ان 5 مصالحوں سے کھانے کی لذت بڑھائیں

ہم روز ہی کھانا بناتے ہیں ترکیب اور ترتیب دونوں ہی بدل بدل کرکھانوں کو بہتر ذائقہ دینے کے لئے کئی طرح کے تجربات سے گزارتے ہیں ۔ لیکن تھوڑی سی سمجھداری سے ہم آسانی اپنا یہ ہدف حاصل کر سکتے ہیں ۔ لوگوں کی بڑی تعداد بازار سے پسے ہو ئے مصالحے لاکر گھر میں رکھ دیتے ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ان کا ذئقہ اور خوشبو ماند پڑ جاتی ہے ا س کا بہتر حل یہ ہے کہ ان مصالحوں کو گھر میں پیسا جائے اور پھر کھانوں میں ملائیں تو یہ مصالحے عا م کھانوں کو بھی اسپیشل بنا دیں گے ۔
مصالحوں کا ذائقہ ان میں موجود تیل میں ہوتا ہے جب ایک بار یہ پس جاتے ہیں تو ان کا تیل ہوا میں اڑنا شروع ہو جاتا ہے جب تک یہ رکھے رہیں گے ذائقہ خوشبو ماند پڑنے لگے گا ۔ وہ کون سے مصالحے ہیں جنہیں تازہ پیس کر استعمال کیا جائے تو ان کا ذائقہ اور خوشبو آ کے پکوانوں کو چار چاند لگا دیتے ہیں آیئے جانتے ہیں ۔

کالی مرچ

یہ تقریباًہر کھانے کی زینت بنتی ہے اگر آپ اسے تازہ پیس کر استعمال کریں تو کھانے کا لطف دوبالا ہو جائے گا لیکن عرصے پرانی استعمال کرنے سے یہ کھانے میں اجزاء کے طور پر استعمال ہوگی مگر ذائقہ نہیں ہوگا ۔

جائفل

جائفل کی تھوڑی سی مقدار آپ کے پکوانوں کے ذائقہ اور خوشبو میں اضافہ کرتی ہے بیکنگ کرنی ہو یا پھر ہرے پتوں کی سبزیاں بنانی ہواسے تازہ پیس کر استعمال کریں اور بہتر نتاءج حاصل کریں ۔ یہ کسی بھی کھانے میں ایک چائے کا چمچ یا بعض کھانوں میں صرف چٹکی بھر استعمال کی جاتی ہے ۔

زیرہ

ایک بہت ہی اہم مصالحہ ہے جو دنیا بھر میں مختلف پکوانوں ک میں استعمال ہو تاہے دنیا کے ممتاز شیف کا کہنا ہے کہ اس تازہ پیس کر استعمال کریں اور اگر اسے پیسنے سے قبل تھوڑا سا فرائی کر لیں تو اس کا ذائقہ اور بھی بڑھ جاتا ہے اور یہ کھانوں کی لذت کو دوبالا کر دیتا ہے ۔

ثابت دھنیہ

ثابت دھنیہ ہرے دھنیہ کے مقابلے میں قدرے میٹھا ذائقہ رکھتا ہے اسے عام طور پر دوسرے مصالحوں کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جاتا ہے ۔ کھانوں میں ذائقہ بڑھانا ہو تو اسے بھی تازہ پیس کر استعما کریں ۔

الائچی

اگر آپ اپنے پکوانوں میں اسے استعمال نہیں کرتے تواب اسے اپنے کھانوں میں شامل کریں ۔ عموماً یہ میٹھے اور نمکین دونوں پکوانوں میں خوشبو کے لئے شامل کی جاتی ہے ۔ اس کا ذائقہ میٹھا اور ٹھنڈک کا احساس دلاتا ہے سبز الاءچی یا کا لی دونوں کو تازہ پیس کر استعمال کریں اور دیں اپنے کھانوں کو ایک نیا ذائقہ ۔

In 5 Masalon Se Khane Ki Lazzat Barhayen

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like In 5 Masalon Se Khane Ki Lazzat Barhayen and other health issues. Get detailed insights and practical tips for In 5 Masalon Se Khane Ki Lazzat Barhayen to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2400 Views   |   06 Oct 2021
About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ان 5 مصالحوں سے کھانے کی لذت بڑھائیں

ان 5 مصالحوں سے کھانے کی لذت بڑھائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ان 5 مصالحوں سے کھانے کی لذت بڑھائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔