لیبر پین کیا ہیں؟ اصل لیبر پین اور جھوٹے درد میں کیا فرق ہے،اس کی علامات کیا ہیں؟

ماں بننا ایک بہت بڑی سعادت ہے،لیکن ماں بننے کے عمل میں عورت کو جس تکلیف سے گزرنا پڑتا ہے وہ سہنا صرف ایک ماں کے ہی بس کی بات ہے۔ حمل کے پورے 9 ماہ کے دورانیے میں ایک عورت کتنے مشکل اور تکلیف دہ مراحل سے گزرتی ہے یہ صرف وہ ہی جانتی ہے۔اصل امتحان ڈلیوری کے وقت کا وہ درد ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ 20 ہڈیوں کے ٹوٹنے میں جو تکلیف انسان کو ہوتی ہے وہ تکلیف اس وقت عورت سہتی ہے۔ لیکن اصل لیبر پین یا درد زہ کب ہوتا ہے۔اس کی علامات کیا ہیں ،اس میں اور جھوٹے دردوں کیا فرق ہے یہ ہم یہاں آپ کو مختصراً بتائیں گے۔

1۔ لیبرپین عام طور پر 37 سے 41 ہفتوں کے دوران کسی وقت بھی شروع ہو سکتا ہے۔ویسے اس کا صحیح ٹائم 40 ہفتوں کے بعد ہوتا ہے۔
2۔ اس کی علامت میں رک رک کر ہونا اور بتدریج اس کی شدت میں اضافہ ہونا شامل ہے۔
3۔ اس درد میں نچلے حصے میں درد شروع ہوتا ہے،اور کھنچاؤ بڑھنا شروع ہوجاتا ہے۔پھر یہ درد نیچے کی طرف بڑھنے لگتا ہے ،شروع میں یہ قابل برداشت ہوتا ہے اور اس کا دورانیہ کم اور دردوں کے بیچ وقفہ زیادہ ہوتا ہے۔لیکن پھر آہستہ آہستہ یہ وقفہ کم اور درد کا دورانیہ بڑھ جاتا ہے۔
4۔ جھوٹے دردوں میں کھنچاؤ نہیں ہوتا اور وہ مسلسل ہوتے ہیں ۔ اور تھوڑا آرام کرنے سے عام طور پر ٹھیک ہو جاتے ہیں ۔جبکہ اصل لیبر پین جب شروع ہو جاتے ہیں تو پھر ختم نہیں ہوتے۔
5۔ لیبر پین شروع ہونے سے پہلے اکثر خواتین کو کچھ ڈسچارج ہوتا ہے،کبھی سرخی مائل گاڑھا مادہ ہوتا ہے۔ لیکن جب اصل میں پانی کی تھیلی جو کہ بچہ دانی کے آس پاس ہوتی ہے وہ پھٹتی ہے تو وہ پالکل پانی ہی ہوتا ہے اور وہ رکتا نہیں ہے۔
اگر حمل کے شروع سے ہی آپ کے درد اور بےچینی یا کوئی تکلیف ہے تو اپنی ڈاکٹر کو ضرور بتائیں۔ تاکہ کوئی پیچیدگی ہو تو شروع میں ہی پکڑی جا سکے۔

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3900 Views   |   10 Mar 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about لیبر پین کیا ہیں؟ اصل لیبر پین اور جھوٹے درد میں کیا فرق ہے،اس کی علامات کیا ہیں؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (لیبر پین کیا ہیں؟ اصل لیبر پین اور جھوٹے درد میں کیا فرق ہے،اس کی علامات کیا ہیں؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.