گھر سے مکھی مچھر کو بھگانا ہو یا کپڑوں کے داغ دھبے مٹانا ہو اب ہوا بہت آسان ۔۔ جانیے ہماری یہ آزمودہ ٹپس جو کریں ہر خواتین کی بڑی مشکل آسان

خواتین کے لئے گھر کے کام کرنا ایسا ہی ہوتا ہے جیسا کہ سانس لینا یا کھانا کھانا ،یعنی ان کے فرائض میں یہ شامل ہے کہ وہ اپنے گھر اور گھر والوں کا خیال رکھیں ۔یوں تو گھر کے ہر فرد کو ایک دوسرے کا خیال رکھنا چاہیے اور گھر کے کاموں میں گھر کی خواتین کا ہاتھ بٹا لینا چاہیے لیکن پھر بھی ایسا نہیں ہوتا، گھر کی ساری ذمہ داریاں خواتین کے کاندھوں پر ہی ہوتی ہیں۔ ایسے میں کچھ ٹپس ہوتی ہیں جس پر عمل کر کے یہ خواتین اپنے کام کچھ آسان کر لیتی ہیں تاکہ وقت پر سارے کام نبٹ سکیں۔ یہاں ہم ایسی ہی کچھ ٹپس ان تمام خواتین کے لئے پیش کررہے ہیں جو اپنی گھریلو ذمہ داریوں میں گِھر کر اپنے لئے وقت نہیں نکال پاتیں۔

فرش کو چمکانا

فرش کے دھبے صاف کرنے کے لیے کپڑے دھونے والا سوڈا، صابن کے قتلے اور نمک ملا کر خوب رگڑیں۔ بالکل صاف اور چمکدار ہوجائے گا۔

مچھر بھگائیں

نارنگی یا سنگترے کے چھلکے خشک کرکے جلائیں اور دھواں گھر میں پھیلائیں کمرے مہک اٹھیں گے اور مچھر بھاگ جائیں گے۔

کیڑے اور مکھیاں

فرش دھونے سے پہلے پانی میں نمک ملا لیں کیڑے اور مکھیاں نہیں آئیں گی۔

ریشمی لباس کی چمک

ریشمی لباس کی چمک کو بحال کرنے کے لیے اگر اس کو اس پانی سے دھویا جائے جس میں آلو ابالے گئے ہوں تو ریشمی کپڑوں کی چمک دوبالا ہوجائے گی۔

کپڑوں پر تیل کے داغ

آپ کا سوٹ کاٹن کا ہو یا ریشمی اگر تیل کا دھبہ لگ جائے تو دھبے پر کوئی بھی ٹیلکم پاؤڈر اچھی طرح چھڑک دیں اور کپڑے پر استری پھیریں۔ پاؤڈر تیل کے داغ کو جذب کر لے گا اور سوٹ دھونے پرصاف ہو جائے گا۔گرم پانی سے دھوئیں تو زیادہ اچھا ہے۔

گریس کے داغ

اس جگہ پر پینٹ کا تھیز ملیں اور ہاتھ داغ پر باہر کی طرف سے درمیان کی طرف چلائیں۔ اسکے بعد کپڑے پر داغ کا حصہ کسی پاؤڈر صابن ملے گرم پانی سے دھو لیں۔

چکنائی کے داغ

جتنی ممکن ہو سکے کپڑے سے صاف کرلیں۔ اس کے بعد اپنی انگلیوں سے واشنگ محلول اس جگہ پر مل کر اسفنچ میں گرم پانی جذب کرکے اس سے صاف کرلیں۔ اگر کپڑا دھل سکتا ہے تو اسے گرم پانی سے دھو لیں۔

پسینے کے دھبے

کپڑوں سے پسینے کے دھبے دور کرنے کے لیے دھبوں کی جگہ پر تھوڑا سا امونیا لگا کر دھوپ میں رکھ دیں۔ دھبے جاتے رہیں گے۔

جیولری کی حفاظت

اپنی جیولری کو چمکدار اور روشن بنانے کیلئے انہیں ابلے ہوئے آملہ اور ریٹھا کے پاؤڈر میں ایک گھنٹے کیلئے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد کسی پرانے ٹوتھ برش سے انہیں رواں پانی میں دھو لیں۔

ریشمی ساڑھی کا رنگ اڑنے سے بچائیں

گھر پر ریشمی ساڑھی دھونا ہو تو پانی میں واشنگ پاوڈر کے ساتھ تھوڑا سا لیموں کا رس بھی ڈال دیں۔ یہ رس ساڑھی کو بد رنگ ہونے سے بچائے گا اور سلک کو نرم بھی رکھے گا۔

سویٹر کو نیا بنائیں

سویٹر کو اپنے گھٹنے پر رکھیں اور ایک نئے یا استعمال شدہ ریزر سے اس کا شیو بنائیں لیکن اسے گیلا نہ کریں۔ تمام روئیں صاف ہو جائیں گے اور سویٹر نیا لگنے لگے گا۔

پان میں چونا تیز ہوجائے تو

اگر پان میں چونا تیز ہو جائے تو ایک عدد لونگ پان کے ساتھ کھانے سے چونے کی تُرشی کم ہو جائے گی۔

شیشے کے ٹکڑوں سے بچنا

اگر کوئی شیشے کا گلاس ٹوٹ جائے اور اس کے ٹکڑے زمین پر بکھر جائیں تو آٹے کا ایک گولہ بنائیں اور اس کو زمین پر گھمائیے سب ٹکڑے اس میں چپک جائیں گے اور شیشے کے ٹکڑے پیروں میں نہین چبھیں گے۔

پھولوں کی تازگی

پھول نہ صرف خوبصورتی کی علامت ہوتے ہیں بلکہ طبیعت میں تازگی بھی پیدا کرتے ہیں انہیں زیادہ دیر تک تروتازہ رکھنے کے لیے گلدان میں ڈالے گئے پانی میں صابن یا اس کا ٹکڑا ڈال دیں۔ اس کے علاوہ پانی میں نمک ڈالنے سے بھی پھول دیر تک تازہ رہتے ہیں۔

شیشے کے برتن کو ٹوٹنے سے بچائیں

شیشے کے برتن میں گرم اشیا ڈالنے سے قبل اس میں پیپر نپکن لگالیں اس طرح گرمی سے شیشے کے برتن کریک ہونے سے محفوظ رہیں گے۔ اس کے علاوہ شیشے کے برتن میں کوئی بھی گرم ڈالنے سے پہلے اس میں اسٹیل کا چمچ اس میں ڈال دیں۔ برتن ٹوٹنے سے محفوظ رہے گا۔

گھریلو منجن

مکئی کے بھٹے کھا کر اس کو پھینکنے کے بجائے اسے سکھا کر جلالیں، پھر اس کی راکھ میں تھوڑا نمک، ذرا سی پھٹکری ملائیں، پھر اسے پیس کر رکھ لیں اور رات کو سونے سے پہلے انگلی پر لگا کر دانتوں پر رگڑیں تو دانت چمک اٹھیں گے۔

Machar Makhi Bhagane Ki Tip

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Machar Makhi Bhagane Ki Tip and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Machar Makhi Bhagane Ki Tip to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   20245 Views   |   15 Apr 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

گھر سے مکھی مچھر کو بھگانا ہو یا کپڑوں کے داغ دھبے مٹانا ہو اب ہوا بہت آسان ۔۔ جانیے ہماری یہ آزمودہ ٹپس جو کریں ہر خواتین کی بڑی مشکل آسان

گھر سے مکھی مچھر کو بھگانا ہو یا کپڑوں کے داغ دھبے مٹانا ہو اب ہوا بہت آسان ۔۔ جانیے ہماری یہ آزمودہ ٹپس جو کریں ہر خواتین کی بڑی مشکل آسان ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گھر سے مکھی مچھر کو بھگانا ہو یا کپڑوں کے داغ دھبے مٹانا ہو اب ہوا بہت آسان ۔۔ جانیے ہماری یہ آزمودہ ٹپس جو کریں ہر خواتین کی بڑی مشکل آسان سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔