کھانے کو روٹی تھی نہ رہنے کو گھر لیکن آج ۔۔ پہچانئے یہ کس مشہور کھلاڑی کے بچپن کی تصویر ہے؟

پاکستان سپر لیگ میں اپنی ٹیم لاہور قلندرز کو فائنل فور میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کرنے والے افغان کرکٹر راشد خان کا بچپن پاکستان میں گزرا، آیئے آپ کو راشد خان کی زندگی سے متعلق کچھ دلچسپ اور اہم حقائق بتاتے ہیں۔

راشد خان ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں افغانستان کی قومی ٹیم کے کپتان کے علاوہ فرنچائز لیگ آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز، آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز، پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرزکے لیے کھیلتے ہیں اور دائیں ہاتھ سے لیگ اسپن کے علاوہ بیٹنگ کی مہارت بھی رکھتے ہیں۔

راشد خان ارمان 20 ستمبر 1998 کو مشرقی افغانستان کے علاقے ننگر ہارمیں پیدا ہوئے۔ جلال آباد سے تعلق رکھنے والے راشد خان کے مزید 10 بہن بھائی ہیں، افغان جنگ کی وجہ سے انہیں اپنا گھر چھوڑ کر اپنے خاندان کے ساتھ پاکستان میں پناہ لینے پر مجبور ہونا پڑا۔

شاہد آفریدی کو اپنا آئیڈیل ماننے والے راشد خان کا بچپن پاکستان میں گزرا اور یہیں انہوں نے ابتدائی تعلیم اور کرکٹ کی تربیت حاصل کی۔ افغانستان واپس جانے کے بعد انہوں نے تعلیم اور کھیل کا سلسلہ جاری رکھا۔

راشد خان نے 18 اکتوبر 2015 کو زمبابوے کے خلاف افغانستان کے لیے اپنا ایک روزہ بین الاقوامی ڈیبیو کیا اور اپنا ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل ڈیبیو زمبابوے کے خلاف 26 اکتوبر کو کیا۔

مارچ 2018 میں کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے دوران انہوں نے پہلی بار کسی ون ڈے میچ میں افغانستان کی کپتانی کی اور 19 سال اور 165 دن کی عمر میں بین الاقوامی ٹیم کی کپتانی کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا جبکہ کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے فائنل میں ویسٹ انڈیز شائی ہوپ کو آؤٹ کرکے 100 وکٹیں لینے والے سب سے تیز اور کم عمر بولر بن گئے۔

Ye Kon Sa Mashoor Adakar Hai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ye Kon Sa Mashoor Adakar Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ye Kon Sa Mashoor Adakar Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In News  |   0 Comments   |   1948 Views   |   20 Mar 2023
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کھانے کو روٹی تھی نہ رہنے کو گھر لیکن آج ۔۔ پہچانئے یہ کس مشہور کھلاڑی کے بچپن کی تصویر ہے؟

کھانے کو روٹی تھی نہ رہنے کو گھر لیکن آج ۔۔ پہچانئے یہ کس مشہور کھلاڑی کے بچپن کی تصویر ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کھانے کو روٹی تھی نہ رہنے کو گھر لیکن آج ۔۔ پہچانئے یہ کس مشہور کھلاڑی کے بچپن کی تصویر ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔