ارب پتی ہونے کے باوجود کھانا صرف بھنڈی اور سادے چاول ۔۔ چند امیر ترین اور مشہور شخصیات جو کھانا بھی اپنی مرضی سے نہیں کھا سکتے

آپ نے یہ جملہ بہت بار اپنی زندگی میں سُنا ہوگا کہ "پیسوں سے ہر چیز نہیں خریدی جا سکتی ہے"، لیکن زیادہ تر لوگ اس بات سے اتفاق نہیں کرتے کیونکہ ان کی نظر میں دنیا کا خوش قسمت ترین انسان وہی ہے جس کے پاس بہت سارا پیسہ ہے۔ پر در حقیقت دنیا کی سب سے بڑی نعمت صحت ہے، اگر آپ صحت مند نہیں تو آپ کی دولت بے کار ہے۔

ایسے ہی کچھ مشہور شخصیات کے بارے میں سوشل میڈیا پر ان کے معالج کی جانب سے ایک مضمون شائع کیا گیا تھا، جن کے پاس پیسہ تو اَن گِنت ہے لیکن اس کے باوجود بھی وہ کھانا تک اپنی مرضی سے نہیں کھا سکتے۔

آصف علی زرداری

آصف علی زرداری سابق صدر اور سیاست دان ہیں جن کے بارے میں ان کی پارٹی کے جیالوں کا یہ ماننا ہے کہ ایک زرداری سب پر بھاری- مگر ان کے حوالے سے ان صاحب کا یہ کہنا ہے کہ ایک دن جب وہ ایک دعوت پر پہنچے تو کھانے کی ٹیبل پر انواع اقسام کے کھانوں کی لائن لگی تھی- مگر اس دوران آصف علی زرداری کے سامنے جو کھانا پیش کیا گیا وہ ایک تھالی پر مشتمل تھا جس میں ایک کٹوری میں تھوڑی سی دال ایک کٹوری میں تھوڑی سے بھنڈیاں چاول اور آدھی چپاتی موجود تھی جس میں سے بھی آصف علی زرداری نے بہت ہی قلیل مقدار کھائی- جب اس حوالے سے انہوں نے آصف علی زرداری سے دریافت کیا تو ان کا یہ کہنا تھا کہ وہ اپنی بیماری کے سبب کسی بھی قسم کا گوشت نہیں کھا سکتے ہیں اور ان کا کھانا صرف یہی سادہ اشیا ہیں-

صدر الدین ہاشوانی

صدر الدین ہاشوانی کی دولت کا شمار ان کے لیۓ خود کرنا ممکن نہیں ہے اور اس میں ہر لمحہ اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان کے فائیو اسٹار ہوٹلز کی چین کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ وہ دیگر کئی بزنس بھی کرتے ہیں- گزشتہ پانچ سالوں نے ایسی بیماری میں مبتلا ہیں کہ جس کے سبب ان کے لیے اپنے طور پر چلنا پھرنا محال ہو گیا ہے- ان کو ہر حرکت کے لیۓ فزیو تھراپسٹ کی ضرورت ہوتی ہے جو ان کے ساتھ چوبیس گھنٹے رہتا ہے- وہ ان کے ساتھ سفر کی صورت میں پرائیویٹ جہاز میں ان کے ساتھ سفر کرتے ہیں اس کے علاوہ کھانے پینے کے دوران بھی ان کے لیے فزیوتھراپسٹ کی مدد کے بغیر کھانا محال ہو جاتا ہے-

چوہدری شجاعت حسین

چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے رہنما ہیں اور حالیہ حکومت کے ساتھ ان کے حمائتی بھی ہیں پاکستانی سیاست میں ان کا کردار مفاہمانہ سیاست کے سبب کلیدی رہا ہے اور دولت ، طاقت سب کچھ ان کے گھر کی لونڈی نظر آتی ہے-گزشتہ دنوں ان کی بیماری کے حوالے سے کافی سنگین خبریں نظر سے گزر رہی تھیں اس حوالے سے جب چوہدری شجاعت حسین سے اس حوالے سے دریافت کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اب وہ کافی بہتر ہیں مگر ان کی طبعیت اس حد تک خراب رہی کہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کے قابل بھی نہ رہے تھے- اس کے ساتھ ساتھ وہ کوئی بھی کھانا اپنے منہ کے راستے سے نہیں کھا سکتے تھے- ان کے پیٹ میں ڈاکٹروں نے ایک ٹیوب لگا رکھی تھی جس سے کھانا ان کے پیٹ میں براہ راست ڈالا جاتا تھا یہاں تک کہ وہ منہ کے ذائقے کے لیے ترس گئے تھے۔

ان تمام افراد کے بارے میں جاننے کے بعد عام انسان کے لیے یہ بات بہت اہم ہے کہ اگر آپ اپنی مرضی سے ایک نوالہ اپنے منہ میں ڈال سکتے ہیں اور اس کے ذائقے کو محسوس کر سکتے ہیں اور اس کو ہضم کر سکتے ہیں تو آپ دنیا کے دولت مند ترین شخص ہیں-

Khana Apni Marzi Se Nhe Kha Skty

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Khana Apni Marzi Se Nhe Kha Skty and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khana Apni Marzi Se Nhe Kha Skty to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Ambreen  |   In News  |   0 Comments   |   45331 Views   |   22 Dec 2022
About the Author:

Ambreen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Ambreen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ارب پتی ہونے کے باوجود کھانا صرف بھنڈی اور سادے چاول ۔۔ چند امیر ترین اور مشہور شخصیات جو کھانا بھی اپنی مرضی سے نہیں کھا سکتے

ارب پتی ہونے کے باوجود کھانا صرف بھنڈی اور سادے چاول ۔۔ چند امیر ترین اور مشہور شخصیات جو کھانا بھی اپنی مرضی سے نہیں کھا سکتے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ارب پتی ہونے کے باوجود کھانا صرف بھنڈی اور سادے چاول ۔۔ چند امیر ترین اور مشہور شخصیات جو کھانا بھی اپنی مرضی سے نہیں کھا سکتے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔