ماہ رمضان میں داغ دھبوں اور جھائیوں سے نجات کیسے ممکن ہے؟ جانیے ڈاکٹر شائستہ کا بتایا ہوا نسخہ

ماہ رمضان میں ہم روزہ رکھ کر پورا دن صبر شکر سے تو گزار لیتے ہیں مگر افطاری میں ہم ساری احتیاط کو ایک جانب رکھ کر خوب بے احتیاطی سے کھاتے پیتے ہیں۔
اور یہی وجہ ہے کہ ہماری جلد ایسے غذائی اجزاء کھانے کی وجہ سے بہت سے مسائل سے دوچار ہو جاتی ہے، جن میں سب سے بڑا مسئلہ ہے دانے اور داغ دھبے۔
لیکن اب یہ مشکل اور نہیں کیونکہ ڈاکٹر شائستہ نے بتا دیا ہے ایسا نسخہ جس سے ہم ماہ رمضان میں بھی اپنی جلد کا خیال رکھ سکتے ہیں اور دانے داغ دھبوں سے بچ سکتے ہیں۔
اسکن اسپیشلسٹ ڈاکٹر شائستہ لودھی کا کہنا ہے کہ غذا کے غلط استعمال کی وجہ سے اکثر لوگ یہ شکایت کرتے ہیں کہ ان کے چہرے پر داغ دھبے اور جھائیاں نمایاں ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ''زیادہ پانی پینا جلد اور جسم کیلئے نقصان دہ نہیں ہے، جتنا پانی آپ باآسانی پی سکتے ہیں ضرور پیئں، قدرت نے ماہ رمضان کی صورت میں ہمیں اپنی صحت کو بہتر کرنے کا ایک بہترین موقع دیا ہے، روزے رکھنے سے اسکن بہتر ہوجاتی ہے''۔
ڈاکٹر شائستہ لودھی کہتی ہیں کہ اکثر لوگ کہتے ہیں کہ ہماری جلد پہلے ہی آئلی ہے اس لیے ہم کوئی موئسچرائزر استعمال نہیں کرتے یہ سراسر غلط اور سب سے بڑا دھوکہ ہے۔
اسکن ڈرائی ہو یا آئلی منہ دھونے کے بعد موسچرائزر کا استعمال لازمی کریں، تو دانے نہیں نکلیں گے اور داغ دھبے نہیں ہوں گے ساتھ ہی سن بلاک کا بھی لازمی استعمال کریں۔
پانی زیادہ سے زیادہ پینے اور چہرے پر موسچرائزر اور باہر نکلتے وقت سن بلاک لگانے سے آپ دانوں داغ دھبوں اور جھائیوں سے محفوظ رہیں گے۔
ساتھ ہی یہ بھی کوشش کریں کہ ماہ رمضان میں زیادہ چکنائی والی چیزیں فرائی اجزاء نہ کھائیں پھلوں کا زیادہ استعمال کریں اور ہلکی غذا لیں۔

Mah Ramadan Main Dagh Dhabon Ko Door Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Mah Ramadan Main Dagh Dhabon Ko Door Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mah Ramadan Main Dagh Dhabon Ko Door Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7285 Views   |   04 May 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ماہ رمضان میں داغ دھبوں اور جھائیوں سے نجات کیسے ممکن ہے؟ جانیے ڈاکٹر شائستہ کا بتایا ہوا نسخہ

ماہ رمضان میں داغ دھبوں اور جھائیوں سے نجات کیسے ممکن ہے؟ جانیے ڈاکٹر شائستہ کا بتایا ہوا نسخہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ماہ رمضان میں داغ دھبوں اور جھائیوں سے نجات کیسے ممکن ہے؟ جانیے ڈاکٹر شائستہ کا بتایا ہوا نسخہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔