گھر کی چیز میں تار اسلیئے نہیں بنتی کیونکہ.. جانیں مشہور شیف موزریلا چیز بنانے کا کون سا طریقہ بتاتے ہیں, جس سے بنے بلکل بازار جیسی لیز دار چیز

ایک وقت تھا ہمارے یہاں چیز صرف پیزا میں ہی دیکھنے کو ملتی تھی، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ مختلف ڈشز نے اپنی جگہ بنالی ہے اور اب چیز (چیڈر اور موزریلا) کا استعمال اور خریدار دونوں بڑھ گئے ہیں۔ تو آئیے آج آپ کو سکھاتے ہیں گھر میں چیز بنانے کا طریقہ۔

اسٹیپ نمبر 1:

دودھ سے پنیر بنانے کا عمل:

۔ سب سے پہلے ایک پتیلی میں دودھ 1 لیٹر (بازار کا تازہ، بغیر بوائل کیا ہوا) ڈال کر اسے بلکل درمیانی آنچ پر نیم گرم کرلیں
۔ اب پتیلی کو چولہے سے اتار کر اس میں آدھا کپ سفید سرکہ تھوڑا تھوڑا کر کے شامل کرتے جائیں
۔ اور ساتھ ہی ہاتھ سے چمچ بلکل آرام آرام سے پر سکون ہو کر چلاتے جائیں، کیونکہ اگر آپ چمچ کو تیزی سے چلائیں گے تو اس میں گولیاں بننا شروع ہوجائیں گی جس سے چیز صحیح طرح نہیں بن پائے گی
۔ سرکہ شامل کرنے کے بعد دودھ کی پنیز بن جائے گی جسے آپ ہاتھوں سے سمیٹ کر اچھے سے دبائیں اور اسکا پانی نکال لیں

اسٹیپ نمبر 2:

پنیر سے موزریلا چیز بنانے کا عمل:

۔ ایک برتن میں سادہ پانی لیں اور اس میں 1 چمچ نمک ڈال کر اسے درمیانی آنچ پر رکھ دیں نیم گرم ہونے تک
۔ اسکے بعد چولہا بند کر کے اس میں پنیر ڈالیں اور آہستہ چمچ چلاتے جائیں، اس سے پنیر میں موجود سرکے کا کھٹا پن دور ہوگا اور اس میں لیس آئے گی
۔ 3 منٹ بعد اسے نکال کر ململ کے کپڑے یا ہاتھوں سے اچھی طرح دبا کر اسکا سارا پانی نکال لیں، اور اسے پیالے میں ڈال کر 2 گھنٹے کیلیئے فریزر میں رکھ دیں
۔ فریزر سے نکال کر اسے استعمال کریں، مزیدار اور لیس دار موزریلا چیز تیار ہے
سارے اسٹیپس کو اچھی طرح سمجھنے کیلیئے نیچے دی گئی ویڈیو دیکھیں

How To Make Mozzarella Cheese At Home

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like How To Make Mozzarella Cheese At Home and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Make Mozzarella Cheese At Home to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   3292 Views   |   13 Apr 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

گھر کی چیز میں تار اسلیئے نہیں بنتی کیونکہ.. جانیں مشہور شیف موزریلا چیز بنانے کا کون سا طریقہ بتاتے ہیں, جس سے بنے بلکل بازار جیسی لیز دار چیز

گھر کی چیز میں تار اسلیئے نہیں بنتی کیونکہ.. جانیں مشہور شیف موزریلا چیز بنانے کا کون سا طریقہ بتاتے ہیں, جس سے بنے بلکل بازار جیسی لیز دار چیز ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گھر کی چیز میں تار اسلیئے نہیں بنتی کیونکہ.. جانیں مشہور شیف موزریلا چیز بنانے کا کون سا طریقہ بتاتے ہیں, جس سے بنے بلکل بازار جیسی لیز دار چیز سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔