آپ گنجے بھی ہوسکتے ہیں ۔۔ بالوں کو سیدھا کروانے کے لئے کیا کرنا چاہیئے؟ جانیئے مشہور ہیئر ایکسپرٹ کی اہم رائے

ال لمبے اور اچھے خوبصورت نظر آئیں، اس کے لئے خواتین اپنے بالوں کو سیدھا کروانے کے لئے کئی قسم کے ٹریٹمنٹس کرواتی ہیں، کوئی ریبانڈنگ کا سہارا لیتی ہیں تو کچھ گھریلو ٹپس استعمال کرتے ہوئے انڈہ، دہی اور مایونیز کے ہیئر ماسک لگاتی ہیں۔ کچھ خواتین سمجھتی ہیں کہ اگر وہ صرف انڈے کی سفیدی بالوں میں لگائیں گی اور پھر بالوں کو سیدھا کنگھا کریں گی تو ان کے بال سیدھے بھی ہوں گے اور لمبے بھی دکھائی دیں گے۔
ٹریٹمنٹس کا اگر ذکر کریں تو آئے دن کبھی سوشل میڈیا ویب سائٹس پر یا کسی فیس بک پیجز پر خواتین یہ شکایت کرتی نظر آتی ہیں کہ انہوں نے بالوں میں سٹریٹننگ ٹریٹمنٹ کروایا تھا، وقتی طور پر بہت بہترین رزلٹ آیا، لیکن پھر کچھ ماہ کے بعد بالوں کا بیڑہ غرق ہوگیا۔ بالوں میں گنج پن آگیا ہے، کہیں سے بال ہیں اور کہیں سے ٹنڈ چمک گئی ہے،اتنے بال اتر رہے ہیں کہ آج بھی اس وقت کو یاد کرکے روتے ہیں کہ بال سیدھے کروائے ہی کیوں؟ وغیرہ وغیرہ ۔۔
ساتھ ہی کچھ ایسی بھی خواتین ہیں جن کے بال سیدھے کروانے کی وجہ سے بہت اچھے اور جاندار ہوگئے، ان کے بال اترنا کم ہوگئے۔ آخر کن خواتین کے بال اترتے ہیں یا کون سی ایسی خواتین ہیں جن کے بال خراب ہو جاتے ہیں۔ آج ہماری ویب وومن کارنر میں مشہور ہیئر ایکسپرٹ کی رائے آپ کے لئے موجود ہے، جو یقیناً آپ کے لئے بھی مفید ہوگی۔

دبئی کی مشہور ہیئر ایکسپرٹ اور بلاگر عارفہ شہیر کی رائے:

بلاگر عارفہ شہیر بتاتی ہیں کہ: '' بالوں کو سیدھا کرنے سے خواتین خوبصورت تو دکھائی دیتی ہیں، مگر اس کو احتیاط سے کروانا بھی ان کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ آپ محض ہیئر سٹریٹ یا بال سیدھے نہ کروائیں، بلکہ ساتھ ہی پروٹین ٹریٹمنٹ اور ہیئر سیرمز لگوائیں اور انرجی بانڈز اپنے بالوں کی نشوونما کے حساب سے لگوائیں۔ اس سے بالوں کو ایک ساتھ ان تمام ہروٹین کی فراہمی ممکن ہوسکتی ہے جن کے نہ ہونے سے بال بے رونق اور نامناسب ہوگئے ہیں۔ یہ تمام ہی ٹریٹمنٹ ایک ساتھ ایک وقت کروانا ہر کسی کے لئے آسان نہیں ہوگا کیونکہ یہ کئی سو درہم کا خرچہ ہوتا ہے یعنی پاکستانی (ہزاروں روپیوں کا ہیئر پیکج) ہوگا۔ ''

اگر یہ خرچہ نہ اٹھا سکیں تو پھر کیا کریں؟

عارفہ شہیر خواتین کو ایک آسان رائے دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ: '' اگر آپ اتنا خرچہ نہیں کرنا چاہتی ہیں یا آپ کر نہیں سکتی ہیں تو بہتر ہے کہ اپنے بالوں کی دیکھ بھال خود ہی کریں۔ آپ جانتی ہیں کہ اب ہر پھل پورا سال میسر ہوتا ہے، اور کیلا تو ایسا پھل ہے جو مارکیٹ میں ہر وقت ہی دستیاب ہوتا ہے۔ بس اس کو مایونیز اور انڈے کی صرف سفیدی میں مسک کرکے بالوں میں لگائیں اور بالوں کو کنگھا کرکے کھلا چھوڑ دیں۔ خشک ہونے میں اگر 1 گھنٹہ بھی لگے تو اس کو اطمینان سے خشک کریں۔ اور بعد میں کسی بھی اچھے شیمپو اور کنڈیشنر سے بالوں کو دھوئیں۔ یہ وہ ٹپ ہے جو ہم دبئی کے ایکسپرٹس ان چھوٹی بچیوں کے بالوں میں کرنے کے لئے دیتے ہیں جن کی مائیں چھوٹی عمر میں ہی بچیوں کے بالوں کو سیدھا کروانے کے لئے آتی ہیں۔ ''

کون سا ٹریٹمنٹ بہتر ہے؟

عارفہ کہتی ہیں کہ: '' کیریٹن ٹریٹمنٹ کروانے سے بے جان بالوں میں کسی حد تک جان آ جاتی ہے اور اس کے بعد اگر دیگر ٹریٹمنٹس جن میں اچھے کیریٹن پروٹین کا استعمال کیا جائے وہ کروانا بالوں کو سیدھا کرنے اور خوبصورت بنانے میں بہت مفید ہے۔ ''

Bal Seedha Karne Ke Liye Kia Karna Chahiye

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Bal Seedha Karne Ke Liye Kia Karna Chahiye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bal Seedha Karne Ke Liye Kia Karna Chahiye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2237 Views   |   14 Oct 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

آپ گنجے بھی ہوسکتے ہیں ۔۔ بالوں کو سیدھا کروانے کے لئے کیا کرنا چاہیئے؟ جانیئے مشہور ہیئر ایکسپرٹ کی اہم رائے

آپ گنجے بھی ہوسکتے ہیں ۔۔ بالوں کو سیدھا کروانے کے لئے کیا کرنا چاہیئے؟ جانیئے مشہور ہیئر ایکسپرٹ کی اہم رائے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آپ گنجے بھی ہوسکتے ہیں ۔۔ بالوں کو سیدھا کروانے کے لئے کیا کرنا چاہیئے؟ جانیئے مشہور ہیئر ایکسپرٹ کی اہم رائے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔