شاہین کے والدین کو میری بیٹی پسند آ گئی تھی ۔۔ شاہین اور شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ کیسے طے ہوا؟

شاہد آفریدی کی بیٹی اور شاہین شاہ آفریدی کے رشتے کی خبر نے جہاں سوشل میڈیا صارفین کی دلچسپ سمیٹی وہیں، ان کے چاہنے والے اس رشتے سے بھی خوش دکھائی دیے۔
لیکن آج آپ کو بتائیں گے کہ دونوں میں رشتے کے لیے پہل کس نے کی؟

شاہین آفریدی کو کرکٹ کا جنون ان کے بھائی کی طرف سے ہوا تھا، ریاض آفریدی بھی 2004 میں ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ ریاض آفریدی نے بھائی میں کرکٹ کے جنون اور ٹیلنٹ کو پرکھ لیا تھا تب ہی شاہین کو سیلیکشن ٹرائل کے لیے تیار کیا۔

شاہین فاٹا انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔ شاہین نے ہمیشہ ہی اپنی بالنگ اور کرکٹ کی تکنیکی عمل پر غور کیا اور وکٹ کس طرح لینی ہے، اس حوالے سے خوب محنت کی۔

یہی وجہ ہے کہ اسمارٹ وکٹ 2020 کی لسٹ میں شاہین پہلے نمبر پر تھے، جبکہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں شاہین آفریدی کا دسواں نمبر تھا۔ اب تھوڑی بات کر لیتے ہیں شاہین کی ماہانہ آمدنی کے بارے میں، اسٹارز انفولڈ کی ویب سائٹ کے مطابق شاہین آفریدی ماہانہ 10 لاکھ روپے سے زائد کماتے ہیں۔ یہ آمدنی بھی پاکستان کرکٹ بورڈ مینز سینٹرل کانٹریکٹ لسٹ فار 2020 سے 2021 کی جس میں گریڈ اے کیٹیکگری کے کھلاڑی شامل ہیں۔

شاہین آفریدی کا خاندان اسپورٹس سے کافی لگاؤ رکھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کے کزن یاسر آفریدی فٹ بالر ہیں اور 2010 کے ایشئین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی صاحبزادی کا رشتہ رواں سال طے پایا ہے، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی خبریں گردش کرتی رہی ہیں، مگر خود شاہ آفریدی نے اس حوالے سے ایک انٹرویو میں بتایا کہ الحمداللہ دونوں کر رشتہ کر دیا ہے۔
شاہد آفریدی نے بتایا کہ شاہین آفریدی کے گھر والوں نے کئی مرتبہ رشتے کی بات کی تھی، شاہین کے رشتے کے حوالے سے بیٹی سے پوچھا تھا، وہ پڑھنا چاہتی تھی۔ لیکن گھر کے بڑوں کا ماننا تھا کہ زندگی کا کچھ پتہ نہیں ہے، اسی لیے بڑوں کے کہنے پر منگنی کر دی۔

شاہد آفریدی نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ اس وقت شاہین بھی کرکٹ کھیل رہا ہے اور بیٹی بھی پڑھ رہی ہے۔ لیکن بیٹی سے پوچھ کر دونوں کی منگنی کر دی۔ جبکہ شادی بیٹی کی پڑھائی کے بعد ہی ہوگی۔

شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی ایک ہی خاندان کے نہیں ہیں بلکہ دونوں آفریدی قبیلے کے دو مختلف قبیلوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

Afridi Ki Beti Ka Rishta Kese Hua

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Afridi Ki Beti Ka Rishta Kese Hua and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Afridi Ki Beti Ka Rishta Kese Hua to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   2933 Views   |   02 Nov 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 December 2024)

شاہین کے والدین کو میری بیٹی پسند آ گئی تھی ۔۔ شاہین اور شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ کیسے طے ہوا؟

شاہین کے والدین کو میری بیٹی پسند آ گئی تھی ۔۔ شاہین اور شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ کیسے طے ہوا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شاہین کے والدین کو میری بیٹی پسند آ گئی تھی ۔۔ شاہین اور شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ کیسے طے ہوا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔