مجھے 2 کروڑ حق مہر اور 50 تولے سونا چاہیے ۔۔ حق مہر کتنا ہونا چاہیے؟ آج کل لڑکیوں کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے 5 نقصانات

کل ہی ٹی وی پر ایک ڈرامہ دیکھا جس میں لڑکی اپنے باس کو شادی کے لئے تیار کررہی تھی اس کی بچی سے تعلقات اچھے بنا رہی تھی تاکہ باس کے گھر میں جگہ بنا سکے۔اور یہ پلاننگ وہ اپنے باپ کے ساتھ بنا رہی تھی، اس کے بعد دوسرا چینل لگایا تو وہاں بھی کچھ ایسا ہی سین تھا کہ لڑکی اپنی ماں کے ساتھ مل کر کچھ اسی قسم کی پلاننگ کر رہی تھی کہ میں نے اپنے باس کو اپنی محبت میں اتنا پاگل کردیا ہے کہ اب وہ شادی سے منع نہیں کرے گا۔ یعنی ایسی سب حرکتوں میں ماں باپ کو بھی شریک کیا جارہا ہے۔

اس سے پہلے بھی ایک ڈرامہ جلن دکھایا گیا تھا جس میں ایک بہن نے اپنے بہنوئی کو اپنی طرف اس لئے ملتفت کرلیا تھا کہ وہ بہت زیادہ امیر تھا جبکہ اس کا اپنا منگیتر زیادہ امیر نہیں تھا اور بالآخر اپنی بہن کو طلاق دلوا کرخود اپنے بہنوئی سے شادی کر لی تھی۔ ابھی اس وقت ہر چینل پر اسی آئیڈیے کو لے کر کئی ڈرامے چل رہے ہیں جو کہ نئی نسل کو یہ سکھا رہے ہیں کہ شارٹ کٹ کیا ہوتا ہے اور اسے کیسے اپناتے ہیں۔ اور شارٹ کٹ کے لئے حرام حلال کافرق بھی مٹا دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے بھی بلاک بسٹر ڈرامہ "میرے پاس تم ہو " میں اسی قسم کی چیز دکھائی گئی تھی کہ پیسے کے بل بوتے پر امیر شخص نے غریب کی بیوی کو خرید لیا تھا۔

ایک ساتھ لمبا ہاتھ مارو اور زندگی بنالو:

زندگی میں کامیاب ہونا ہے تو لمبا ہاتھ مارو، چاہے لڑکا ہو یا لڑکی کسی امیرآدمی یا عورت سے شادی کرکے اپنی زندگی آسان بنا لو۔ اس وقت سوشل میڈیا پر آپ کو بےشمار ایسی بےجوڑ شادیاں نظر آرہی ہیں جو بظاہر محبت کی شادیاں ہیں لیکن صاف دکھائی دے رہا ہے کہ ان کے پیچھے کیا ارادے کارفرما ہیں۔ یہ شادیاں وائرل ہورہی ہیں اور لوگ ان جوڑوں کے انٹرویوز کر رہے ہیں کچھ اس کا مذاق بھی بنا رہے ہیں کہ 60 سال کا آدمی تو 18 سال کی لڑکی جو اس بوڑھے کی محبت میں پاگل ہوگئی اور شادی کر لی، کہیں 40 سال کا آدمی تو 16 سال کی لڑکی، کہیں عورت 40،50 سال کی تو لڑکا 20 سال کا ۔۔ یہ سب کیا ہے کیا یہ آپ کو محبت نظر آتی ہے۔

حق مہر کتنا ہونا چاہیے؟

یہ کیا ٹرینڈ چل رہا ہے، ہر شخص محنت کی جگہ شارٹ کٹ پر یقین رکھتا ہے۔ اور کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ دولت سمیٹنا چاہتا ہے، جبکہ اس سلسلے میں ہمارا معاشرہ اور ہمارا مذہب کیا کہتا ہے۔ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو کہ شادی پر سارے خرچے کرلیتے ہیں لیکن جب حق مہر کی بات آتی ہے تو وہ شرعی حق مہر رکھنا چاہتے ہیں ۔۔ جبکہ ہمارے دین میں بھی یہی بات ہے کہ لڑکے کی حیثیت کے مطابق حق مہررکھا جائے۔ تاکہ وہ اسے ادا کرسکے۔

مہر کی شرعی حیثیت:

مہرعورت کا حق ہے جو نکاح کی وجہ سے شوہر کے ذمے پر واجب ہوتا ہے،اور شریعت نے اس کی جلدادائیگی کی تاکید ہے، البتہ چوں کہ مہر عورت کا حق ہے، اس لیے شریعت نے عورت کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ نکاح کے وقت اگر یہ شرط لگائے کہ مجھے پورا مہر معجل (جلدی) چاہیے تو شوہر کو وہ مہر جلدی دینا پڑے گا، لیکن اگر عورت اس پر راضی ہوجائے کہ مہر کا کچھ حصہ معجل (جلدی) ہو اور کچھ حصہ مؤجل (تأخیر) سے ادا کردیا جائے یا مکمل مہر ہی مؤجل ّ(تاخیر) سے ادا کیا جائے تو پھر شوہر کے لیے مہر میں تاخیر کرنے کی گنجائش بھی ہوگی۔

لڑکیوں کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ اور نقصانات:

آج کل لڑکیوں کی بڑھتی ہوئی اس ڈیمانڈ کا سب سے بڑا نقصان تو یہ ہے کہ آپ اپنے رشتے کو ناپائیدار بنا لیتے ہیں، جب شوہر کے سرپر بھاری بھرکم حق مہر کی تلوار لٹکتی رہے گی تو میاں بیوی کے تعلقات میں دراڑ آجاتی ہے، دوسرے جن لڑکیوں کا یہ خواب ہوتا ہے کہ وہ بھاری بھرکم حق مہر وصول کر کے اپنی زندگی سنوار لیں گی تو یہ ان کی بھول ہوتی ہے۔ ایسی لالچی لڑکیوں کی نہ معاشرے میں کوئی عزت ہوتی ہے اور نہ کوئی مقام۔ حتٰی کہ ان کے سسرال میں بھی ان کی کوئی عزت نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ ایسی ہی لڑکیوں کی بدولت اچھی لڑکیوں کو بھی اسی کٹیگری میں سمجھا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ لڑکیاں بھی ماں باپ کے گھروں میں بیٹھی رہ جاتی ہیں۔

Haq Mahar Kitna Hona Chahiye

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Haq Mahar Kitna Hona Chahiye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Haq Mahar Kitna Hona Chahiye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Mehwish  |   In News  |   0 Comments   |   3068 Views   |   22 Sep 2022
About the Author:

Mehwish is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Mehwish is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

مجھے 2 کروڑ حق مہر اور 50 تولے سونا چاہیے ۔۔ حق مہر کتنا ہونا چاہیے؟ آج کل لڑکیوں کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے 5 نقصانات

مجھے 2 کروڑ حق مہر اور 50 تولے سونا چاہیے ۔۔ حق مہر کتنا ہونا چاہیے؟ آج کل لڑکیوں کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے 5 نقصانات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مجھے 2 کروڑ حق مہر اور 50 تولے سونا چاہیے ۔۔ حق مہر کتنا ہونا چاہیے؟ آج کل لڑکیوں کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے 5 نقصانات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔