حرام آسان اور حلال مشکل ہے، کیونکہ ۔۔ فیصل قریشی پاکستان اور شوبز انڈسٹری میں پھیلے فتنے کے خلاف بول پڑے

فیصل قریشی پاکستانی شوبز انڈسٹری کا ایک بہت بڑا نام ہیں جنہیں ہر کوئی جانتا اور ان کے بہترین کام کو مانتا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں ہم جنس پرستی، عورت مارچ اور شوبز اانڈسٹری کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ، انڈسٹری میں کئی لابیز کام کر رہی ہیں، اگر آپ کسی لابی کا حصہ نہیں ہیں تو آپ کے لیئے کام کرنا مشکل ہے، اور ان اداکاروں کا حال برا ہے۔

فیصل قریشی نے یہ انکشاف بھی کیا کہ، مرد حضرات ان سے مراسم بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں اور جب وہ ایسا کرتے ہیں تو مجھے ہنسی آتی ہے۔ میرا دل کرتا ہے دو چانٹے لگا کر پیچھے ہٹاؤں۔

اس پر انہوں نے مزید کہا کہ، ہمارے مذہب میں ہم جنس پرستی حرام ہے اور یہ کسی صورت قابل قبول یا جائز نہیں ہے، کیونکہ اللّٰہ تعالیٰ نے مرد اور عورت کو ایک دوسرے کے لیئے بنایا ہے اگر ہم اس کے کام میں مداخلت کریں تو یہ سخت گناہ اور عذاب کا باعث ہے۔

فیصل قریشی نے عورت مارچ پر بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، اے سی والے کمروں میں بیٹھ کر بڑی بڑی باتیں کرنا بہت آسان ہے، جو ملک میں ہو رہا ہے، جہاں تک میرے پاس کچھ معاملات ہے، وہ حیران کُن ہے۔ میں نے لوگوں کی کہانی سنی تو پریشان ہو گیا کہ پاکستان جیسے ملک میں لوگ ایسا کیسے کر سکتے ہیں۔

اس سے پہلے بھی فیصل نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ، ہمارے یہاں متعدد تعلقات رکھنے والے کو مارڈرن جبکہ دوسری بیوی یا پھر طلاق کے بعد شادی کرنے والے لوگوں کو غلط سمجھا جاتا ہے۔ اور آج کے اس دور میں حرام آسان اور حلال کام کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

Faysal Qureshi On Lgbtq

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Faysal Qureshi On Lgbtq and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Faysal Qureshi On Lgbtq to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   8254 Views   |   27 May 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

حرام آسان اور حلال مشکل ہے، کیونکہ ۔۔ فیصل قریشی پاکستان اور شوبز انڈسٹری میں پھیلے فتنے کے خلاف بول پڑے

حرام آسان اور حلال مشکل ہے، کیونکہ ۔۔ فیصل قریشی پاکستان اور شوبز انڈسٹری میں پھیلے فتنے کے خلاف بول پڑے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ حرام آسان اور حلال مشکل ہے، کیونکہ ۔۔ فیصل قریشی پاکستان اور شوبز انڈسٹری میں پھیلے فتنے کے خلاف بول پڑے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔