املی کا پیسٹ چہرے پر لگائیں اور کمال دیکھیں، فائدہ ایسا کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں

آج کل ہر گھر میں املی کا استعمال بہت زیادہ کیا جا رہا ہوگا کیونکہ فروٹ چاٹ ہو یا چنا چاٹ، ہر چیز میں اب تو املی کا استعمال کیا جاتا ہے، اگر کھانے پینے کے ساتھ ساتھ آپ املی کے پیسٹ کو چہرے پر بھی لگا لیں تو رزلٹ آپ کو بھی حیران کر دیں گے۔

فائدہ کیوں؟

املی میں پاٹاشئیم، نائٹریٹ، تھائیمن اور فاسفورس پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ چہرے پر موجود نشان اور داغ دھبوں کو ختم کرنے اور پوسٹ ایکنی نشان یعنی ایکنی ختم ہونے کے بعد جلد پر موجود نشانوں کو ختم کرنے کا کام کرتی ہے۔

ٹپ:

٭ ایک چمچ املی کے پیسٹ میں آدھا چمچ بیسن مکس کریں۔
٭ اس میں دو چمچ گلاب کا عرق ڈال کر پیسٹ کو چہرے پر لگائیں۔
٭ 20 منٹ بعد چہرے کو صاف کر کے برف کے آئس کیوبز سے چہرے کا مساج کریں۔
اس ٹپ کو روزانہ استعمال کریں، کیونکہ یہ صرف نشانات ہی نہیں بلکہ رنگت کو صاف کرنے میں بھی بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔

By Humaira  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   2104 Views   |   21 Apr 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about املی کا پیسٹ چہرے پر لگائیں اور کمال دیکھیں، فائدہ ایسا کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (املی کا پیسٹ چہرے پر لگائیں اور کمال دیکھیں، فائدہ ایسا کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.