جلد کو بے داغ، گورا اور ٹائٹ بھی بنائے۔۔ کینو اور لونگ سے بننے والا ماسک جس کی قیمت دکان والے ہزاروں میں بتاتے ہیں

کینو کھانے کے فائدے تو ہر جگہ ہی بیان کیے جارہے ہیں مگر اس رسیلے پھل کو صرف کھانے کے ہی نہیں بلکہ جلد پر لگانے کے بھی ڈھیروں فائدے ہیں۔ آج ہم آپ کو کینو سے چہرے کا ماسک بنانے کا آسان طریقہ بتارہے ہیں۔ ندا یاسر کے پروگرام میں آنے والی مہمان کے مطابق یہ ماسک باہر سے منگوایا جائے تو اس کی قیمت 8 سے 10 ہزار روپے ہے۔

کینو اور لونگ کا ماسک

چند دانے لونگ کے لیں اور اسے 2 چمچ گلیسرین میں دھیمی آنچ پر تھوڑی دیر پکائیں تاکہ لونگ کا عرق گلیسرین میں شامل ہوجائے۔ اگر آپ کی جلد چکنی ہے تو گلیسرین کے بجائے ناریل یا بادام کا تیل استعمال کریں۔ جیسے ہی گلیسرین سے خوشبو آنے لگے چولہے سے اتار لیں اور اس میں ایک چمچ پسا ہوا گڑ، ایک چمچ چائے کا خشک دودھ اور 3 چمچ کینو کا رس ملا کر پیسٹ بنا لیں۔

ماسک لگانے کا طریقہ

یہ ماسک جلد پر کم از کم 20 منٹ تک لگائیں اور پھر سادے پانی سے چہرہ دھو لیں۔ یہ ماسک نہ صرف جلد کے داغ دھبے دور کر کے رنگ گورا کرے گا بلکہ چہرے سے جھریاں اور چھائیں بھی ختم کرے گا۔ کینو میں پایا جانے والا وٹامن سی چہرے کی رنگت نکھارنے سے چھائیاں دور کرنے میں مددگار ہے جبکہ لونگ اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خواص سے بھرپور ہے جس سے دانے اور دھبے دور ہوجائیں گے۔
صرف جھریوں کا مسئلہ ہے تو لونگ ملا تیل لگائیں
بڑی عمر کی خواتین جنھیں جھریوں کا مسئلہ ہے وہ صرف لونگ ملا تیل بھی مالش کر کے جلد پر لگا سکتی ہیں۔ یہ جلد کو لفٹنگ ایفکٹ دے گا اور جلد جھریوں سے پاک ہوجائے گی۔

سن بلاک نہیں ہے تو۔۔

ماسک دھونے کے بعد سن بلاک لازمی لگائیں۔ اگر سن بلاک نہیں ہے تو آٹا یا کارن فلار کو دودھ میں ملا کر پیسٹ بنا کر جلد پر لگائیں تو یہ بھی چہرے کی حفاظت کرے گا۔

Jild Ko Be Dagh Banane Ka Tarika

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Jild Ko Be Dagh Banane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jild Ko Be Dagh Banane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   4922 Views   |   03 Jan 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

جلد کو بے داغ، گورا اور ٹائٹ بھی بنائے۔۔ کینو اور لونگ سے بننے والا ماسک جس کی قیمت دکان والے ہزاروں میں بتاتے ہیں

جلد کو بے داغ، گورا اور ٹائٹ بھی بنائے۔۔ کینو اور لونگ سے بننے والا ماسک جس کی قیمت دکان والے ہزاروں میں بتاتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جلد کو بے داغ، گورا اور ٹائٹ بھی بنائے۔۔ کینو اور لونگ سے بننے والا ماسک جس کی قیمت دکان والے ہزاروں میں بتاتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔