اچانک کینسر ہوا اور یوں لگا کہ اب میں زندہ نہیں بچ سکتی ۔۔ مہیما چوہدری اپنی زندگی کی تکلیف دہ کہانی بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

مہیما چوہدری کو 1997 میں ریلیز ہونے والی پردیس فلم نےشہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔ یہ ان کی وہ فلم تھی جس میں انہوں نے گاؤں کی لڑکی کا کردار ادا کیا اور شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئیں۔ مہیما ایک خوش اخلاق اداکارہ کے طور پر سامنے آئیں۔ انہوں نے کبھی کسی کے ساتھ بدکلامی نہیں کی۔ گذشتہ دنوں مہیما کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنی زندگی کے مشکل ترین لمحات کے بارے میں بتاتے ہوئے رو پڑیں۔

مہیما بریسٹ کینسر جیسے مہلک مرض میں مبتلا ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کے بال بھی ختم ہوچکے ہیں، وہ اب زیادہ کمزور ہوگئی ہیں۔ ایک خطرناک بیماری سے لڑتے لڑتے ان کے قدم بھی ڈگمگائے، وہ خوف میں مبتلا رہیں۔ یہی تجربہ بتاتے ہوئے مہیما کہتی ہیں کہ:

'' مجھے کینسر کے لفظ سے بھی ڈر لگتا ہے، میں نے اپنے والدین کو بھی نہیں بتایا کہ مجھے کینسر ہے۔ مجھے ایک چھوٹے بچے کو دیکھ کر ہمت آئی اس نے کہا کہ میں 3 دن کھیلتا ہوں اور 3 دن یہاں کیموتھراپی کے لیے آتا ہوں۔ اس کو سن کر دیکھ کر مجھے حوصلہ ملا کہ اتنا چھوٹا سا بچہ اتنا بہادر ہے، وہ کھیلتا ہے، ہنستا ہے اور میں اتنی بڑی ہو کر رو رہی ہوں۔ میں نے اپنے بال کھوئے، اپنی خوبصورتی کھو دی۔''

اداکارہ بتاتی ہیں: " میں اپنے معمول کے میڈیکل چیک اپ کے لیے گئی تو ڈاکٹرز نے کینسر کے اسپیشل ڈاکٹر سے رجوع کرنے کے لیے کہا، جس میں میری چھاتی سے کچھ سیلز کی بائیوپسی لی گئی۔ جن میں کینسر کی تشخیص نہیں ہوئی تھی۔ لیکن چھاتی کے پاس کچھ لمپس پائے گئے اور اچانک کینسر کی تشخیص ہوئی، لیکن چونکہ وہ پری کینسر سیلز تھے تو فوری اس کا علاج ہوسکتا تھا، میں رو رہی تھی، میری بہن مجھے سمجھاتی تھی کہ یہ قابلِ علاج مرض ہے، پریشان نہ ہو۔ جب میں امریکہ میں کینسر کا علاج کروا رہی تھیں، تو مجھے انوپم کھیر نے فون کرکے فلم میں کام کرنے کی آفر کی لیکن جب میں نے انوپم کو بتایا کہ میں کینسر کا شکار ہو چکی ہوں تو یہ حیران رہ گئے۔ لیکن اب میں صحت یاب ہو چکی ہیں اور جلد ہی انوپم کے ساتھ فلم دی سگنیچر میں ان کے ساتھ کام کروں گی۔ لیکن یہ واضح نہیں کہا جا سکتا کہ یہ ویڈیو پرانی ہے یا نئی۔ مہیما کو کینسر کب ہوا اور کب نہیں؟ ان تمام سوالات سے متعلق فی الحال اداکارہ نے کچھ نہیں بتایا۔

ویڈیو کے آخر میں مہیما نے یہ بھی کہا کہ: '' مشکل کی اس گھڑی میں میرے ساتھ کوئی نہیں تھا، میں نے کبھی اپنے والدین کو بھی بتانے کا نہیں سوچا، اس وقت صرف میری بہن ساتھ تھی، جو میری ہمت بڑھاتی تھی۔ لیکن میں ڈرتی تھی اور روتی رہتی تھی۔ کسی بھی انسان کو بیماری ختم کر دیتی ہے لیکن اگر آپ کا دل اور دماغ آپ کا ساتھ دے تو زندگی میں مشکلات آسان بھی ہو جاتی ہیں۔ ''

Mahema Chaudhry Bemari Se Mutaaliq Bataty Huye

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mahema Chaudhry Bemari Se Mutaaliq Bataty Huye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mahema Chaudhry Bemari Se Mutaaliq Bataty Huye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   3462 Views   |   28 Oct 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

اچانک کینسر ہوا اور یوں لگا کہ اب میں زندہ نہیں بچ سکتی ۔۔ مہیما چوہدری اپنی زندگی کی تکلیف دہ کہانی بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

اچانک کینسر ہوا اور یوں لگا کہ اب میں زندہ نہیں بچ سکتی ۔۔ مہیما چوہدری اپنی زندگی کی تکلیف دہ کہانی بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اچانک کینسر ہوا اور یوں لگا کہ اب میں زندہ نہیں بچ سکتی ۔۔ مہیما چوہدری اپنی زندگی کی تکلیف دہ کہانی بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔