مشین میں زنگ لگ گیا اور دھاگہ ٹوٹ رہا ہے تو ۔۔ مہنگے داموں میں سلائی مشین ٹھیک کروانے کے بجائے گھر پر خود مرمت کرنے کا آسان طریقہ جانیں

سلائی مشین تو تقریباً ہر گھر میں ہی موجود ہوتی ہے کیونکہ پہلے کے لوگ اپنی بچیوں کو شادی پر یہ لازمی دیا کرتے تھے، اب وقت کے ساتھ ساتھ یہ رجحان کم ہوگیا ہے لیکن پھر بھی بہت سے گھرانوں میں یہ رواج آج بھی قائم ہے۔ سلائی مشین ایک ضرورت کی چیز ہے اور بہت سی خواتین کیلیئے روزی روٹی کا ذریعہ، مگر مشین چاہے کوئی بھی ہو وقت کے ساتھ اسے مرمت کی ضرورت پڑ ہی جاتی ہے۔

اکثر آپ نے دیکھا ہوگا کہ سلائی مشین میں پانی چلا جائے یا پھر کچھ عرصے استعمال نہ کی جائے تو اس میں رنگ لگ جاتا ہے، جس کی وجہ سے وہ جام ہو کر خراب ہوجاتی ہے اور اس وقت کسی کام نہیں آتی جب تک کاریگر کو دے کر ٹھیک نہ کروالی جائے۔

تو آئیے آج ہم آپ کو سلائی مشین کا زنگ نکالنے کا ایک ایسا طریقہ بتاتے ہیں جس سے آپ خود ہی باآسانی یہ کام گھر میں کر سکتے ہیں۔

مشین میں لگا زنگ نکالنے کا طریقہ:

۔ سب سے پہلے آپ پیچ کس کی مدد سے مشین کا متھا کھولیں، پھر اسکی چٹکی پر جو نٹ لگا ہوتا ہے اسے کھولیں، اسکے بعد چول کا پیچ نکال کر اسے کھول لیں تا کہ گز باہر آجائے۔

۔ اب پیچ کس کی مدد سے مشین کے سارے زنگ لگے پارٹس نکال لیں، جو بھی آپ نکال سکیں اور باآسانی دوبارہ لگا سکیں۔

۔ ان تمام پارٹس کو آپ ریگ مار کی مدد سے صاف کریں یا پھر مٹی کے تیل سے بھی صاف کرسکتے ہیں، پھر آئلنگ کر کے پارٹس دوبارہ مشین میں لگا دیں۔

۔ طریقہ کار کو مزید اچھے سے سمجھنے کیلیئے نیچے دی گئی ویڈیو دیکھیں

Silai Machine Ka Zang Utarne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Silai Machine Ka Zang Utarne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Silai Machine Ka Zang Utarne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2345 Views   |   08 Sep 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

مشین میں زنگ لگ گیا اور دھاگہ ٹوٹ رہا ہے تو ۔۔ مہنگے داموں میں سلائی مشین ٹھیک کروانے کے بجائے گھر پر خود مرمت کرنے کا آسان طریقہ جانیں

مشین میں زنگ لگ گیا اور دھاگہ ٹوٹ رہا ہے تو ۔۔ مہنگے داموں میں سلائی مشین ٹھیک کروانے کے بجائے گھر پر خود مرمت کرنے کا آسان طریقہ جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مشین میں زنگ لگ گیا اور دھاگہ ٹوٹ رہا ہے تو ۔۔ مہنگے داموں میں سلائی مشین ٹھیک کروانے کے بجائے گھر پر خود مرمت کرنے کا آسان طریقہ جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔