی ہیں تو ساتھ میں آئل ڈالیں اور ایک چمچ لیموں کا رس ڈال کر چمچ کی مدد سے ہلاتے رہیں، اس طرح نہ تو یہ چپکتے ہیں اور نہ ہی ٹوٹتے ہیں۔
٭ نوڈلز کو ابالتے وقت ان کا پانی پھینک کر چھان لیتے ہیں جبکہ اگر اسی پانی کو آپ نوڈلز ساس بنانے میں استعمال کریں تو یہ بہت لچکدار اور گاڑھا بنتا ہے۔ جس سے کھانے کا ذائقہ اچھا ہو جاتا ہے۔

٭ چاول ابالتے وقت:

چاول ابالتے وقت اس میں بار بار چمچ نہ چلائیں، بلکہ ان کو پانی میں ڈال کر ابلنے دیجیئے اور پھر پانی سے نتھارنے کے بعد دم لگا دیجیئے، بار بار چمچ چلانے سے چاول ٹوٹ جاتا ہے اور اس میں لیس بن جاتا ہے۔

٭ گوشت:

فریزر سے نکلا ہوا گوشت فوری نہ پکائیں بلکہ ان کو ایک رات قبل نکال کر رکھیں تاکہ ان کی برف مکمل طور پر نکل جائے اور پھر مصالحہ لگا کر بنائیے، یہ زیادہ مزیدار بنے گا۔

٭ کھانا چکھ لیں:

کھانا بناتے وقت نمک کا اصل اندازہ کرنے کے لئے پکاتے وقت چکھ لیجیئے، اس طرح آپ کو کھانا بننے کے بعد نمک اوپر سے ڈالنا نہیں پڑے گا۔

٭ پین:

ٹھنڈا کھانا پین میں نہ رکھیں، اس سے وہ مزید فیٹ بڑھانے کا باعث بنتا ہے، لہٰذا پہلے پین کو گرم کریں اچھی طرح اور پھر کھانا اس میں ڈالیں تاکہ مزید فیٹ نہ بڑھے۔

Chamach Na Chalyn

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Chamach Na Chalyn and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chamach Na Chalyn to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   2389 Views   |   17 Mar 2023
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 September 2024)

چاول ابالتے وقت اس میں چمچ ہر گز نہ چلائیں کیونکہ ۔۔ مشہور شیف کے بتائے ہوئے کھانا بنانے کے وہ پروفیشنل طریقے جو خواتین کو ذائقہ دار کھانا پکانے میں مدد دیتے ہیں

چاول ابالتے وقت اس میں چمچ ہر گز نہ چلائیں کیونکہ ۔۔ مشہور شیف کے بتائے ہوئے کھانا بنانے کے وہ پروفیشنل طریقے جو خواتین کو ذائقہ دار کھانا پکانے میں مدد دیتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چاول ابالتے وقت اس میں چمچ ہر گز نہ چلائیں کیونکہ ۔۔ مشہور شیف کے بتائے ہوئے کھانا بنانے کے وہ پروفیشنل طریقے جو خواتین کو ذائقہ دار کھانا پکانے میں مدد دیتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔