ہینگ پیریڈز کے تمام مسائل کا حل ۔۔ جانیے ہینگ کیا ہے اور اس کے 10 ایسے فائدے جو آپ کو بھی معلوم ہونے چاہیئیں

ہینگ کا عربی نام حلتیت ہے. اسے فارسی میں انگوزہ گجراتی میں ہنگرا کہتے ہیں-تیلیگو میں اس کا نام رنگوا اور انگریزی نام ایسافی ٹیڈا درخت انجدان کا گوند ہے. یہ دوا نہایت قدیمی ہے. کیونکہ سنسکرت کی کتابوں میں اس کا ذکر پایا جاتا ہے. اس کی بو تیز لہسن کی بوکی طرح ہوتی ہے. ہینگ کی ایک قسم ہینگرہ یا قندھاری ہینگ کہلاتی ہے. جس میں الکحل میں حل ہونے کی خاصیت پائی جاتی ہے. اور ٹنکچر سازی کیلئے موزوں ہے. اس کا گھر میں رکھنا وبائی امراض سے بچاتا ہے. اکثر زہروں کیلئے تریاق ہے. جگر اور معدہ کی بیماریوں کے لئے مفید ہے. ہاضم طعام ہے. بھوک خوب لگاتا ہے. دماغی اور اعصابی امراض مرگی فالج لقوہ میں بکثرت استعمال کی جاتی ہے.

ہینگ کے طبی فوائد:

مزاج کے اعتبار سے ہینگ گرم اور خشک ہے، ہینگ کا استعمال انڈین کھانوں میں زیادہ کیا جاتا ہے۔ بادی کھانے جن میں ماش کی دال، آلو، اروی اور کچالو وغیرہ شامل ہیں ان کھانوں میں ہینگ کا استعمال کرنا چاہئے۔ ہینگ اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات رکھتی ہے۔

فوڈ پوائزننگ میں مفید:

چھوٹے بچے جب گھٹنوں چلنا سیکھتے ہیں تو وہ زمین پر پڑی ہر چیز منہ میں ڈال لیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا پیٹ اکثر خراب رہتا ہے یا پھر پیٹ میں کیڑے پیدا ہوجاتے ہیں ایسے میں ہینگ گھر میں رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ ہینگ کا سب سے بڑا کمال یہ ہے کہ فوڈ پوائزننگ میں بڑی تیزی سے کام کرتی ہے اور مریض کے پیٹ کو فوری آرام ملتا ہے۔

کان کا درد:

اکثر بچوں کے کان میں درد رہتا ہے اور بڑوں کو بھی نزلہ جم جانے کی وجہ سے کان کے درد کی شکایت رہتی ہے ایسے میں ہینگ کا گھر میں ہونا ضروی ہوتا ہے
ایک ایک تولہ ہینگ، سونٹھ اور ثابت دھنیا پیس کر ایک کلو پانی اور آدھا پائو سرسوں کے تیل میں ہلکی آنچ پر اس وقت تک پکائیں کہ سارا پانی خشک ہوجائے اور تیل باقی رہے جائے۔ اب تیل کو ٹھنڈا کرکے چھان کر بوتل میں بھرکر رکھ لیں۔ کسی قسم کا بھی کان کا درد ہو تیل کو ہلکا گرم کرکے چند بوندیں ڈالیں فوری آرام آجائے گا۔

بالوں کا جھڑنا:۔

ہینگ کا لیپ بالوں کی جڑوں کو بھی مضبوط بناتا ہے۔ دو چمچ ہینگ میں آدھا چائے کا چمچ پسی کالی مرچ اور کھانے کے دو چمچ سرکہ ملاکر بالوں کی جڑوں میں مساج کریں چند دنوں میں بال جھڑنا بند ہوجائیں گے.

دانت کا درد:

ہینگ جسم کے ہر درد میں مفید ہوتی ہے اور سوجن دور کرتی ہے لیکن دانت کے درد میں اس کا استعمال فوری راحت دیتا ہے. داڑھ کے درد میں اگر ایک چٹکی ہیرا ہینگ داڑھ میں رکھ لی جائے تو تھوڑی دیر میں آرام آجاتا ہے.. دانت کے درد میں ایک کپ پانی میں دو چٹکی ہینگ اور دو لونگیں ڈال کر ابال لیں اور اس پانی سے کلی کریں دانت کے درد میں آرام آئے گا. لیموں کے رس میں ہینگ ملاکر گھو ل لیں اور روئی سے دانت پر لگائیں تو دانت سے خون نکلنا اور پیپ آنا بند ہوجاتی ہے.

معدہ کا درد:

جن لوگوں کا معدہ خراب رہتا ہو بادی یا بھاری چیزیں کھانے سے معدے میں درد ہوتا ہو تو منقہ کے بیج نکال کر اس میں زرا سی ہینگ بھر دیں اور مریض کو کھلا دیں، معدے کے درد میں فوری آرام آجائےگا۔ یہ ٹوٹکہ ان لوگوں کے لئے بھی مفید ہے جنھیں معدے کے درد سے غنودگی طاری ہونے لگتی ہے یا ان کو چکر آتے ہیں۔

سر کا درد:

نزلہ یا تکان سے ہونے والا سر کا درد ہو یا پھر مائگرین، ہینگ کا استعمال فوری راحت دیتا ہے۔ کافور، ہینگ، پیپرمنٹ اور سونٹھ کو باریک پیس کر عرق گلاب میں ملاکر لیپ بنالیں اور اس لیپ کو سر پر لگا کر ہلکے ہاتھ سے مسا ج کریں تھوڑی دیر میں سر کے درد میں آرام محسوس کریں گے۔

مخصوص ایام کا درد

وہ خواتین جو ہر ماہ مخصوص ایام کا شدید درد برداشت کرتی ہوں یا جنھیں ماہواری کھل کر نہ آتی ہو اور ماہواری کا ماہانہ نظام مستقل نہ ہو ان کو ہینگ کا استعمال ضرور کرنا چاہئے.
ایک کپ بٹر ملک میں ایک چٹکی ہینگ، ڈیڑھ کھانے کا چمچ میتھی دانہ کا سفوف اور آدھا چائے کا چمچ نمک ملاکر ایک مہینہ تک مستقل دن میں دو دفعہ پینا چاہئے۔ ایک مہینہ کے اندر ہی ماہواری کی تکلیف دور ہوجائے گی.

نزلہ، کھانسی، دمہ میں آرام

ہینگ اینٹی بائیوٹک خصوصیات رکھتی ہے اس لئے دمہ، کھانسی بلغم، کالی کھانسی اور پسلیاں چلنے کے درداور سردی میں انتہائی موثر ہے. بلغمی کھانسی میں ہم وزن سونٹھ پائوڈر اور شہد میں ایک چٹکی ہینگ ملاکر لینے سے بلغمی کھانسی میں آرام آتا ہے، بلغم آنے کی وجہ سے سینے میں درد بھی ہوتا ہے ایسے میں ہینگ اور پانی کو ملا کر سینہ پر ملنے سے سکون کی نیند آتی ہے.پسلی کے درد میں عمدہ ہینگ باریک پیس لیں اور انڈے کی زردی میں ملا کر لیپ کریں۔ پسلی کے درد میں آرام آئے گا۔

پیٹ کا درد:

پیٹ کے درد، قے، جگر کا ورم، بدہضمی، گردہ کا درد، بھوک کی کمی ہو یا پیٹ میں گیس ہو تو ہینگ گرم پانی کے ساتھ کھانے سے پیٹ کا ہر طرح کا درد ٹھیک ہوجاتا ہے. پیٹ میں ریاح رک جانے سے درد پیدا ہو جائے تو دو ماشہ ہینگ لے کر تین چھٹانک پانی میں اتنا پکائیں کہ ایک چھٹانک رہ جائے اب اس کو نیم گرم حالت میں مریض کو پلادیں فوری طور پر آرام آئے گا۔

پاگل کتا اگر کاٹ لے:

2 ماشہ ہیرا ہینگ کو عرق گلاب میں حل کر کے روزانہ پلائیں نیز ہینگ کو پانی میں پتلا کر کر پاگل کتے کے کاٹے پر لگائیں.

چیونٹیوں کو بھگانے کے کام آئے:

ہینگ کو پیس کر چیونٹیوں کے سوراخ میں ڈالنے سے چیونٹیاں بھاگ جاتی ہیں۔ کچن کیبنیٹ کے کونوں میں بھی ہینگ لگانے سے چیونٹیاں اور لال بیگ نہیں آتے.

Heeng Ke Heran Kun Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Heeng Ke Heran Kun Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Heeng Ke Heran Kun Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Maheen  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   13203 Views   |   04 Mar 2022
About the Author:

Maheen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Maheen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 November 2024)

ہینگ پیریڈز کے تمام مسائل کا حل ۔۔ جانیے ہینگ کیا ہے اور اس کے 10 ایسے فائدے جو آپ کو بھی معلوم ہونے چاہیئیں

ہینگ پیریڈز کے تمام مسائل کا حل ۔۔ جانیے ہینگ کیا ہے اور اس کے 10 ایسے فائدے جو آپ کو بھی معلوم ہونے چاہیئیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہینگ پیریڈز کے تمام مسائل کا حل ۔۔ جانیے ہینگ کیا ہے اور اس کے 10 ایسے فائدے جو آپ کو بھی معلوم ہونے چاہیئیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔