گلے میں کھچ کھچ! ڈاکٹر کے پاس جانے سے پہلے املتاس اور چند سادہ نسخوں کو آزمائيں

موجودہ دور میں گلے میں ہونے والی معمولی سی کھچ کھچ اور تکلیف لوگوں کو اس لیے خوفزدہ کر دیتی ہے کہ کہیں یہ کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی شروعات نہ ہو ۔ کیوں کہ ڈاکٹرز کے مطابق کرونا وائرس سب سے پہلے انسان کے گلے کو متاثر کرتا ہے اور جس کے نتیجے میں گلے میں درد اور خراش پیدا ہوتی ہے- ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ اگر گلے کی کھچ کھچ پر قابو پا لیا جائے تو اس سے کرونا وائرس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے اور اس بیماری کا مقابلہ کرنے کی طاقت حاصل کی جا سکتی ہے- آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ گھریلو ٹوٹکے بتائيں گے جن کی مدد سے گلے کی خراش پر قابو پاکر بخار چڑھنے سے بچا جا سکتا ہے-

1: املتاس کی چائے

املتاس کی پھلی جو کہ آسانی سے پنساری کی دکان سے مل سکتی ہے یہ سیاہ رنگ کی پھلی ہوتی ہے اس کو جب اوپر سے توڑا جائے تو اس کے سخت سیاہ رنگ کے خول کے اندر سیاہ رنگ کے لیس دار پتے ہوتے ہیں- ان پتوں کو ایک کپ پانی میں ابال لیں اس کے بعد اس کو اس وقت تک پکائیں کہ قہوہ تیار ہو جائے اور آدھا پانی رہ جائے- اس کے بعد اس میں آدھا کپ دودھ شامل کر کے اس کو چائے کی طرح پکائیں اور حسب ذا‏ئقہ چینی شامل کر دیں- اس کے بعد اس کو چھان کر نیم گرم چائے آہستہ آہستہ اس طرح نگلیں کہ کچھ دیر تک اس کو اپنے گلے میں رکھیں اور آہستہ آہستہ نیچے اتاریں کچھ ہی دیر میں گلے کے درد سے نجات حاصل کریں-

2: چکن کی یخنی

چکن کی یخنی بھی گلے کی تکلیف میں آرام پہنچاتی ہے یخنی کی تیاری میں لہسن اور ادرک کا استعمال زيادہ کریں اور اس کے علاوہ اس میں ہلدی شامل کریں- نیم گرم یخنی کا استعمال نہ صرف گلے کی سوزش کا خاتمہ کرتا ہے بلکہ درد میں بھی آرام پہنچاتی ہے-

3: اسٹرپسلز اور سعالین کی گولیاں

گلے کے درد کو آرام پہنچانے کے لیے ایسی گولیاں چوسنے سے تھوک کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے جس سے گلے کو نرمی اور آرام ملتا ہے- اس لیے گلے کے درد کی صورت میں اس کا استعمال بھی سکون پہنچا سکتا ہے-

4: نمک والے پانی کے غرارے

نمک کو اللہ تعالیٰ نے یہ شرف بخشا ہے کہ اس سے سوزش کو آرام پہنچتا ہے اور گلے کی تکلیف کا بنیادی سبب اندرونی غدود کی سوزش ہوتا ہے جس کو نیم گرم پانی سے کیے جانے والے غراروں سے نہ صرف آرام پہنچتا ہے بلکہ گلے کی تکلیف میں آرام ہوتا ہے اس کو مزید بہتر کرنے کے لیے پانی میں ایک گولی ڈسپرین کی بھی ڈالی جا سکتی ہے-

5: پرسکون نیند

پرسکون نیند ہمارے جسم کا ایک ایسا عمل ہے جس کے ذریعے آٹومیٹک درستگی کے عمل کو بہتر بنایا جا سکتا ہے- اس وجہ سے اگر آپ کے گلے میں تکلیف ہو تو اس صورت میں ایک پرسکون نیند بہت ساری اینٹی بایوٹک سے زیادہ بہتر ثابت ہو سکتی ہے-

Galay Ki Khich Khich Ka Asan Ghrelu Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Galay Ki Khich Khich Ka Asan Ghrelu Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Galay Ki Khich Khich Ka Asan Ghrelu Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aneela  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4111 Views   |   04 Dec 2021
About the Author:

Aneela is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aneela is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 13 December 2024)

گلے میں کھچ کھچ! ڈاکٹر کے پاس جانے سے پہلے املتاس اور چند سادہ نسخوں کو آزمائيں

گلے میں کھچ کھچ! ڈاکٹر کے پاس جانے سے پہلے املتاس اور چند سادہ نسخوں کو آزمائيں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گلے میں کھچ کھچ! ڈاکٹر کے پاس جانے سے پہلے املتاس اور چند سادہ نسخوں کو آزمائيں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔