چہرے سے چھائیاں دور کرنے کا آسان طریقہ
فریکلز کو عام زبان میں چھائیاں کہا جاتا ہے جو خصوصاً چہرے پر نمودار ہو کر اچھے بھلے حسن کو گہنا دیتی ہیں، چہرے یا جسم کے مختلف حصوں پر فریکلز نمودار ہونے کی سب سے اہم وجہ سورج کی تیز روشنی ہے۔ دراصل انسانی جسم میں میلانوسائٹس خلیے پورے جسم میں میلا نن پیدا کرتے ہیں ، میلانن جلد کی قدرتی رنگت کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے، لیکن جسم کے کسی بھی حصے میں میلانن کی مقدار زیاد ہ ہونے پر وہاں بھورے رنگ کے چھوٹے چھوٹے دھبے نمودار ہو نے لگتے ہیں اور سورج کی شعاعیں ان میں مزید اضافے کا سبب بنتی ہیں۔اس لئے باہر نکلنے سے پہلے چہر ہ کو چادر یا چھتری وغیرہ سے ڈھانپ لیں۔ اس کے علاوہ چھائیوں کے خاتمے کے لئے زبردست نسخہ درج ذیل ہے۔
چھائیوں سے نجات کے لئے زبردست علاج
ملتانی مٹی : ایک چائے کا چمچ
عرق گلاب : ایک چائے کا چمچ
دہی : ایک کھانے کا چمچ
لیموں کا رس : ایک عدد لیموں کا رس
شہد : ایک چائے کا چمچ
ترکیب اور طریقہ استعمال
دہی ، لیموں کا رس، شہد اورعرق گلاب کو کسی برتن میں ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب اس میں ملتانی مٹی شامل کریں اور چمچ کی مدد سے اچھی طرح تمام اشیاء کو یکجان کر لیں۔ اب اس پیسٹ کو چہرے پر پھیلا لیں ،خاص کر ان حصوں پر جہاں چھائیوں کا مسئلہ زیادہ ہوں۔اسے 20 منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر سادہ پانی سے چہرہ دھو لیں۔ ہفتے میں دو دفعہ استعمال کرنے سے ہی چہرے کی چھائیوں کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔
چہرے کے دانے زیادہ تر چکنی جلد پر نکلتے ہیں۔ چہرے کی صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہئے، قبض کا مسئلہ زیادہ دیر نہ رہنے دیں۔ دن میں زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں۔ کیل مہاسوں اور دانوں کو چھیڑنا نہں چاہئے، بیسن سے منہ دھویا کریں اور رات کو نیم کے صابن سے منہ دھو کر سویا کریں تا کہ اندر سے بھی میل کچیل نکل جائے۔رات کو سونے سے پہل کیلے کے چھلکے کا اندر والا سفید گودا چھری کی مدد سے کھرچ کر چھائیوں پر اچھی طرح لگائیں اورسو جائیں اور صبح اٹھ کرچہرہ دھوئیں ۔ اس سے بھی چہرے کی چھائیاں ختم ہو جائیں گی۔
Freckles on a face is very common issue in these days because of very hard working in sun light and dusty environment, dangerous ultraviolet rays of sun is responsible for damaging the skin. Here at KFoods sharing with you a very best tips & recommendations that helps you to maintain your skin specially face, these totkas are given by the well known experts. Mostly try to cover your face and body before you going outside the home, its much better to prevent sun dangerous rays to effect you body skin and follow the simple steps as describe below for you.
Tags: Natural Treatment for Freckles Home Remedies to Get Rid Of Freckles
Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Chehre Ki Chaiyan Door Karne Kay Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chehre Ki Chaiyan Door Karne Kay Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Amber is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Amber is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
Chehre Ki Chaiyan Door Karne Kay Tarikay
Chehre Ki Chaiyan Door Karne Kay Tarikay ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Chehre Ki Chaiyan Door Karne Kay Tarikay سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔