پانی رستا ہے اور دیوار خراب ہوتی ہے۔۔ جانیں اے سی سے دیوار پر پڑنے والے نشان کو کیسے ختم کیا جاسکتا ہے؟

How To Clean AC Water Leakage Stain

گرمی کی شدت کی وجہ سے آجکل اے سی ہر گھر میں چلانا اہم ضرورت بن گیا ہے لیکن گرمی میں سکون دینے والا اے سی اس وقت شدید الجھن میں ڈال دیتا ہے جب دیوار پر اس سے گرنے والا پانی دھبوں کی صورت اختیار کر لیتا ہے۔ اے سی سے لیک ہونے والا پانی نہ صرف کمرے کی خوبصورتی خراب کرتا ہے بلکہ دیوار کو نقصان بھی پہنچاتا ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ اے سی سے دیوار پر پڑنے والے نشان کو کیسے ختم کیا جاسکتا ہے۔

پانی کے نشان دیوار سے ختم کرنے کا طریقہ:

سب سے پہلے تو اے سی کی مرمت کروانی ضروری ہے کیوں کہ اگر دیوار پر دوبارہ روغن بھی کروالیا جائے تو اس کے باوجود بھی لیکج سے دیوار پر نشان پڑتا ہی رہے گا۔ اس کے بعد ہاتھوں میں ربر کے دستانے پہن لیں اور ایک بالٹی میں آدھا حصہ پانی اور ایک کپ بلیچ ڈال کر ملائیں۔ بلیچ ملے پانی کو کسی پرانے اور صاف تولیہ سے دیوار پر کئی بار پھیریں تاکہ نشان صاف ہوجائیں۔ یہ دھیان رکھیں کہ پانی میں ایک کپ سے زیادہ بلیچ نہ ڈالا جائے۔

اسفنج کی مدد سے دیوار کیسے صاف کریں؟

اس کے علاوہ ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ بلیچ والے پانی کو اسفنج کی مدد سے دھبے والی دیوار پر لگایا جائے اور 20 منٹ کے لئے چھوڑ دیا جائے اس کے بعد کسی نم کپڑے سے دیوار پونچھ دیں تو دیوار سے لیکج کے نشانات غائب ہوجائیں گے۔

w

How To Clean Ac Water Leakage Stain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like How To Clean Ac Water Leakage Stain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Clean Ac Water Leakage Stain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   683 Views   |   09 Apr 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 13 April 2025)

پانی رستا ہے اور دیوار خراب ہوتی ہے۔۔ جانیں اے سی سے دیوار پر پڑنے والے نشان کو کیسے ختم کیا جاسکتا ہے؟

پانی رستا ہے اور دیوار خراب ہوتی ہے۔۔ جانیں اے سی سے دیوار پر پڑنے والے نشان کو کیسے ختم کیا جاسکتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پانی رستا ہے اور دیوار خراب ہوتی ہے۔۔ جانیں اے سی سے دیوار پر پڑنے والے نشان کو کیسے ختم کیا جاسکتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔