چہرے سے داغ دھبوں کو کم کرنے کے لئے وٹامن ای کا استعمال کیسے کریں؟ جانیئے چند آسان طریقے اور اس کے کرشماتی فوائد

وٹامنز اور منزلز انسانی صحت پر اثر انداز ہوتے ہیں مگر ساتھ ہی کچھ وٹامنز ایسے بھی ہیں جو خوبصورتی میں اضافے کے لئے بھی ضروری ہیں انہیں میں ایک سب سے اہم وٹامن ای ہے جو کہ ہماری جلد کے لئے بےحد ضروری اور فوائد سے بھرپور ہے۔
چہرے کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے وٹامن ای کا براہِ راست چہرے پر استعمال کیا جا سکتا ہے، اس کے ساتھ اسے روزانہ استعمال کی جانے والی کاسمیٹک اشیا جیسے کے باڈی لوشن اور کریم میں ملا کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
بازار سے وٹامن ای سیرم یا پھر وٹامن سی کیپسول باآسانی دستیاب ہوتا ہے یہ اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کا حامل ہونے کے سبب جِلد کے داغ دھبوں کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

وٹامن ای کے حیرت انگیز فوائد

• موسچرائز

وٹامن ای کا استعمال آپ کی جلد کو نرم و ملائم اور تروتازہ بناتا ہے، آپ وٹامن ای کے کیپسول کو اپنے لوشن میں ملا کر سردیوں میں اسے استعمال کر سکتے ہیں، اس کے علاوہ آپ وٹامن ای سیرم کو بھی چہرے پر لگا سکتے ہیں۔

• دانوں اور دھبوں کا خاتمہ

وٹامن ای کے کیپسول سے آئل نکال کر چہرے پر مساج کرنے سے جھریوں، داغ دھبوں اور دانوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔

• زخموں کو جلد بھرنے کے لئے

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ زخم پر وٹامن ای کے استعمال سے زخم جَلد بھر جاتا ہے اور نشان بھی نہیں چھوڑتا۔

• خارش اور دیگر جلد کی بیماریاں

وٹامن ای کے کیپسول سے تیل نکال کر اسے براہِ راست خارش والی جلد پر لگانے سے خارش دور ہوتی ہے، یہ جِلد پر بننے والے دَدوڑوں کا خاتمہ کرتا ہے، وٹامن ای جلد کو نرم و ملائم بناتا ہے اور خشکی دور کر کے اسے اندرونی طور پر ریپئیر کرتا ہے۔

• جھلسی ہوئی جلد کا علاج

اگر آپ کی جلد سورج کی تیز شعاعوں سے جھلس گئی ہے، یا پھر حادثاتی طور پر آپ کا ہاتھ یا جسم کا کوئی حصہ جل گیا ہے تو اس پر بھی وٹامن ای کا کیپسول باقاعدگی سے لگانے سے آپ کی جلد ٹھیک ہو جائے گی اور نشان باقی نہیں رہے گا۔

Chehry Ke Dagh Dhabby Door Karne Ka Tarika

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Chehry Ke Dagh Dhabby Door Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chehry Ke Dagh Dhabby Door Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   3631 Views   |   04 Dec 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

چہرے سے داغ دھبوں کو کم کرنے کے لئے وٹامن ای کا استعمال کیسے کریں؟ جانیئے چند آسان طریقے اور اس کے کرشماتی فوائد

چہرے سے داغ دھبوں کو کم کرنے کے لئے وٹامن ای کا استعمال کیسے کریں؟ جانیئے چند آسان طریقے اور اس کے کرشماتی فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چہرے سے داغ دھبوں کو کم کرنے کے لئے وٹامن ای کا استعمال کیسے کریں؟ جانیئے چند آسان طریقے اور اس کے کرشماتی فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔