کچن کو بیماریوں سے پاک رکھنا چاہتی ہیں تو یہ ٹپس جان لیں

افسوس ناک امر یہ ہے کہ صحت کے بیشتر مسائل غیر صحت بخش ماحول میں جنم لیتے ہیں جن میں کچن کا صاف ستھرا نہ ہونا بھی شامل ہے ۔ کچن اپلائنسز کے استعمال اور ان سے ہونے والے نقصانات کی جان کاری کسی ناکہانی سے بچاسکتی ہے تاکہ ممکن خطرات سے بچا جاسکے ۔

ڈش کلاتھ یا صافیاں :
کچن کاؤنٹرز، چولہے ، کیبنٹس اور دیگر باورچی خانے کے اہم حصوں کی صفائی کے لیے ہر کچن میں مختلف صافیاں استعمال کی جاتی ہیں ہفتے کے اختتام پر انہیں بدل لینا چاہیے ۔ ان کے فی مربع انچ پر ہزاروں جراثیم (جو خوردبین سے دیکھے جا سکتے ہیں )جو اپنا گھر بنالیتے ہیں جوں جوں پرانے ہوتے جاتے ہیں ان پرمختلف غذائی اشیاء کی Contimationکی وجہ سے انتہائی خطرناک بیکٹیریا نشوونما پانے لگتے ہیں ۔ اگر آپ انہیں نئے نہیں خرید سکتے تو انہیں دھوضرور لیا کریں ۔

فوڈ پیکجنگ :
Oestrogen-Likeجیسے کیمکلز مثلاً Pthalatesپلاسٹکے کے کنٹینروں اور غذائی پیکجنگ میں استعمال ہونے والی تھیلیوں میں شامل ہوتا ہے یہ جزو سرطان کے جرثوموں کی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔

بچ جانے والا کھانا :
یہ اصول سب کو یاد رکھنا چاہیے کہ بچ جانے والا کھانا صرف ایک بار مزید استعما ل کیا جا سکتا ہے کبھی بھی پگھلی ہوئی آئسکریم کو دوبارہ فریز نہ کریں جب یہ پگھل جاتی ہے تو بیکٹیریا کی افزائش کیلئے مثالی گھر کی حیثیت اختیار کرلیتی ہے فریز کی ہوئی ہر قسم کی غذا کو صرف ایک بار پکایا یا گرم کیا جاسکتا ہے انہیں دوبارہ فریز کرکے کھانا سے پیچیدہ امراض کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ۔

ٹوسٹرز :
ا ن کی صفائی کرنا مشکل ہے ان کو گھریلو قاتل بھی کہاجاتا ہے کیونکہ دنیا بھر میں ہزاروں افراد کو کرنٹ لگنے اور ان کی موت واقع ہونے میں ٹوسٹرز کا بھی ہاتھ ان سے لگنے والے الیکٹرک شاک کمزور افراد کے لیے موت کا پیغام بن سکتا ہے ناشتے کے وقت جلدی جلدی میں اکثر خواتین ٹوسٹرز سے ڈبل روٹی نکالنے میں چھری یا چمچ کا استعمال کرلیتی ہیں الیکٹرک سے میٹل ٹکراتا ہے تو برقی شعاعوں کا اخراج زیادہ تیزی سے ہوتا ہے اور یوں سامنے والا کرنٹ لگنے سے بچ نہیں پاتا

ریفریجریٹر ز :
فریج کی خرید کے وقت معیار مدنظر رکھنا ضروری ہے کیونکہ مشاہدے نے یہ ثابت کیا ہے کہ فریج کا معیا اس کی مجموعی کاکردگی پر اثرانداز ہوتا ہے کھانے کو دیگر غذاؤں کے ساتھ محفوظ رکھنے کا عمل ہر برانڈ کے فریج میں مختلف ہوتا ہے ۔ بچوں کا سمجھائیے کہ فریج کو الماری نہ سمجھیں اسے بار بار کھولنے سے گریز کریں ورنہ اس میں رکھا ہوا کھانا اور دیگر غذائیں بیرونی جراثیم سے محفوظ نہیں رہ سکیں گی اور فریج میں رکھے رکھے بھی خراب ہوجائیں گی ۔

مائیکروویو اوون :
مائع غذائیں اور پانی مائیکرویو میں گرم کرنے کے لئے ان کا انتظار نہ کریں صرف انہیں اس حد تک گرم کریں کہ وہ صرف گرم ہوجائیں نہ کہ اُبلنے لگے ۔ انڈے پکانے کے لیے مائیکروویو کا استعمال بھی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے کھانا یا چائے کافی کچھ بھی گرم کرنا ہو تو ڈھک کر گرم کریں ، مگر ائیر ٹائٹ کنٹینر کھانا مائیکروویو میں گرم کرنے سے گریز کریں یہ خطرناک بھی ہوسکتا ہے ۔

فروزون فوڈ :
آج کل کھانے منجمند کرنے کا رواج ہر گھر میں ہے بغیر پکا ہوا گوشت فریز ر میں رکھنے کی وجہ سے بھی کئی بیماریاں جنم لیتی ہیں اکثر خواتین فریزر میں گوشت کا ڈھیر لگاتی رہتی ہیں اور پہلے سے رکھا ہوا گوشت ڈھیر میں چھپ جاتا ہے اس طرح وہ جلد استعمال نہیں ہوپاتا ۔ فریزر میں گوشت ، مچھلی یا مرغی پکانے کے لئے نکالی اسے پانی میں ڈال کر پگھلنے کے لیے رکھ دیا اور کسی وجہ سے وہ نہ پکائی جا سکتی تو دوبارہ فریز کردیا یہ انتہائی خطرناک عمل ہے کیونکہ منجمد خوراک کا درجہ حرارت جوں ہی کم ہوتا ہے بیکٹیریا کی افزائش شروع ہوجاتی ہے ۔

سنک :
استعمال شدہ برتنوں کی دھلائی کے دوران سنک آلودہ ہوجاتا ہے اسے صاف کرنا بھی ناگریز ہے کچن کے اس حصے کی صفائی کے لیے معیاری اور قابل بھروسہ اور ماحول دوست کلینرز آزمائیں ۔ سفید سرکے اور نمک کی مدد سے سنک صاف کیجئے ، ہرقسم کی تیزابی محلول پر مشتمل ڈٹرجنٹس اور چکنائی دور کرنے والے پاؤڈر اورمحلول سانس لینے میں دشواری پیدا کرتے ہیں اور بچوں کے علاوہ بیمارافراد کے لیے خطرناک ہوتے ہیں ۔

Kitchen safety and hygiene is as necessary as eating food. KFoods.com is telling 8 very important tips to keep your kitchen clean and safe. If you ignore kitchen cleaning, you are inviting diseases to your family. Remember that kitchen is the place where you prepare food for your kids, seniors and your husband. If kitchen remains unhygienic, it is going to hurt all your family members.

Now the question arises that how to keep my kitchen clean? The answer are the following 8 advices presented here in Urdu. These advices would guide you to ensure cleanliness for dish cloths, food packaging, leftover foods, toaster, refrigerator, microwave oven, frozen food and sink in the kitchen.

Understand all these tips, ensure them in your kitchen and maintain health and food safety in your home.

Kitchen Hygiene Tips

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kitchen Hygiene Tips and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kitchen Hygiene Tips to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shehzad  |   In Health and Fitness  |   1 Comments   |   49352 Views   |   21 Apr 2019
About the Author:

Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

Thanks for sharing your knowledge

  • nighat cheema , Surrey British Columbia

کچن کو بیماریوں سے پاک رکھنا چاہتی ہیں تو یہ ٹپس جان لیں

کچن کو بیماریوں سے پاک رکھنا چاہتی ہیں تو یہ ٹپس جان لیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کچن کو بیماریوں سے پاک رکھنا چاہتی ہیں تو یہ ٹپس جان لیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔