بیری کے پتے اور ان کا استعمال ۔۔ خوبصورتی میں اضافے کے وہ فوائد جو آپ نہیں جانتے

بیر کو سیب کے خاندان کی ایک قسم کہا جاتا ہے جس کے فوائد سیب سے کم نہیں لیکن یہ سیب کی بنسبت قیمت میں سستا ہوتا ہے جہاں بیری ڈھیروں فوائد سے بھرپور پھل ہے وہیں اس کے درخت پر اُگنے والے پتے بھی قدرت کی طرف سے انسان کے لئے کسی تحفے سے کم نہیں۔ آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں کہ کس طرح بیری کے پتوں کے استعمال سے آپ اپنی خوبصورتی میں اضافہ کر سکتے ہیں تاکہ آپ بھی کریں بیری کے پتوں کا استعمال اور کریں اپنی خوبصورتی میں اضافہ وہ بھی کم سے کم خرچہ کئے۔

خوبصورتی میں اضافے کے لئے بیری کے پتوں کا استعمال

بیری کے پتے کس قدر اہمیت رکھتے ہیں اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اکثر شیمپو وغیرہ کی کمپنیاں یہ دعویٰ کرتی ہیں کہ ان کے پراڈکٹ میں بیری کے بیری کا تیل موجود ہے جو بالوں کو گھنا، مضبوط اور لمبا بناتا ہے۔
بیری کے پتوں میں جراثیم کش خصوصیات موجود ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ اکثر گھر کے بڑے بوڑھے جلد کی بیماری میں بیری کے پتوں کو اُبال کر اس کے پانی سے غسل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
اگر بیری کے پتوں کو پیس کر سر پر اس کا پیسٹ لگایا جائے تو اس سے بال گھنے، لمبے چمکدار اور نرم و ملائم ہو جاتے ہیں اگر 40 دنوں تک روزانہ بیری کے پتے پیس کر بالوں میں لگائے جائیں اور 20 سے 30 منٹ لگانے کے بعد اسے سادے پانی سے دھو لیں تو بال بہت تیزی سے لمبے ہوں گے۔
یہی نہیں بلکہ ایسا کرنے سے 40 دنوں کے دوران واضح طور پر لمبے اور سلکی ہو جائیں گے بے جان اور روکھے بالوں کا خاتمہ ہو گا اور بال سیاہ بھی ہو جائیں گے، اس کے علاوہ اگر بیری کے پتوں کو پیس کر اس کو دہی میں یا ایلوویرا جیل میں ملا کر چہرے پر لگایا جائے تو داغ دھبے دانے دور ہوں گے جلد شفاف ہو گی اور چہرے پر شادابی آئے گی۔

Bairi Ke Patton Ke Fayde

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Bairi Ke Patton Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bairi Ke Patton Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shakir  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   10370 Views   |   07 Jul 2022
About the Author:

Shakir is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shakir is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بیری کے پتے اور ان کا استعمال ۔۔ خوبصورتی میں اضافے کے وہ فوائد جو آپ نہیں جانتے

بیری کے پتے اور ان کا استعمال ۔۔ خوبصورتی میں اضافے کے وہ فوائد جو آپ نہیں جانتے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیری کے پتے اور ان کا استعمال ۔۔ خوبصورتی میں اضافے کے وہ فوائد جو آپ نہیں جانتے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔