اجوائن کو اپنی روزمرہ غذا کا حصہ کیوں بنانا چاہیئے؟ وجہ جان کر آپ بھی اس کا استعمال کرنا نہیں بھولیں گے

اجوائن ہر کچن میں موجود ہوتی ہے اس کو روزانہ اپنے کھانوں میں استعمال کرنا آپ کی صحت کے لیئے بہت اہم ہے. کیونکہ اس میں وٹامنز، منرلز، پروٹین، فائبر، کاربوہائیڈریٹ، کیلشئیم، تھائیمن، فاسفورس اور آئرن وغیرہ پائی جاتی ہے جوکہ ہمیں ایسے فائدے پہنچاتے ہیں جو ہمیں معلوم بھی نہیں ہیں .
جنرل آف ہیلتھ کی تحقیق کے مطابق: '' اجوائن اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہے اس میں MRS جیسے مہلک جراثیم اور وائرل بیماریوں کو ختم کرنے کی بہترین طاقت پائی جاتی ہے۔''
کورونا جرنل ایم ایم آر 2019 میں موجود ماہرین کے تبصروں کے مطابق: '' کورونا کی ویکسین ہر کسی کو ملنا اور دریافت ہونا قدرے مشکل کام ہے، مگر قدرتی اجزاء جو اینٹی بائیوٹکس اور اینٹی بیکٹریل ہیں ان کا استعمال روزمرہ رکھیں جن میں سے ایک اجوائن ہے، اس لئے اس کا استعمال مدافعتی نظام کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے''۔

فائدہ :

تیزابیت اور معدے کی جلن

اجوائن میں فعال انزائمز پائے جاتے ہیں جو ہمارے معدے اورسینے کی جلن کو دور کرنے میں مدد دیتے ہیں اور فوری ریلیف کا کام کرتے ہیں۔ اس لئے اگر آپ کو یہ مسئلہ ہے تو آپ اجوائن کے پاؤڈر کو پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

بال سرمئی ہونے سے روکے

اجوائن میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جوکہ ہارمونل تبدیلیوں کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں جن کی مدد سے بال گرے (سرمئی) ہونے سے بچ جاتے ہیں۔اور ساتھ ہی بالوں کی اچھی نشوونما ہوتی ہے۔

مچھر کاٹنے کی صورت میں

اجوائن اینٹی انفلامیٹری اور اینٹی بیکٹریل ہوتی ہے اسی لیئے اگر آپ کو مچھر کاٹ جائیں یا اس کی وجہ سے کوئی الرجی ہوجائے تو ڈاکٹری ہدایات کے ساتھ ساتھ اجوائن کا پانی بھی پی لیں تو آپ کو جلد فائدہ ہوجائے گا۔

کان اور دانت کا درد

اجوائن کا پانی پینے سے کان اور دانت کے درد میں آرام ملتا ہے کیونکہ اس میں تھائیمن اور کیلشئیم پایا جاتا ہے جو کہ آپ کو اس مسئلے میں کسی پین کلر کا کردار ادا کرتا ہے۔

زخم کے لیے مرہم

اس میں ٹرپنس، سٹیرال اور گلائیکو سائیڈز پائے جاتے ہیں جو کہ آپ کے بیرونی زخموں کو جلد بھرنے میں مدد دیتے ہیں اسلیئے کہیں چوٹ لگ جائے تو اس کا پانی آپ پیئیں یہ آپ کو شفاء دے گا۔

اس کو استعمال کیسے کریں؟

٭ایک گلاس ابلے ہوئے پانی میں ایک چمچ اجوائن ڈال کر پکائیں اور ایک جوش آنے پر نیم ٹھنڈا کرکے پی لیں۔ اس کو نہارمنہ پی لیں تو فاضل مواد بھی جلد خارج ہوسکتا ہے۔
٭ اس کے علاوہ کھانوں میں گرم مصالحے کے طور پر کھائیں۔ سلاد میں نمک کے ساتھ اس کو بھی ایک چٹکی چھڑک کر کھالیں۔
٭ اجوائن کے تیل میں پکا ہوا کھانا بھی بہت فائدہ مند ہے۔
بشکریہ: ہماری ویب

Ajwain Kay Pani Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ajwain Kay Pani Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ajwain Kay Pani Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Musaddiq  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   16618 Views   |   02 Aug 2021
About the Author:

Musaddiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Musaddiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اجوائن کو اپنی روزمرہ غذا کا حصہ کیوں بنانا چاہیئے؟ وجہ جان کر آپ بھی اس کا استعمال کرنا نہیں بھولیں گے

اجوائن کو اپنی روزمرہ غذا کا حصہ کیوں بنانا چاہیئے؟ وجہ جان کر آپ بھی اس کا استعمال کرنا نہیں بھولیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اجوائن کو اپنی روزمرہ غذا کا حصہ کیوں بنانا چاہیئے؟ وجہ جان کر آپ بھی اس کا استعمال کرنا نہیں بھولیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔