بڑھتی عمر گھٹائیں، پھر سے جوان ہو جائیں جانیں ایک جادوئی ڈرنک بنانے کا طریقہ اور اس کے حیرت انگیز فوائد

ہمارے جسم کے باقی حصوں کی طرح جلد کو بھی اچھی صحت برقرار رکھنے کے لئے کچھ ضروری غذائی اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے، ہمارے اردگرد کی ماحولیاتی تبدیلیاں، طرزِ زندگی اور کھانا پینا ہمارے جسم کے دیگر اعضاء کے ساتھ ساتھ ہماری جلد کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔
ان کو اندرونی طور پر ختم کرنے اور ان کا مستقل علاج کرنے کے لئے آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں، ناریل اور ہلدی سے بنی ایک ڈرنک کو تیار کرنے کے طریقہ اور اس کے حیرت انگیز فوائد، تاکہ آپ بھی کر سکیں اس کا استعمال اور اپنی بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کر سکیں۔

• اینٹی ایجنگ ناریل اور ہلدی ڈرنک بنانے کی ترکیب

اس نسخے کے اجزاء میں کیلے، انناس، ناریل کا دودھ، ناریل کا تیل، ادرک، دار چینی اور ہلدی شامل ہیں، اگر آپ اپنی جلد کی صحت کو بہتر بنانے کے خواہاں ہیں تو یہ شربت آپ کی غذا میں ایک طاقتور اضافہ ثابت ہو سکتا ہے۔
ناریل کا تیل اور دودھ صحت مند چربی اور اہم وٹامن کا ذریعہ ہیں، ادرک اور ہلدی دونوں جڑوں کا مصالحہ ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ جلد کی لچک کو بہتر بنانے اور سوزش ختم کرنے کے ذریعے عمر رسیدہ افراد کی جلد کو جوان رکھنے کے لئے فائدے مند ہے، چلیں پھر اس کی ترکیب بھی جان لیں اور سے ہی استعمال شروع کریں۔
• اس ڈرنک کو بنانے کے لئے 2 کیلوں اور 4 سے 6 ٹکڑے انناس کو چاپ کر لیں۔
• ان کو ایک پیالے میں نکالیں اور ان میں پسی ہوئی ادرک ایک چائے کا چمچ، ناریل کا تیل ایک چائے کا چمچ ، دار چینی پاؤڈر ایک چٹکی، ہلدی پاؤڈر ایک چٹکی ملائیں ۔
• اب اس میں ایک کپ ناریل کا دودھ ملا کر مکس کریں۔
• اس ڈرنک کو میٹھا کرنے کے لئے آپ ایک چائے کا چمچ شہد بھی ملا سکتے ہیں۔
• روزانہ اس ڈرنک کا استعمال کریں، اور پائیں ترو تازہ لچکدار اور جوان جلد۔

Barhti Umer Ghatane Wali Drink

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Barhti Umer Ghatane Wali Drink and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Barhti Umer Ghatane Wali Drink to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   4793 Views   |   03 Jun 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

بڑھتی عمر گھٹائیں، پھر سے جوان ہو جائیں جانیں ایک جادوئی ڈرنک بنانے کا طریقہ اور اس کے حیرت انگیز فوائد

بڑھتی عمر گھٹائیں، پھر سے جوان ہو جائیں جانیں ایک جادوئی ڈرنک بنانے کا طریقہ اور اس کے حیرت انگیز فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بڑھتی عمر گھٹائیں، پھر سے جوان ہو جائیں جانیں ایک جادوئی ڈرنک بنانے کا طریقہ اور اس کے حیرت انگیز فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔