Bushra Ansari Talks About Dowry
پاکستانی شوبز کی سینئر اور ہر دلعزیز فنکارہ بشریٰ انصاری نے جہیز کے رواج پر دو ٹوک رائے دیتے ہوئے والدین کو نہایت اہم نصیحت کی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں وہ کھل کر کہتی ہیں کہ زمانہ بدل چکا ہے، لہٰذا پرانے طریقے اب کارآمد نہیں رہے۔
بشریٰ انصاری کے مطابق بیٹیوں کو تعلیم دینا سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔ ان کا کہنا تھا، مہنگے زیورات پر لاکھوں خرچ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، ہم سب وہ دور دیکھ چکے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ بچوں کو مضبوط بنایا جائے، انہیں پڑھایا جائے
انہوں نے والدین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر اضافی رقم موجود ہو تو سونے کے بھاری سیٹ کی جگہ اپنی بچی کے لیے ایک گاڑی خرید لیں تاکہ وہ عملی زندگی میں اسے اپنی ضرورت کے مطابق استعمال کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قدم نہ صرف بیٹی کو خود مختار بنائے گا بلکہ اس کی روزمرہ سہولت کے لیے بھی مددگار ہوگا۔
بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ بے شمار کپڑوں کا کوئی فائدہ نہیں، سائز بدلتے ہی سب بیکار ہوجاتا ہے۔ اگر شگون کے طور پر سونا دینا ضروری لگے تو بس ایک باریک چین یا چھوٹا سا تحفہ دے دیں، مگر اصل توجہ بیٹی کی تعلیم اور اس کے محفوظ مستقبل پر ہونی چاہیے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bushra Ansari Talks About Dowry and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bushra Ansari Talks About Dowry to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
بیٹی کو سونا نہیں گاڑی دیں۔۔ بشریٰ انصاری کا جہیز سے متعلق نیا مشورہ! وجہ بھی بتا دی
بیٹی کو سونا نہیں گاڑی دیں۔۔ بشریٰ انصاری کا جہیز سے متعلق نیا مشورہ! وجہ بھی بتا دی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیٹی کو سونا نہیں گاڑی دیں۔۔ بشریٰ انصاری کا جہیز سے متعلق نیا مشورہ! وجہ بھی بتا دی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔