باپ کی دوسری شادی کے بعد لوگوں کے طعنے بھی سُنے لیکن ۔۔ بالی ووڈ کے مشہور اداکاروں کی دوسری شادیوں نے گھر میں آگ کیسے لگائی تھی؟

دوسری شادی ہر کسی کے لیے خوشی کا باعث نہیں بنتی ہاں کچھ لوگوں کے لیے سمجھوتہ تو کچھ کے لیے سہارا ضرور ثابت ہوتی ہے۔ ہمارے معاشرے میں آج بھی دوسری شادی کو سوالیہ نظروں سے دیکھا جاتا ہے۔ چاہے وہ کوئی اداکار کرے یا عام انسان، سب کو دوسری شادی سے اعتراضات حد سے زیادہ ہوتے ہیں۔ بالی ووڈ کے کچھ اداکاروں کی دوسری شادیوں نے گھروں میں اختلافات پیدا کیے لیکن وقت گزرتے ہر کوئی زندگی میں آگے بڑھ کر نئے رشتوں کو قبول کرگیا۔

سیف علی خان:

مشہور اداکار سیف علی خان جہاں اپنی دوسری اہلیہ کرینہ کپور کے ہمراہ خوشگوار زندگی گزر بسر کر رہے ہیں وہیں سیف علی خان کی پہلی اہلیہ کے بچے سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان کے لیے کچھ حد تک مشکل ضرور بڑھ گئی تھی۔

چونکہ بھارتی سوشل میڈیا پر سیف علی خان کی پہلی اہلیہ کے ساتھ بتائے لمحات کا بھی خلاصہ کیا جا رہا تھا یہی وجہ تھی دونوں بچے والد کی دوسری شادی اور والدہ کی کو دیکھ کر پریشان ضرور ہو گئے تھے۔

انوپم کھیر:

دوسری جانب ایک اور مشہور اداکار انوپم کھیر نے بھی پہلی شادی کے بعد دوسری شادی مشہور اداکارہ کرن کھیر سے کی، پہلی شادی مدھومالتی کپور سے کی تھی۔ جبکہ کرن کھیر بھی انوپم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھنے سے پہلے گوتم بیری سے شادی کر چکی تھیں۔

جبکہ ان کا ایک بیٹا سکندر کھیر بھی ہے، لیکن اس سب کے باوجود جب کرن کھیر نے پہلے شوہر سے طلاق کے بعد دوسری شادی انوپم کھیر سے کی تو بیٹے کے لیے بھی مشکل کچھ حد تک تو ہوئی مگر ماں کی خوشی کی خاطر بیٹے نے تمام تر باتوں کو نظر انداز کر دیا۔

دھرمندر:

دھرمیندر نے اگرچہ ہیما مالنی سے پسند کی شادی کی تھی، جس کے لیے وہ اپنی اہلیہ کو طلاق تک دینے کو تیار ہو گئے تھے، جب پہلی اہلیہ یعنی سنی دیول کی والدہ طلاق پر رضامند نہ ہوئیں تو دھرمیندر نے اسلام قبول کر کے دوسری شادی کر لی۔

اس سب میں بابی دیول اور سنی دیول کو والد کے اس قدم پر تکلیف تو بہت ہوئی تھی کیونکہ والدہ شدید افسردہ تھیں، اور والدہ کی تکلیف برداشت نہ ہو سکی۔ ساتھ ہی بچے والد سے بھی دور ہونے لگے، تاہم دھرمیندر نے دونوں بیگمات کو کچھ یوں سنبھالا کہ دونوں خوش رہتی ہیں۔

لیکن جب کبھی دھرمیندر پہلی اہلیہ کے ساتھ ہوتے ہیں تو دوسری کا منہ ضرور بن جاتا ہے، اسی طرح جب دوسری کے پاس ہوں تو پہلی کا۔

Dosri Shadi Ne Ghar Mein Aag Laga Di

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Dosri Shadi Ne Ghar Mein Aag Laga Di and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dosri Shadi Ne Ghar Mein Aag Laga Di to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   3572 Views   |   16 May 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

باپ کی دوسری شادی کے بعد لوگوں کے طعنے بھی سُنے لیکن ۔۔ بالی ووڈ کے مشہور اداکاروں کی دوسری شادیوں نے گھر میں آگ کیسے لگائی تھی؟

باپ کی دوسری شادی کے بعد لوگوں کے طعنے بھی سُنے لیکن ۔۔ بالی ووڈ کے مشہور اداکاروں کی دوسری شادیوں نے گھر میں آگ کیسے لگائی تھی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ باپ کی دوسری شادی کے بعد لوگوں کے طعنے بھی سُنے لیکن ۔۔ بالی ووڈ کے مشہور اداکاروں کی دوسری شادیوں نے گھر میں آگ کیسے لگائی تھی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔