کرینہ کپور کو 'مکھانا گرل' کیوں کہا جاتا ہے؟ جانیے ہلکے پھلکے مکھانوں کے ایسے فائدے جو اداکارہ کی فٹنس کا راز ہیں

مکھانے ایشیا بھر میں بڑے پیمانے پر کاشت کیے جاتے ہیں, اور اکثر مختلف مسائل کے علاج کے لیے دوائی کی روایتی شکلوں میں استعمال ہوتے ہیں۔ انہیں بھون کر بھی کھایا جاتا ہے اور ذائقہ دار ناشتے کے طور پر اس سے لطف اندوز بھی ہوا جاتا ہے یا سالن، سائیڈ ڈشز یا میٹھے میں شامل کیا جاتا ہے۔ آج ہم آپکو بتائیں گے مکھانے کے کچھ فوائد جن سے آپ بھی فائدہ حاصل کرسکتی ہیں، اور وہ کون سی اداکارہ ہیں جو فٹ رہنے کیلیئے اسے کھاتی ہیں

* غذائیت سے بھرپور

اس میں کاربوہائیڈریٹ کی اچھی مقدار ہوتی ہے اور یہ کیلشیم، میگنیشیم، آئرن اور فاسفورس سمیت کئی مائیکرو نیوٹرینٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔ کیلشیم، خاص طور پر، ہڈیوں کی صحت، بلڈ پریشر کو کم کرنے اور کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ 100 گرام مکھانے تقریباً 347 کیلوریز توانائی فراہم کرتے ہیں۔

* وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے

اپنی غذا میں مکھانوں کو شامل کرنا آپ کے پروٹین اور فائبر کی مقدار کو بڑھانے کا ایک بہترین طریقہ ہے، دو اہم غذائی اجزاء جو وزن میں کمی کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔ کچھ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ فائبر کی زیادہ مقدار کا استعمال پیٹ کی چربی میں کمی کے ساتھ ساتھ وزن میں کمی سے منسلک ہوسکتا ہے۔

* اینٹی ایجنگ خصوصیت کا حامل

مکھانہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہے اور اس میں کئی امینو ایسڈز ہوتے ہیں جن میں عمر بڑھنے کے خلاف خصوصیات ہوتی ہیں، جس سے جلد کی لچک اور جلد کی صحت کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔

* بانجھ پن کے مسائل

اگر آپکو بچہ کرنے میں مشکل پیش آرہی تو مکھانے آپکے بچاؤ کے لئے آئیں گے۔ یہ افروڈیسیاک کے طور پر جانے جاتے ہیں، یہ قبل از وقت انزال میں مدد کرتے ہیں، منی کے معیار کو بہتر بناتے ہیں اور بانجھ پن میں مبتلا خواتین کی مدد کرتے ہیں۔

* ضرورت سے زیادہ نہ کھائیں

زیادہ مقدار میں مکھانے کھانے سے ہاضمے کے مسائل جیسے قبض، گیس اور پھولا ہوا محسوس ہو سکتا ہے۔ اسکے علاوہ انسولین کی سطح میں اضافہ ذیابیطس کے مریضوں میں خون میں شکر کی سطح کو بہت کم کر سکتا ہے اور کچھ لوگوں میں الرجی کا سبب بن سکتے ہیں, اس لیے ضرورت سے زیادہ کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

* مکھانا گرل کرینہ کپور

ایک بار جب کرینہ کپور سے پوچھا گیا کہ انکی صحت کا راز کیا ہے تو انھوں نے کہا کہ، "میں جب سیٹ پر ہوتی ہوں تو ہر شام میرا اسپاٹ بوائے میرے لئیے مکھانے لاتا ہے ایک پیالے میں، انڈسٹری میں لوگ مجھے مکھانا گرل کے نام سے بھی جانتے ہیں"

Kareena Ko Makhan Queen Kiyun Kaha Jata Hai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Kareena Ko Makhan Queen Kiyun Kaha Jata Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kareena Ko Makhan Queen Kiyun Kaha Jata Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   9744 Views   |   11 Sep 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کرینہ کپور کو 'مکھانا گرل' کیوں کہا جاتا ہے؟ جانیے ہلکے پھلکے مکھانوں کے ایسے فائدے جو اداکارہ کی فٹنس کا راز ہیں

کرینہ کپور کو 'مکھانا گرل' کیوں کہا جاتا ہے؟ جانیے ہلکے پھلکے مکھانوں کے ایسے فائدے جو اداکارہ کی فٹنس کا راز ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کرینہ کپور کو 'مکھانا گرل' کیوں کہا جاتا ہے؟ جانیے ہلکے پھلکے مکھانوں کے ایسے فائدے جو اداکارہ کی فٹنس کا راز ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔