کانٹا چبھ جائے یا آنکھ میں کچھ چلا جائے۔۔۔ فوری طبی امداد کے وہ طریقے جو سب کے لئے جاننا بہت ضروری ہیں

روزمرہ زندگی میں ایسی بہت سی صورتحال سامنے آتی ہیں جب ہمیں یا کسی اور کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اس وقت دور دور تک نہ کوئی ماہر ڈاکٹر موجود ہوتا ہے نہ اسپتال۔ اس لئے بنیادی طبی امداد دینے کا طریقہ تو سب کو آنا چاہئے۔ ہم آپ کو کچھ ایسے طریقے بتارہے ہیں جن سے آپ خود اپنے آپ کو اور دوسروں کو بروقت طبی امداد دے کر بڑی پریشانیوں سے بچا سکتے ہیں۔

1- خون رسنے والا زخم

جسم میں ذخم ہوجائے تو اسے دل سے اوپر کی سطح پر رکھ کر صاف کریں اور مرہم پٹی کریں مثال کے طور پر ہاتھ کٹ جائے تو کوشش کریں اسے دل سے قریب اور اونچا رکھتے ہوئے مرہم لگوائیں۔ اس سے سوجن کم ہوگی۔ اگر جسم کے پچھلے حصے پر کوئی زخم آیا ہے تو پیٹھ کے بل لیٹ کر اس پہ مرہم لگوائیں۔

2- جل جانا

جسم کا ایسا جلنا جو بہت زیادہ سنجیدہ نوعیت کا نہ ہو لیکن اس میں تکلیف ہورہی ہو تو متاثرہ حصے کو نیم گرم پانی سے صاف کریں۔ فوری طور پر ٹھنڈا پانی یا برف لگانے سے جِلد خراب ہوسکتی ہے۔ جلا ہوا حصہ صاف کرنے کے بعد برف سے سینکائی کریں ۔

3- شہد کی مکھی کا ڈنک

اگر آپ کو شہد کی مکھی کاٹ لے تو فوری طور پر اس کا ڈنک باہر نکالنا ضروری ہے ۔ کیونکہ شہد کی مکھی کاٹتے ہوئے اپنا ڈنک آپ کی جِلد میں چھوڑ دیتی ہے اور ایسی بو خارج کرتی ہے جس سے دوسری مکھیاں بھی سونگھ کر آپ کو کاٹنے کے لئے لپکتی ہیں۔ کھرچنے یا ٹوئزر سے کھینچ کر ڈنک کو نکالنے کے بعد جلد سے جلد وہ علاقہ چھوڑ دیں۔ متاثرہ حصے کو صاف کریں اور برف سے سینکائی کریں۔

4- فریکچر

جب فریکچر کی بات آتی ہے تو اس صورت میں کبھی متاثرہ عضو کو سیدھا کرنے کی کوشش نہ کریں بلکہ اسے ہموار سطح پر رکھیں اور کوشش کریں ماہر طبی عملے کے بغیر عضو کو سیدھا نہ کیا جائے۔

5- آنکھوں کے زخم

آنکھوں میں زخم ہونے کی صورت میں سب سے پہلے آنکھو کو دھو لیں۔ فوری طور پر ایسا کرنا اس لئے ضروری ہے کیونکہ اگر زخم کسی انفیکٹڈ چیز یا کیمیکل جانے سے ہوا ہے تو وہ آنکھوں کو ہمیشہ کے لئے خراب بھی کرسکتا ہے۔

6- کانٹا چبھ جائے تو

کانٹے جراثیم سے بھرپور ہوتے ہیں اور جسم میں داخل ہوکر نئے انفیکشنز پیدا کرتے ہیں۔ کانٹا نکالتے ہوئے متاثرہ حصے کو کسی اینٹی سیپٹک سے صاف کرلیں اس کے علاوہ جو سوئی کانٹا نکالنے کےلیے استعمال کی جارہی ہے اس کا بھی اسٹیریلائز یا ابلا ہوا ہونا ضروری ہے۔ کانٹا نکل جانے کے بعد زخم کو صابن سے اچھی طرح دھولیں۔

7- سانپ کاٹ لے تو

سانپ کاٹ لے تو اس کے زہر سے بچنے کے لئے سب سے ضروری چیز خود کو پرسکون رکھنا ہوتا ہے۔ یاد رکھیں دل کی دھڑکن جتنی تیز ہوگی سانپ کا زہر اتنی ہی تیزی سے پھیلے گا۔ پین کلرز خون کو پتلا کرتی ہیں لیکن ماہر ڈاکٹر کو دکھانا سب سے ضروری ہے۔ اگر اسپتال جانا ہو تو بھی بھاگنے کے بجائے چل کر جائیں تاکہ دل کی دھڑکن تیز نہ ہو۔ ناریل کا تیل فوری لگالینے سے بیکٹیریا اور دوسرے جراثیم سے بچا جاسکتا ہے۔

Fori Tibbi Imdad Ke Gharelu Tarikay

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Fori Tibbi Imdad Ke Gharelu Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Fori Tibbi Imdad Ke Gharelu Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4656 Views   |   21 Oct 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کانٹا چبھ جائے یا آنکھ میں کچھ چلا جائے۔۔۔ فوری طبی امداد کے وہ طریقے جو سب کے لئے جاننا بہت ضروری ہیں

کانٹا چبھ جائے یا آنکھ میں کچھ چلا جائے۔۔۔ فوری طبی امداد کے وہ طریقے جو سب کے لئے جاننا بہت ضروری ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کانٹا چبھ جائے یا آنکھ میں کچھ چلا جائے۔۔۔ فوری طبی امداد کے وہ طریقے جو سب کے لئے جاننا بہت ضروری ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔