چائے پی رہی ہو تو بچہ کالا ہی ہوگا ۔۔ وہ باتیں جو عموماً حاملہ خواتین کو دورانِ حمل سہنی پڑتی ہیں

لوگوں کی خبر گری کرنا اچھی بات ہے لیکن کسی کی ٹوہ میں لگے رہنا نہایت ہی بری اور غیر اخلاقی بات ہے، پر ہمارے معاشرے میں یہ بہت ہوگیا ہے لوگ اپنی ذاتی زندگی سے زیادہ دوسرے کی زندگی میں کیا ہورہا ہے اسکی فکر میں لگے رہتے ہیں۔ خاص کر کے اگر معاملہ شادی یا بچے کا ہو تو ان کی دلچسپی اور زیادہ بڑھ جاتی ہے اور ایسے میں ہر کوئی مفت مشورہ دینا اپنا فرض سمجھتا ہے چاہے سامنے والے کو چاہیئے ہو یا نہیں، انھیں فرق نہیں پڑتا۔

عموماً ایسی صورتحال اس وقت پیش آتی ہے جب کسی جاننے والی خاتون کے امید سے ہونے کی خبر ملے، اس کے بعد سے لوگوں کی نظریں اس عورت کا الٹراساونڈ اپنی آنکھوں سے کرنا شروع کر دیتی ہیں اور اس کے اٹھنے بیٹھنے بولنے چالنے ہر چیز کو جانچا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ مفت مشوروں کی دکان بھی کھل جاتی ہے جن میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں-

زيادہ پھیل رہی ہے اس کی تو بیٹی ہوگی

حالت حمل میں وزن میں اضافہ ایک فطری بات ہے مگر بڑی بوڑھیاں اس کو بھی نہیں چھوڑتی ہیں اور اگر کوئی عورت زيادہ پھیل جائے تو ان خواتین کے مطابق درحقیقت یہ بیٹی کی نشانی ہوتی ہے اور وہ فوراً اس بات کا لیبل لگا دیتی ہیں کہ چونکہ ماں زيادہ پھیلی ہوئي ہے اس وجہ سے اس کے ہاں تو بیٹی ہی پیدا ہو گی-

چائے پی رہی ہو تو بچہ تو کالا ہی ہوگا

بچے کی رنگت کی ذمہ داری اس کے ماں باپ کی جین پر ہوتی ہے مگر ایسا دنیا میں ہوتا ہوگا کیوںکہ پاکستان میں تو جو عورت حاملہ حالت میں چائے پیتی نظر آجائے گی تو فوری طور پر اس پر یہ فتویٰ لگا دیا جائے گا کہ اس وجہ سے بچہ کالا ہوگا-

زيادہ کھاؤ اور بس کھاتی جاؤ

حاملہ عورت کو متوازن غذا کی ضرورت ہوتی ہے مگر یہ مشورہ اس کو ہر فرد کی جانب سے اتنی بار دیا جاتا ہے کہ وہ کھانے سے چڑنے پر مجبور ہو جاتی ہے- خواتین اس کو دیکھتے ہی نعرہ لگاتی ہیں کہ لو تم تو اتنی کمزور ہو رہی ہو کچھ کھاتی پیتی نہیں ہو- اب تو دو لوگوں کا کھانا کھانا ضروری ہو گیا ہے اب ایک جان نہیں ہو بلکہ دو دو جانیں تم میں پل رہی ہیں کھاؤ بہت کھاؤ اور کھاتی جاؤ-

ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر نہ بیٹھو ورنہ

حاملہ عورت کے بیٹھنے اٹھنے پر بھی بڑی تنقیدی نظریں ہوتی ہیں یہاں تک کہ اگر وہ بے چاری ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھی نظر آجائے تو بڑی بوڑھیاں اس کی کلاس لینا شروع کر دیتی ہیں کہ ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر نہ بیٹھو ورنہ اوول نال بچے کے گلے میں پھنس جائے گی اب کوئی بتائے کہ ٹانگ پر ٹانگ رکھنے کا اوول نال سے کیا تعلق

ایسی خواتین کی باتیں سن کر یہ محسوس ہوتا ہے کہ دنیا بھر کی میڈیکل سائنس فالتو میں الٹراساونڈ اور دیگر معاملات میں اتنی تحقیق کرکے وقت ضائع کر رہی ہے ان خواتین سے رجوع کر لے تو سب ٹھیک ہو جائے گا

Bacha Kala Hi Hoga

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bacha Kala Hi Hoga and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bacha Kala Hi Hoga to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Ambreen  |   In News  |   0 Comments   |   2382 Views   |   01 Nov 2022
About the Author:

Ambreen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Ambreen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

چائے پی رہی ہو تو بچہ کالا ہی ہوگا ۔۔ وہ باتیں جو عموماً حاملہ خواتین کو دورانِ حمل سہنی پڑتی ہیں

چائے پی رہی ہو تو بچہ کالا ہی ہوگا ۔۔ وہ باتیں جو عموماً حاملہ خواتین کو دورانِ حمل سہنی پڑتی ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چائے پی رہی ہو تو بچہ کالا ہی ہوگا ۔۔ وہ باتیں جو عموماً حاملہ خواتین کو دورانِ حمل سہنی پڑتی ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔