خوبصورت بالوں والی جل پری کے ساتھ کیا ہوا؟ امریکی میوزیم میں قید اس جل پری کی حقیقت جانیں

جل پری سے متعلق اکثر کہانیاں بڑے بوڑھوں سے سنی ہوں گی یا ٹی وی کارٹون میں دیکھی ہوں گی، تاہم اس کی حقیقت سے متعلق بھی صارفین دلچسپ رائے رکھتے ہیں۔
لیکن آج آپ کو جل پری سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔

ایک ایسی ہی جل پری دی نیچر میوزیم میں موجود ہے جو کہ امریکی شہر شکاگو میں واقع ہے، اس دی نیچر میوزیم میں دنیا کی کئی منفرد اور دلچسپ چیزیں موجود ہیںِ جن کا قدرت سے گہرا تعلق ہوتا ہے۔

ایسی ہی ایک جل پری یہاں موجود ہے جسے فی جی مر میڈ کا نام دیا جاتا ہے، اس جل پری کی کہانی کافی منفرد ہے۔ ہارورڈ یونی ورسٹی کے یوٹیوب چینل پر اس حوالے سے ویڈیو اپلوڈ کی گئی جس میں اس جل پری کی حقیقت کے بارے میں بتایا گیا۔

میوزیم میں موجود دستاویزات کے مطابق مشہور امریکی سیاستدان موسز کیمبال کو جل پریاں بے حد پسند تھیں،انہوں نے یہ جل پری بوسٹن کے جہاز کے کپتان سے خریدی تھی، کپتان نے یہ جل پری ایک جاپانی سیلر سے خریدی تھی۔

اور پھر کمبال گھرانے سے اس جل پری کو میوزیم میں رکھنے کے لیے پی ٹی برنم کو اجازت دے دی، ساتھ ہی ماہانی کرایہ بھی دیا جانے لگا، جس سے کمبال کی فیملی بھی خوش ہو گئی۔ لیکن اس ویڈیو کے مطابق یہ کوئی اصلی جل پری نہیں ہے۔

یہ سن کر ہو سکتا ہے کئی صارفین حیرت زدہ ہوں، مگر یہ جل پری دراصل مچھلی اور بندر کے جسم کا ملا جلا آرٹ کا شاہکار ہے۔ اوپری حصہ بندر کا ہے، جس میں بندر کا چہرا، ہاتھ شامل ہیںِ لیکن نچلا حصہ مچھلی کا ہے۔

اس جل پری نما آرٹ کو یہاں رکھنے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ اس میوزیم میں دنیا کے تمام شاہکار موجود ہیں جو کہ قدرت سے تعلق رکھتے ہیں، ساتھ ہی تاریخ کی بھی ترجمانی کرتے ہیں۔

Khubsorat Jal Pri Ky Sath Kiya Hoa

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Khubsorat Jal Pri Ky Sath Kiya Hoa and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khubsorat Jal Pri Ky Sath Kiya Hoa to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   3047 Views   |   02 Dec 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

خوبصورت بالوں والی جل پری کے ساتھ کیا ہوا؟ امریکی میوزیم میں قید اس جل پری کی حقیقت جانیں

خوبصورت بالوں والی جل پری کے ساتھ کیا ہوا؟ امریکی میوزیم میں قید اس جل پری کی حقیقت جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خوبصورت بالوں والی جل پری کے ساتھ کیا ہوا؟ امریکی میوزیم میں قید اس جل پری کی حقیقت جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔