کھجور میں یہ چیز ملا کر کھائیں اور خون کی کمی کو پورا کریں، جسم میں تیزی سے خون بنانے میں مدد دینے والا یہ گھریلو ٹوٹکا ابھی استعمال کریں

جسم میں خون کی کمی ہوجانے سے انسان صحت مند نہیں رہتا اور اس ایک مسئلے کی وجہ سے جسم میں کئی اور بے قاعدگیاں آجاتی ہیں۔
اندرونی طور پر آپ تھکے تھکے اور بے جان ہوجاتے ہیں اور بیرونی اثرات آپ کی جلد، چہرے اور بالوں سے دکھائی دینے لگتے ہیں۔
خون کی کمی جس کو اینیمیا بھی کہا جاتا ہے ایک سنگین بیماری ہے جس میں خون کے سرح خلیات میں ہیموگلوبن نامی عنصر بننا کم ہوجاتا ہے جو کہ جسم کے مختلف حصوں میں آکسیجن کی فراہمی کا کام بھی کرتا ہے۔
خون کی کمی سے جسم میں آکسیجن کی صحیح مقدار میں فراہمی نہیں ہو پاتی اور اس سے سنسناہٹ کا مسئلہ بھی پیدا ہوتا ہے۔
لہٰذا ان بڑے مسائل پر قابو پانے کے لئے ڈاکٹری علاج بروقت کروائیں لیکن اس کے ساتھ ہی ان دو گھریلو ٹوٹکوں کا بھی استعمال کریں۔
یہ آپ کے جسم میں خون اور آکسیجن کی وافر مقدار کو یقینی بنانے میں آپ کی مدد کریں گے۔

ٹپ:

٭ روزانہ نہار منہ ایک کھجور کو دھو کر اس کی گھٹلی نکال دیں اور اس میں سفید تل ڈال کر کھائیں اور اس کے بعد ایک گلاس سادہ پانی پی لیں۔
اس ٹپ سے نہ صرف آپ کے جسم میں خون کی کمی پوری ہوگی ساتھ ہی پیٹ کے دیگر مسائل میں بھی مفید ہے۔
٭ سرخ لوبیے کو ابال کر اس کو بلینڈ کرلیں اور اس کو ایک گلاس دودھ میں ڈال کر پی لیں۔
اگر شوگر کا مرض نہیں ہے تو ایک گلاس دودھ میں ایک چمچ چینی یا ایک چمچ شہد ڈال لیں۔
یہ مشروب ہیموگلوبن پیدا کرنے کے لئے مفید ہے۔ مگر کسی بھی ٹوٹکے کا فوری رزلٹ نہیں آتا لہٰذا اس کو روزانہ تحمل سے استعمال کیجئیے۔
نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

Khoon Ki Kami Poori Karne Ka Tarikay

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khoon Ki Kami Poori Karne Ka Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khoon Ki Kami Poori Karne Ka Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Laraib  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4868 Views   |   21 Dec 2021
About the Author:

Laraib is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Laraib is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

کھجور میں یہ چیز ملا کر کھائیں اور خون کی کمی کو پورا کریں، جسم میں تیزی سے خون بنانے میں مدد دینے والا یہ گھریلو ٹوٹکا ابھی استعمال کریں

کھجور میں یہ چیز ملا کر کھائیں اور خون کی کمی کو پورا کریں، جسم میں تیزی سے خون بنانے میں مدد دینے والا یہ گھریلو ٹوٹکا ابھی استعمال کریں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کھجور میں یہ چیز ملا کر کھائیں اور خون کی کمی کو پورا کریں، جسم میں تیزی سے خون بنانے میں مدد دینے والا یہ گھریلو ٹوٹکا ابھی استعمال کریں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔