سنگھاڑا اس موسم کی ایک عام سوغات ہے۔ آج کل تو بازار میں ہر جگہ سنگھاڑا نظر آرہا ہے کہیں سستا تو کہیں مہنگا۔ کیا آپ کو معلوم ہے سنگھاڑا کیچڑ میں پیدا ہونے والا پھل ہے جو آلو کی طرح زمین کے اندر اُگتا ہے۔ اس کو چھیلنے میں بہت زیادہ وقت لگتا ہے کیونکہ یہ سخت ہوتا ہے۔ لیکن جب اس کو ابلانے کے لئے رکھا جاتا ہے اور چھیلتے وقت یہ ٹوٹ جاتا ہے لیکن بازرا سے چھیلے ہوئے سنگھاڑے جب آپ لیتے ہیں تو وہ سخت بھی ہوتے ہیں اور اندر سے بالکل نرم و ملائم بھی، یہ درمیان سے ٹوٹتے بھی نہیں ہیں۔
آئیے آج آپ کو بتاتے ہیں سنگھاڑے کو بناء اُبالے گھر میں بازار کی طرح کیسے چھیلیں کہ یہ بالکل نہ ٹوٹیں۔
طریقہ:
اجزاء:
٭ آدھا چمچ نمک،
٭ 2 کپ پانی،
٭ 1 پاؤ سنگھاڑے۔
کیسے بنائیں؟
٭ سنگھاڑوں کو دھو کر اچھی طرح خُشک کرلیں۔
٭ اب ایک پریشر کُکر میں 2 کپ پانی ڈال کر 1 سے 2 منٹ تک پکائیں۔
٭ ایک چھننی کو پریشر کُکر کے اندر لگائیں یعنی پانی نیچے ہو اور چھننی اوپر کی جانب ہو، اس پر سارے سنگھاڑے رکھ دیں اور 3 سے 4 منٹ کیلئے کُکر کو بند کردیں۔
٭ دھیان رکھیں کہ سنگھاڑوں کے اوپر پانی نہیں ہونا چاہیے۔
٭ اب ان کو کُکر سے باہر نکال دیں اور چھری کی مدد سے کناروں کی طرف سے چھیلیں۔
٭ لیجیے نہ ٹوٹیں گے اور نہ کچے رہیں گے، اب ان کو مصالحے کے ساتھ پیش کردیں۔