3 بیٹیوں کی پیدائش پر اللہ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے ۔۔ سدرہ بتول ڈیلیویری کے بعد پوسٹ ڈپریشن کو کیسے کنٹرول کر رہی ہیں؟ خواتین یہ طریقہ جان لیں

حال ہی میں تیسری بار ماں بننے والی معروف شخصیت اور سابقہ اداکارہ سدرہ بتول نے سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں انہوں نے بحیثیت ماں کو درپیش مسائل سے متعلق گفتگو کی۔

سدرہ بتول کی اب تین بیٹیاں ہیں اور انہوں نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔ ان کا یہ کہنا تھا کہ وہ صرف اسلامی طرز پر مبنی پراجیکٹس میں کام کریں گی۔

سدرہ نے اپنی تیسری بیٹی کی پیدائش کے ٢ ہفتے بعد اپنے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا سیشن کیا جس میں انہوں نے پوسٹ پارٹم ڈپریشن سے نمٹنے کے بارے میں بات کی اور یہ بھی کھل کر بتایا کہ تین لڑکیوں کے ہونے کے بعد وہ اب کیسا محسوس کرتی ہیں۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ تیسری بیٹی کی ولادت کے بعد آپ کیسا محسوس کررہی ہیں تو جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بہت حیرت انگیز محسوس کر رہی ہوں۔

ایک صارف نے پوچھا کیا آپ اب بھی لڑکا پیدا کرنے کی خواہش رکھتی ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ میں اللہ کی شکر گزار ہوں ہر اس چیز کے لیے جس نے اس سے مجھے نوازا ہے۔

ایک صارف نے پوچھا کہ آپ پوسٹ پارٹم ڈپریشن سے کیسے نمٹتی ہیں جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ بالکل سچ ہے ۔سدرہ بتول نے انکشاف کیا کہ وہ پوسٹ پارٹم ڈپریشن سے نمٹنے کے لیے اپنی بیٹی کا ہاتھ تھام لیتی ہیں جو انہیں اس ڈپریشن سے نکلنے میں مدد دیتی ہے۔

پوسٹ پارٹم ڈپریشن دراصل ہے کیا؟ اس کی کیا علامات ہیں اس کی کیا وجوہات ہیں ؟ ہمارے ہاں اس کے بارے میں کوئی آگاہی کیوں نہیں ہے؟ زچگی کے بعد ہونے والا یہ ڈپریشن ہر ماں کو نہیں ہوتا ،یا اگر ہوتا بھی ہے تو اس کی شدت مختلف ہوتی ہیں ،کچھ میں بہت شدید ہوتا ہے اور کچھ میں کم ہوتا ہے ۔ ایسے میں گھر والوں ،شوہر اور سسرال والوں کے تعاون سے اس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق پوسٹ پارٹم ڈپریشن خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ اس صورتحال میں خاتون اپنے ساتھ ساتھ اپنے بچے کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہے۔

آج کل کے حالات میں جب کہ گھروں میں صورتحال کافی دگرگوں ہے ،مہنگائی ، بے روزگاری، بیماری اور مختلف دوسرے مسائل کی وجہ سے مرد وعورت دونوں ہی ذہنی دباؤ کا شکار نظر آتے ہیں ، جس کا اثر لازمی طور پر ماں اور بچے دونوں پر پڑتا ہے، اس وقت لوگ یہ مثال دیتے ہیں کہ ایسا کچھ نہیں ہوتا ،ہمارے ساتھ تو ایسا کچھ نہیں ہوا۔ تو پہلے کے مسائل دوسرے تھے آج کل کے حالات دوسرے ہیں۔ پہلے کے لوگ زچہ و بچہ کا خیال رکھتے تھے ،ان کی مالش، ان کی غذا، ان کی مدد کرتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے۔ اب ایک دوسرے کے ساتھ تعاون نہیں ہے مالی مشکلات اور حالات نے مردوں کو بھی پریشان کیا ہوا ہے ،جس کا اثر گھر کے ماحول پر بھی ہوتا ہے ،اسی لئے یہ مرض اس وقت زیادہ شدت سے سامنے آنے لگا ہے جس میں مرد اور عورت دونوں اس سے متاثر نظر آتے ہیں۔

Sidra Batool On Postpartum Depression

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sidra Batool On Postpartum Depression and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sidra Batool On Postpartum Depression to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   13592 Views   |   30 Aug 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

3 بیٹیوں کی پیدائش پر اللہ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے ۔۔ سدرہ بتول ڈیلیویری کے بعد پوسٹ ڈپریشن کو کیسے کنٹرول کر رہی ہیں؟ خواتین یہ طریقہ جان لیں

3 بیٹیوں کی پیدائش پر اللہ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے ۔۔ سدرہ بتول ڈیلیویری کے بعد پوسٹ ڈپریشن کو کیسے کنٹرول کر رہی ہیں؟ خواتین یہ طریقہ جان لیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 3 بیٹیوں کی پیدائش پر اللہ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے ۔۔ سدرہ بتول ڈیلیویری کے بعد پوسٹ ڈپریشن کو کیسے کنٹرول کر رہی ہیں؟ خواتین یہ طریقہ جان لیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔