جب ہم بالوں کو کنگھی کریں تو فرش پر بالوں کا ڈھیر لگ جاتا ہے جس کو دیکھ کر ہمیں دھچکا لگتا ہے اور ہم پریشان ہو کر بازار میں ملنے والے کیمیکل سے بھرپور پراڈکٹس اور ہیئر ٹانک وغیرہ لے آتے ہیں جو بہت مہنگے بھی ہوتے ہیں۔
آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں گھر میں ہربل ہیئر ٹانک بنانے کا طریقہ جو آپ کے پیسے بھی بچائے گا اور بالوں کو خوبصورت، چمکدار اور مضبوط بھی بنائے گا تو آیئے پھر فوری اس کی ترکیب کی طرف چلتے ہیں۔
ہربل ہیئر ٹانک بنانے کا طریقہ
ماہرین کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر 50 سے 100 بال گرنا نارمل ہے اور اس میں کوئی پریشانی کی بات نہیں لیکن اگر تعداد بڑھ جائے اور بال ضرورت سے زیادہ اترنے لگیں تو ایسے میں ہمارا بتایا ہوا ہیئر ٹانک آپ کے لئے مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
اجزاء:
میتھی دانہ۔۔۔ ایک مٹھی
سرسوں کا تیل۔۔۔ آدھا لیٹر
• ہیئر ٹانک بنانے کا طریقہ
ایک پتیلی لیں، اس میں سرسوں کا تیل ڈال کر اس میں بتائی گئی مقدار کا آدھا حصہ ڈال دیں، اب ہلکی آنچ پر اس تیل کو اتنا پکائیں کہ میتھی دانہ کالا ہو جائے مگر تیل میں اُبال نہ آئے، اس میں 15 سے 20 منٹ لگ سکتے ہیں، پھر اس تیل کو چولہے سے اُتار کر سائیڈ میں رکھ دیں، جب یہ ٹھنڈا ہو جائے تو اس سے میتھی دانہ چھان کر نکال لیں، اب اس تیل میں بچا ہوا میتھی دانہ ڈالیں اور اسے کسی بوتل میں بھر کر رکھ دیں، لیجیئے آپ کا ہربل ہیئر ٹانک تیار ہے۔
• ٹانک کو مزید کارآمد بنائیں
اگر آپ چاہتے ہیں کہ یہ ہیئر ٹانک آپ کو مزید کرشماتی فوائد دے اور آپ کے بالوں کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ چمکدار اور لمبا بھی کرے تو اس میں برابر مقدار سے زیتون کا تیل بھی شامل کر دیں اور پھر استعمال کریں۔
• ہیئر ٹانک لگانے کا طریقہ
اگر آپ کے بال بہت زیادہ گر رہے ہیں تو اس تیل کو روزانہ رات لگا کر سو جائیں اور صبح سر دھو لیں یا پھر نہانے سے ایک گھنٹے قبل اس تیل سے سر کی اچھی طرح مالش کریں، ساتھ ہی اس بات کا خیال رکھیں کہ شیمپو بہت زیادہ تیز کیمیکل والا نہ ہو، آپ شیمپو کو اگر کسی پیالی میں نکال کر اس میں تھوڑا پانی ملا لیں اور پھر اس سے سر دھوئیں تو آپ کے بالوں کو شیمپو کے کیمیکل سے زیادہ نقصان نہیں پہنچے گا۔
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Balon Ko Mazboot Banane Wala Tonic and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Balon Ko Mazboot Banane Wala Tonic to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.