املی بے شمار فوائد سے مالامال ہوتی ہے اس میں کوئی شک نہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ املی کے پتے بھی کسی نعمت سے کم نہیں، املی کی پتیاں بھی بےکار یا بت وجہ نہیں بلکہ اس میں بھی صحت کے کئی راز چھپے ہیں جو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
آپ کے جوڑوں میں درد ہو یا پھر کہیں کوئی زخم ہو جو سوکھ نہ رہا ہو اور اس کے علاوہ بھی کئی ایسے صحت کے مسائل ہیں جن کے لئے املی کی پتیوں کا استعمال کر کے آپ ان پر قابو پا سکتے ہیں، ان چھوٹی چھوٹی پتیوں کے فوائد اور استعمال کیا ہیں چلیں فوری جان لیتے ہیں۔
املی کی پتیوں میں چھُپے صحت کے کئی راز
• زخم کے لئے املی کی پتیاں
املی کی پتیوں میں اینٹی سیپٹک صلاحیت موجود ہوتی ہے، قدیم زمانے سے ان پتیوں کو زخم سکھانےکے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، اس کے لئے املی کی پتیوں کا عرق نکال کر زخموں پر لگایا جاتا ہے جس سے ذخم بہت تیزی سے بھر جاتا ہے اور ٹھیک ہونے لگتا ہے ساتھ ہی یہ چراثیم کش بھی ہے، ان جادوئی پتیوں میں میں موجود اینٹی سیپٹک خصوصیات کی وجہ سے ان پتیوں کا عرق کئی قسم کے انفیکشن میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
• خواتین کے لئے فائدے مند
املی کی پتیاں صرف زخموں کے لئے ہی نہیں بلکہ خواتین کے مسائل کے لئے بھی مفید ہیں، اگر دودھ پلانے والی مائیں املی کی پتیوں کا استعمال کریں تو اس سے ان کے دودھ کے معیار میں بہتری آتی ہے ساتھ ہی املی کی پتیوں کا عرق خواتین کے ریپروڈکٹیو ورجن کے انفیکشن کو بھی روکتا ہے، یاد رہے املی کی پتیاں وٹامن سی کا ذخیرہ ہیں جو خواتین کے لئے انتہائی اہم وٹامن ہوتا ہے۔
• جوڑوں کا درد
املی کی پتیوں میں اینٹی انفلامیٹری خصوصیات ہوتی ہیں جس کی وجہ سے یہ کسی بھی قسم کی سوزش میں آرام دہ ثابت ہوتی ہیں اس کے علاوہ املی کی پتیوں کو اگر پیس کر پپیتے کو میش کر کے اس میں ملا کر کھایا جائے تو اس سے جوڑوں کو درد میں راحت ملے گی، ساتھ ہی یہ دیگر سوزش وغیرہ کے لئے بھی مفید ہے۔
• انفیکشن سے بچائے
اگر املی کی پتیوں کو پیس کر ان میں تھوڑا سا نمک ملا کر اسے کھا لیا جائے تو اس سے جسم کے کسی بھی قسم کے انفیکشن سے بچا جا سکتا ہے مگر خیال رہے کہ امراضِ قلب جیسے ہائی بلڈ پریشر والے مریض نمک کا استعمال نہ کریں بلکہ ان پتیوں کو پیس کر پانی میں ملا کر پی لیں تو ہر قسم کے انفیکشن سے محفوظ رہیں گے اور اگر انفیکشن میں مبتلا ہیں تو اس سے نجات مل جائے گی۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Imli Ke Patton Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Imli Ke Patton Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.