ادرک کا پانی پینے سے ہمارے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟

اگر آپ بھی موٹاپے اور جوڑوں کے دردسے پریشان ہیں تو ادرک کا پانی وہ مفید نسخہ ہے۔ جو آپ کو ہر صورت آزمانا چاہئیے، کیونکہ ان مسائل کے حل کے لئے شاید ہی اس سے بہتر کوئی اور چیز ہو۔ چونکہ ادرک کا پانی خون میں لوتھڑے نہیں بننے دیتا اور یوں خون کے بہاؤ کو متوازن کرتا ہے۔
کولیسٹرول کے لیول میں کمی کرتا ہے۔
جوڑوں کے درد، سوزش اور سوجن سے نجات دلاتا ہے۔
ہمارے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔
نزلہ و زکام سے بچاتا ہے۔
دوران خون کو متوازن کرتا ہے۔
ہاضمے کو درست کرتا ہے اور خوراک کے اجزاء کو ہمارے جسم میں جذب ہونے میں بھی مدددیتا ہے۔
یہ نسخہ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ بھی ہے جو آپ کے جسم کی صفائی کرتا ہے اور کئی طرح کی بیماریوں، حتیٰ کہ کینسر جیسی بیماری کے خلاف بھی مدافعت پیدا کرتا ہے۔

اس نسخہ کو بنانے کے لیے درج ذیل اجزاء درکار ہیں۔
پانی۔۔۔۔۔۔۔۔ڈیڑھ لیٹر
ادرک۔۔۔۔۔۔تین سے چار عدد چھوٹے ٹکرے

بنانے کا طریقہ:
سب سے پہلے پانی کو اُبالیں، جب اُبلنا شروع ہو تو اس میں ادرک کے ٹکڑے شامل کردیں۔
کچھ دیر مزید اُبلنے دیں اور پھر چولہے سے اُتار کر اسے تقریباً 15منٹ کے لیے پڑا رہنے دیں۔
جب یہ ٹھنڈا ہو جائے تو اس میں لیموں کا رس شامل کرلیں۔


طریقہ استعمال:
بہترین نتائج کے لیے دن میں دو بار (ناشتے اور رات کے کھانے سے پہلے)یہ مشروب پئیں۔

بشکریہ : اوصاف

Adrak Ke Pani Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Adrak Ke Pani Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Adrak Ke Pani Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   2 Comments   |   81692 Views   |   14 Dec 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

Ginger water may help promote weight loss when combined with a healthy diet and exercise You guys do a lot of competent work, We find it easy, everything is in the house who benefits from what... Giger ke aur bhi bht benefits hein aur drink ke bhi.. thanks

  • sania ali, Hyderabad

Ginger water may help promote weight loss when combined with a healthy diet and exercise You guys do a lot of competent work, We find it easy, everything is in the house who benefits from what... Giger ke aur bhi bht benefits hein aur drink ke bhi.. thanks

  • sajal khan, peshawar

ادرک کا پانی پینے سے ہمارے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟

ادرک کا پانی پینے سے ہمارے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ادرک کا پانی پینے سے ہمارے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔