یہ والا اے سی بجلی اور بل دونوں بچائے گا ۔۔ کیا انورٹر اے سی کم بجلی خرچ کرتے ہیں؟ وہ معلومات جو لوگوں کے لیے جاننا ضروری ہیں

گرمیوں کا موسم ہے جس کی وجہ سے ائیر کنڈیشنز سب کی ضرورت بن ہوتا ہے۔ گھروں، اسکولوں، دکانوں اور دفاتر میں ائیر کنڈیشنز کا استعمال گرمیاں آتے ہی بڑھ جاتا ہے۔مارکیٹ میں گذشتہ کئی سال سے کراچی سمیت ملک کے گرم شہروں میں ائیر کنڈیشنز کی خریدو و فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔ اے سی بھی مختلف طرز کے ہوتے ہیں جن میں کوئی نارمل بجلی خرچ کرتا ہے تو کوئی ائیر کنڈیشن کافی بجلی بچا لیتا ہے۔
مگر آج ہم ان ائیر کنڈیشنز کے بارے میں آپ کو بتائیں گےجو کم سے کم بجلی خرچ کرتے ہیں۔

کم بجلی خرچ کرنے والے اے سی 'انورٹر' کہلاتے ہیں ، اور آج ہم ان خاص قسم کے اے سی کے بارے میں جانیں گے کہ اے سی سے ہمارے گھروں کی بجلی کتنی خرچ ہوتی ہے اور انورٹر اے سی کس حد تک ہمارے گھر کی بجلی کو محفوظ رکھتے ہیں۔

عموماًہم اپنے گھروں کے کمروں کے درجہء حرارت اپنی ضرورت کے مطابق رکھتے ہیں (مثلاً اے سی 25 ڈگری سینٹی گریڈ پرچلاتے ہیں)۔ہماری ضرورت کے مطابق درجہء حرارت حاصل کرنے کے لیے کمپریسر کو ایک مقرر کردہ اسپیڈ سے چلنا ہوتا ہے جو کہ اس کی سب سے تیز رفتار ہوتی ہے، جس کی وجہ سے گھر کی بجلی کافی خرچ ہوجاتی ہے۔

درجہء حرارت مطلوبہ سطح پر پہنچ جانے پر تھرموسٹیٹ کمپریسر ٹرپ کر دیتا ہے اور اس کا بلوور کافی سست رفتاری سے چلنے لگتا ہے۔ پر اگر ہمارے کمرے میں ہوا لیک ہونے کے راستے ہوں (جہاں سے گرم ہوا اندر آتی ہو) تو کمرے کا درجہء حرارت یکایک بڑھ جاتا ہے۔ نتیجتاً تھرموسٹیٹ کمپریسر کو پھر سے چلنے اور ہمارے مطلوبہ درجہء حرارت کو بحال کرنے کی ہدایات جاری کر دیتا ہے۔

مثالی طور پر کمپریسر کا ٹرپ ہوجانا فائدہ مند ہونا چاہیے کیونکہ جب کمپریسر بند ہوتا ہے تو اس وقت بجلی کا استعمال کم ہوتا ہے۔ مگر یہاں پریشان کن بات یہ ہوتی ہے کہ کمپریسر کی بار بار ٹرپنگ اور دوبارہ اسٹارٹ ہونے کی وجہ سے زیادہ بجلی خرچ ہوتی ہے، کیونکہ جب یہ اپنے نارمل موڈ پر چل رہے ہوتے ہیں اس کے مقابلے میں اسٹارٹ ہونے کے لیے زیادہ بجلی کھینچتے ہیں۔

کمپریسر کے چلنے کو مختلف رفتار سے سیٹ کرنے والی ڈیوائس کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے جو کہ بجلی کے ایک ڈی سی ذریعے سے چلتی ہے۔

سادہ زبان میں کہیں تو یہ کمرے کا درجہ حرارت محسوس کرتے ہوئے کمپریسر کو چلانے والی موٹر کی رفتار کو مستحکم رکھتا ہے۔ اگر کمرے کا درجہ حرارت زیادہ ہے تو کمپریسر بھی اس مطابق تیز رفتاری سے چلے گا۔ اگر درجہ حرارت گرتا ہے تو کمپریسر کی رفتار بھی گر جاتی ہے۔

یہ ٹیکنالوجی کبھی بھی کمپریسر کو ٹرپ نہیں ہونے دیتی، بلکہ خواہش کے مطابق ٹھنڈک کو برقرار رکھنے کے لیے اسے مناسب رفتار سے چلاتی رہتی ہے۔ اس طرح ایک عام کمپریسر اسٹارٹ ہونے کے دوران بجلی کا استعمال کم ہوجاتا ہے۔

انورٹر اے سی مہنگے ہوتے ہیں مگر یہ اپنی قیمت کو مؤثر کولنگ کے ذریعے پورا کر دیتے ہیں۔ کم اتار چڑھاؤ کی وجہ سے یہ بجلی بھی کم خرچ کرتے ہیں۔

انورٹر اے سی بجلی کے بلوں میں 30 فی صد کمی لاتے ہیں مگر ماحول کے درجہء حرارت، کولنٹ گیس کی قسم، موٹر کی قسم اور دوسرے تکنیکی پرزوں کی بناء پر یہ شرح 50 فی صد تک بھی جا سکتی ہے۔

اس طرح یہ چیزیں انورٹر اے سی کو کم آواز، کم خرابیوں اور بجلی کے کم استعمال کے ساتھ پرانے اے سی یونٹس کے مقابلے میں زیادہ بھروسہ مند اور مؤثر بنا دیتی ہیں۔

اگر آپ کہیں کہ انورٹر اے سی پرانے ماڈلز کے مقابلے میں مہنگے ہوتے ہیں، تو آپ درست بھی ہیں۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ اگر آپ انورٹر اے سی کے لیے اپنے پیسے خرچ کرسکتے ہیں، تو بدلے میں طویل مدت تک یہ آپ کے کافی پیسے بچائیں گے۔

Is Ac Se Bill Kam Ata Hai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Is Ac Se Bill Kam Ata Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Is Ac Se Bill Kam Ata Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   4703 Views   |   23 Jun 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

یہ والا اے سی بجلی اور بل دونوں بچائے گا ۔۔ کیا انورٹر اے سی کم بجلی خرچ کرتے ہیں؟ وہ معلومات جو لوگوں کے لیے جاننا ضروری ہیں

یہ والا اے سی بجلی اور بل دونوں بچائے گا ۔۔ کیا انورٹر اے سی کم بجلی خرچ کرتے ہیں؟ وہ معلومات جو لوگوں کے لیے جاننا ضروری ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یہ والا اے سی بجلی اور بل دونوں بچائے گا ۔۔ کیا انورٹر اے سی کم بجلی خرچ کرتے ہیں؟ وہ معلومات جو لوگوں کے لیے جاننا ضروری ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔