How to Retain Skin Color After Picnic

خوشگوار موسم میں ہر کوئی پکنک پر جانے کی خواہش رکھتا ہے لیکن پکنک سے واپس آنے کے بعد اگر رنگت ماند پڑجائے تو برداشت کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے ۔ ساحل سمند ر کا پانی اور کھلی آب و ہوا جلد اور رنگت کو زیادہ متاثر کرتی ہے ۔
اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم پکنک پر جانے سے پہلے حفاظتی اقدامات نہیں کرتے ہم یہی سوچتے ہیں کہ موسم تو خوشگوار ہے دھوپ نہیں ہے تو ہماری جلد کو کیا ہوگا مگر یہ خیال بالکل غلط ہے ۔ سورج آب و تاب سے چمک رہاہو یا نہ ہو جلد کی حفاظت بہرحال لازم ہے

سن بلاک
سن بلاک میں موجو د اجزاء الٹراوائیلٹ شعاعوں کو جلد میں جذب ہونے سے پہلے خود ہی جذب کر لیتے ہیں جس سے جلد متاثر نہیں ہوتی اور اگر ممکن ہو تو چھوٹا سا تولیہ بھی ساتھ رکھ لیں تاکہ ہر دو گھنٹے بعدچہرے کو ٹاول سے صاف کرکے آپ دوبارہ سن بلاک با آسانی لگا سکیں ۔

پٹرولیم جیلی
پکنک پر جانے سے پہلے چہرے پر اچھی طرح پیٹرولیم جیلی لگا کر ٹشو سے صاف کرکے پاؤڈر لگالیں تو آپ کی رنگت میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوگی ۔

رنگ جل جانے کی صورت میں :
اگر پھر بھی رنگت میں میں کوئی تبدیلی واقع ہو جائے تو تھوڑی سی محنت کرکے نیچے دئیے گئے طریقوں میں سے کسی ایک طریقے پر بھی عمل کرکے آپ اپنی رنگت اور خوبصورتی کودوبارہ بحال کرسکتی ہیں ۔

۱۔آدھاگلاس کچادودھ،مالٹاکے چھلکے ایک چمچ پسے ہوئے،گیندے کاپھول ایک عدد ،بروکلی ایک چمچ پسی ہوئی اورلیونڈر آئل چند قطرے تمام اجزاء کوبلینڈ کرکے چہرے پرلگائیں۔مساج کریں۔ڈیڈ اسکن ریموو ہوجائے گی۔
۲۔صندل پاؤڈر،دہی،بادام کاپیسٹ ایک ایک چمچ اورلیموں کارس چند قطرے مکس کرکے چہرے پرلگاکرپندرہ منٹ بعد دھولیں۔
۳۔جوکاآٹا دوچمچ،کوکونٹ ملک،ایلوویراجیل اورعرق گلاب ایک ایک چمچ مکس کرکے چہرے پرلگالیں۔اس سے بھی گورے رنگ کو جلنے سے بچایا جا سکتا ہے ۔

Retain skin color tips in Urdu after seaside, farm house or swimming pool picnic.

Whenever there is a pleasing weather, people tend to go to various picnic spots. But what when you come back home, there are chances that your bright and white skin may get pale. Especially when you visit seaside, it can affect and harm your skin complexion.

By Aqib Shahzad    |    In Tips and Totkay   |    0 Comments    |    4453 Views    |    13 Aug 2017

Comments/Ask Question

Read Blog about How to Retain Skin Color After Picnic and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (How to Retain Skin Color After Picnic) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.