چھٹی کے دن گھر کا کون سا کام کرتی ہیں؟ بیٹی کی ماں بننے والی دپیکا پڈوکون نے اپنی مصروفیات بتا کر سب کو حیران کر دیا

Deepika Padukone Ghar Ka Konsa Kam Karti Hain

ممبئی میں یکم مئی کو منعقد ہونے والی ورلڈ آڈیو ویژول انٹرٹینمنٹ سمٹ ویو ایک بار پھر خبروں کی زینت بنی، اور اس بار وجہ تھی نہ صرف فلمی جگمگاہٹ بلکہ ایک صفِ اول کی اداکارہ کا بے ساختہ اور حقیقت سے بھرپور اندازِ گفتگو۔

جی ہاں، دیپیکا پڈوکون! جنہیں ہم ریڈ کارپٹ پر شان و شوکت کے ساتھ دیکھتے ہیں، نے اس سمٹ میں ایک ایسی جھلک دکھائی جو ان کے مداحوں کے لیے شاید حیرت کا باعث ہو، لیکن بے حد دل کو چھو لینے والی تھی۔

اسکرین کی ملکہ، لیکن گھر کی ملکہ بھی:

اپنے نجی لمحات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے دیپیکا نے انکشاف کیا کہ، ان کا فارغ وقت شوپنگ مالز یا اسپاز میں نہیں بلکہ اپنے گھر کے اسٹڈی روم، کچن اور لانڈری کے آس پاس گزرتا ہے۔

انہوں نے ہنستے ہوئے بتایا کہ وہ ’می ٹائم‘ میں نہ صرف گھر کی صفائی کرتی ہیں بلکہ گروسری کی لسٹ بھی خود بناتی ہیں، کپڑے دھونا اور ڈاک یا پارسل کھول کر ترتیب دینا بھی ان کے معمولات میں شامل ہے۔

منظم زندگی، کامیاب اداکاری کا راز:

اداکارہ کے مطابق وہ ہر چیز کو ایک ترتیب میں رکھنا پسند کرتی ہیں، اور یہ عادت نہ صرف ان کی ذاتی زندگی بلکہ پروفیشنل کامیابی کا بھی ایک راز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں بے ترتیبی بالکل پسند نہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ خود چیزوں کو صحیح جگہ پر رکھ کر تسلی کرتی ہیں۔

ماں ہونے کا مطلب ہر پہلو میں مکمل ہونا:

بات صرف اداکاری یا گھریلو کاموں کی نہیں تھی— دیپیکا نے بڑی محبت سے اپنی بیٹی دُعا کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ماں ہونے کے ناطے ان کی اولین ترجیح یہی ہوتی ہے کہ ان کا گھر، خاص طور پر ان کی بیٹی کا ماحول، مکمل طور پر منظم اور آرام دہ ہو۔

شاید یہ وہ دیپیکا ہے جسے کیمرے اکثر نہیں دکھاتے— ایک سلیبرٹی جو اپنی زندگی کے سب سے قیمتی لمحے گھر کی سادگی، ذمہ داری اور محبت میں تلاش کرتی ہے۔ اور یہی سادگی شاید ان کی اصل خوبصورتی ہے۔

Deepika Padukone Ghar Ka Konsa Kam Karti Hain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Deepika Padukone Ghar Ka Konsa Kam Karti Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Deepika Padukone Ghar Ka Konsa Kam Karti Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1661 Views   |   02 May 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 May 2025)

چھٹی کے دن گھر کا کون سا کام کرتی ہیں؟ بیٹی کی ماں بننے والی دپیکا پڈوکون نے اپنی مصروفیات بتا کر سب کو حیران کر دیا

چھٹی کے دن گھر کا کون سا کام کرتی ہیں؟ بیٹی کی ماں بننے والی دپیکا پڈوکون نے اپنی مصروفیات بتا کر سب کو حیران کر دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چھٹی کے دن گھر کا کون سا کام کرتی ہیں؟ بیٹی کی ماں بننے والی دپیکا پڈوکون نے اپنی مصروفیات بتا کر سب کو حیران کر دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔